تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آدمی کی دوا آدمی ہے" کے متعقلہ نتائج

آدمی کی دوا آدمی ہے

آدمی کا جی آدمی سے بہلتا ہے، کیسا ہی رنج و غم ہو چار آدمیوں میں بیٹھ کر دل بہل جاتا ہے

آدمی کا آدمی شَیطان ہے

آدمی آدمی ہی کی صحبت سے خراب ہوتا ہے

سُوکھا آدمی ہے

ضعیف و ناتواں ہے، کمزور ہے

آدْمی ہے

معمولی حسن رکھتا ہے

آدمی کی دَوا آدمی

بَلا کا آدمی ہے

بڑا ہوشیار ہے، بہت محنت کش آدمی ہے

آدْمی کی شَکْل ہے

معمولی صورت ہے، خوبصورت نہیں ہے

مُردَہ آدمی کی اُنْگلی

یہ ایک درخت نما بستی ہوتی ہے جو سمندر کی گہرائیوں میں کسی سطح کے ساتھ چپکی ہوتی ہے (Dead Man's Finger) کا ترجمہ

آدمی پانی کا بُلبُلا ہے

انسان کی زندگی ناپائیدار ہے

آدمی پانی کا بُلْبُلَہ ہے

ہَے آدمی ہَے کام نَہیں آدمی نَہیں کام

انسان کے دم قدم سے کام ہے، انسان نہیں ہوتا تو کام بھی نہیں ہوتا، ساری رونق انسان کے دم سے ہے، کرنے والے کے لیے بہت کام ہوتا ہے جو نہ کرنا چاہے اس کے لیے کچھ کام نہیں

آدمی پیٹ کا کُتّا ہے

پیٹ کی خاطر آدمی ہر ایک کام کرتا ہے، آدمی پیٹ کا غلام ہے

آدْمی کی کَسَوٹی مُعامَلَہ ہے

آدمی کی اچھائی برائی سابقہ پڑنے سے معلوم ہوتی ہے یا معاملہ پڑنے سے انسان کی شناخت یا پرکھ ہوتی ہے

آدمی کا شیطان آدمی ہے

انسان کو انسان ہی گڑھے میں گراتا ہے، آدمی ہی آدمی کو بہکاتا ہے

آدمی اَناج کا کیڑا ہے

آدمی کی زندگی کا مدار کھانے پر ہے، انسان کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا

آدْمی کے کام آدْمی آتا ہے

ایک انسان دوسرے انسان کی مدد کرتا ہے

کیا آدْمی ہے

اچھا آدمی ہے، غنیمت آدمی ہے، خوب آدمی ہے.

آدمی صُحبَت سے پَہچانا جاتا ہے

آدمی کی پہچان اس کے پاس بیٹھنے والوں اور دوست احباب سے ہوتی ہے

ہِیرا آدَمی ہے

نہایت کھرا آدمی ہے، معاملے کا سچا اور قابل تعریف آدمی ہے، بھلا مانس (آدمی) ہے.

چُھلْچُھلا آدْمی ہے

ہلکا کم ظرف بیہودہ آدمی ہے.

عَجَب آدْمی ہے

عجیب طرح کا آدمی ہے ، انوکھا آدمی ہے .

چَوکَنّا آدْمی ہے

بڑا چوکس ہے غافل نہیں ہوتا

سَن٘ت آدْمی ہے

سیدھا سادا ہے ، بڑا نیک بخت ہے ، پرہیزگار ہے.

آدْمی کا آدْمی سے کام نِکَلْتا ہے

آدمی ضرورت کے وقت آدمی ہی سے رجوع کرتا ہے

ہِیروں میں تَولْنے کا آدمی ہے

رک : ہیرا آدمی ہے.

آدمی اپنے مطْلب میں بنْدھا ہے

ہر آدمی اپنے مطلب کی ہی بات کرتا ہے

کیا خُوب آدْمی ہے

کتنا اچھا آدمی ہے ، بہت عجیب آدمی ہے.

بَہُت مار میں آدمی تَوبَہ بُھول جاتا ہے

جب ہر طرف سے گھر جائے تو انسان بد حواس ہوجاتا ہے، جب مصیبت کا ہجوم ہوتا ہے تو آدمی بوکھلا جاتا ہے

آدمی کیا ہے، سرانْچے کا بانْس ہے

بہت لمبا آدمی ہے، بہت لمبے آدمی پر پھبتی ہے

آدمی کی قدر مرے پر ہوتی ہے

انسان کی قدر مرنے کے بعد ہی ہوتی ہے، انسان کی خوبیاں اس کی موت کے بعد یاد آتی ہیں

آدْمی کیا جو آدْمی کی قَدْر نَہ کَرے

آدمی کو مردم شناسی ضرور ہے، اہل ہنر کو دوست رکھنا آدمی کو لازم

کیا بھروسا ہے زندگانی کا، آدمی بُلبُلا ہے پانی کا

انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی طرح ناپائیدار ہے

ہاتھی اَپنی ہَتْھیائی پَر آوے تو آدمی بُھْنگا ہے

ہاتھی اگر اپنی طاقت کا استعمال کرے تو آدمی اس کے آگے کیا چیز ہے ، زبردست اگر کسی کو تنگ کرنا چاہے تو کمزور کچھ نہیں کرسکتا

ہاتھی اَپنی ہَتْھیائی پَر آ جائے تو آدمی بُھنْگا ہے

ہاتھی اگر اپنی طاقت کا استعمال کرے تو آدمی اس کے آگے کیا چیز ہے ، زبردست اگر کسی کو تنگ کرنا چاہے تو کمزور کچھ نہیں کرسکتا

کِس دَرْد کی دَوا ہے

کس کام کا ہے، بے فائدہ ہے، محض نکمَا ہے

آدمی کو آدمیت لازمی ہے

آدمی کو دوسروں سے شرافت سے پیش آنا چاہیئے، آدمی کے لئے انسانیت ضروری ہے

آدمی کی پیشانی دل کا آئینہ ہے

آدمی کا حال اس کے چہرے سے معلوم ہو جاتا ہے

کِس مَرض کی دَوا ہے

آدمی چنے کا مارا مرتا ہے

انسان کی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں، معمولی صدمہ سے انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے

آدْمی کُچھ کھو کے سِیکْھتا ہے

نقصان اٹھانے کے بعد تجربہ ہوتا ہے

آدْمی نے کَچّا دُودھ پِیا ہے

آدمی سہو سے خالی نہیں، آدمی کی طبیعت میں خامی ہے (جب کسی شخص سے اس کی شان کے خلاف کوئی بات ہو تو اس کی معذرت میں مستعمل)

آدْمی اَنَّ کا کِیڑا ہے

انسان بغیر غذا کھائے زندہ نہیں رہ سکتا، انسانی زندگی کا دار و مدار غذا پر ہے

کَون سے مَرْض کی دَوا ہے

۔کس کام کا ہے۔ اِس سے کیا فائدہ ہے۔ محض نکمسا ہے۔ ؎ ؎ مخاطب سے کس مرض کی دوا ہو۔ کون سے مرض کی دوا ہو کہتے ہیں۔

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

بھلے آدمی کی مرغی ٹَکے ٹَکے

شریف آدمی کی چیزیں لوگ یونہی لے جاتے ہیں

گاتی گاتے گاتے آدْمی کَلْوَنْت ہو ہی جاتا ہے

کام کرتے کرتے آدمی تجربہ کار ہو جاتا ہے ، ہر کمال مشق پر موقوف ہے.

آدمی اپنے مطلب میں اندھا ہوتا ہے

آدمی کو اپنی غرض حاصل کرنے میں برے بھلے کی تمیز نہیں رہتی

گاتی گاتے گاتے آدْمی عَطائی ہو ہی جاتا ہے

کام کرتے کرتے آدمی تجربہ کار ہو جاتا ہے ، ہر کمال مشق پر موقوف ہے.

گاتی گاتے گاتے آدْمی کَلانْوَت ہو ہی جاتا ہے

کام کرتے کرتے آدمی تجربہ کار ہو جاتا ہے ، ہر کمال مشق پر موقوف ہے.

آدْمی پَر جَیْسی پَڑْتی ہے وَیْسا سَہْتا ہے

فارسی کے مشہور مصور : برسر فرزند آدم ہر چہ آید بگزرد (رک) ، کا ترجمہ ، اردو میں مستعمل.

آدْمی کو آدْمی سے سَو دَفْعَہ کام پَڑْتا ہے

جب کوئی کسی کا کام کرنے سے گریز کرے تو قائل کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ انسان ہی انسان کے کام آتا ہے

آدمی کو ڈھائی گز زمین کافی ہے

بہت بڑی عمارتیں بنانے یا وسیع اراضی حاصل کرنے کی کوشش بے فائدہ ہے، محل یا مکان بنانا یا اراضی خریدنا فضول ہے

آدْمی کی شَکْل بَنو

وحشت ترک کرنا، بد حواس نہ ہونا (بیشتر امر حاضر کی صورت میں مستعمل)

دیوانی آدمی کو دیوانہ کر دیتی ہے

دیوانی کے مقدمات آدمی کو پاگل بنا دیتے ہیں، وہ مدتوں چلتے ہیں اور مدتوں میں ان کے فیصلے ہوتے ہیں

آدَمی اَپنے مَطْلَب کے لیے پَہاڑ کے کَن٘کَر ڈھُوْتا ہے

انسان اپنی غرض کے لیے ہر قسم کی تکلیفیں برداشت کرتا ہے

ہَزار دَواؤں کی ایک دَوا پَرہیز ہے

مضر اشیا سے پرہیز کرنا ہی اچھا ہے ، پرہیز علاج سے بہتر ہے

آدْمی کی جُون میں آنا

آدمیت اختیار کرنا، اچھے طور طریقے اختیار کرنا

آدْمی کی صُورت نِکَل آنا

دبلا پن اور کمزوری جاتی رہنا

غَرَض پَڑے سے آدمِی باؤلا ہوجاتا ہے

ضرورت کے وقت آدمی دیوانوں کی طرح کام کرتا ہے

روز روز کی دَوا بھی غِذا ہو جاتی ہے

عام طور پر دوا استعمال کی جائے تو اس کا اثر نہیں ہوتا ، معمول کی چیز کی اہمیت باقی نہیں رہتی.

اردو، انگلش اور ہندی میں آدمی کی دوا آدمی ہے کے معانیدیکھیے

آدمی کی دوا آدمی ہے

aadmii kii davaa aadmii haiआदमी की दवा आदमी है

نیز - آدمی کی دوا آدمی

ضرب المثل

آدمی کی دوا آدمی ہے کے اردو معانی

  • آدمی کا جی آدمی سے بہلتا ہے، کیسا ہی رنج و غم ہو چار آدمیوں میں بیٹھ کر دل بہل جاتا ہے
  • آدمی ہی آدمی کے کام آتا ہے، انسان کو انسان ہی بہتر بناتا ہے

आदमी की दवा आदमी है के हिंदी अर्थ

  • मनुष्य का मन मनुष्य से बहलता है, कितना ही दुख और पीड़ा हो चार आदमियों में बैठकर मन बहल जाता है
  • मनुष्य ही मनुष्य के काम आता है, मनुष्य को मनुष्य सुधारता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آدمی کی دوا آدمی ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آدمی کی دوا آدمی ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words