تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آدمی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"آدمی" کے متعقلہ نتائج
آدْمی
قوت گویائی رکھنے والا حیوان، انسان، بشر، ابن آدم (جو ایک نظریے کے مطابق نوع حیوان سے ارتقا پاکر وجودمین آیا اور اعلیٰ ذہنی ساخت رکھتا ہے)
آدْمی نے کَچّا دُودھ پِیا ہے
آدمی سہو سے خالی نہیں، آدمی کی طبیعت میں خامی ہے (جب کسی شخص سے اس کی شان کے خلاف کوئی بات ہو تو اس کی معذرت میں مستعمل)
آدْمی اَنَّ کا کِیڑا ہے
انسان بغیر غذا کھائے زندہ نہیں رہ سکتا، انسانی زندگی کا دار و مدار غذا پر ہے
آدمی کی قدر مرے ہوئے پر ہوتی ہے
انسان کی قدر مرنے کے بعد ہی ہوتی ہے، انسان کی خوبیاں اس کی موت کے بعد یاد آتی ہیں
آدَمی اَپنے مَطْلَب کے لیے پَہاڑ کے کَن٘کَر ڈھُوْتا ہے
انسان اپنی غرض کے لیے ہر قسم کی تکلیفیں برداشت کرتا ہے
آدمی کی دوا آدمی ہے
آدمی کا جی آدمی سے بہلتا ہے، کیسا ہی رنج و غم ہو چار آدمیوں میں بیٹھ کر دل بہل جاتا ہے
آدمی چنے کا مارا مرتا ہے
انسان کی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں، معمولی صدمہ سے انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے
آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے
آدمی کا چال چلن اس کے ملنے والوں سے ظاہر ہوتا ہے، اگر ایک آدمی نیک لوگوں سے ملتا ہے اسے نیک سمجھو اگر بروں سے ملتا ہے اسے برا سمجھو
آدْمی کیْا جو آدْمی کو نَہ پَہچانے
انسان کو اچھے برے کی تمیز کرنی چاہیے، وہ آدمی ہی نہیں جو آدمی کو نہ پہچانے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔