تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بُڑھیا" کے متعقلہ نتائج

بُڑھیا

بوڑھا کی تانیث، بوڑھی عورت، بڑی عمر کی عورت، عمر رسیدہ عورت

بُڑھیا نے سِیکھا سلام نَہ دیکھی صُبْح نَہ شام

تکرار اچھے کام کی بھی اچھی نہیں ہوتی (اس کی مذمت میں مستعمل جو موقع بے موقع وقت نا وقت اپنی بات کی تکرار کرتا رہے)

بُڑھیا پُھونْس

وہ عورت جو بہت بوڑھی اور ضعیف ہوگئی ہو، جو بڑھاپے کے باعث تنکے کی طرح بے طاقت ہو

بُڑھیا کا کاتا

مختلف رنْگوں میں رنْگی ہوئی ایک قسم کی لچھے دار مٹھائی جو روئی کے گچھوں کی شکل کی ہوتی ہے

بُڑھیا کی کِھیر

بچوں کا ایک کھیل جس میں کسی ایک بچے کی ہتھیلیوں میں دبا ہوا لمبا تنکا باری باری کھینْچا جاتا ہے . جس بچے کی باری میں تنکا باہر آجاتا ہے اسے 'بڑھیا' یعنی چور بنکر سر خمیدہ زمین پر بیٹھنا پڑتا ہے ، دوسرے بچے اس سے ایسے سوالات کرتے ہیں جن سے بڑھیا کو آخر میں یہ کہنا پڑتا ہے کہ 'کھیر کھاؤں گی' اس کے جواب میں بچے کہتے ہیں 'کھیر کے بدلے کیچ کھا کھیر کے بدلے کیچ' اور بڑھیا ان کے پکڑنے کو جھپٹتی ہے ، جو ہاتھ آگیا اب اسے چو ریعنی بڑھیا بننا پڑتا ہے

بُڑھیا آفَتْ کی پُڑیا

فتنہ انگیز عورت، کٹنی

نانی بُڑھیا

رک : مدار کی بڑھیا ، آک کے ڈوڈے میں سے نکلے ہوئے روئیں جو ہوا میں اُڑتے ہیں ۔

کَہاں بُڑھیا، کَہاں راج کَنیا

ادنیٰ اور اعلیٰ میں کیا نسبت، بڑے او ر چھوٹے کا کیا مقابلہ

مدار کی بُڑھیا

درخت آکھ کے ڈوڈے میں سے نکلے ہوئے روئیں جو ہوا میں اُڑتے ہیں

آک کی بُڑھیا

نہایت ضعیفہ، نہایت بوڑھی عورت

مانگے کا تانگا بُڑھیا کی بَرات

پرائی چیز پر شیخی مارنے والے کے حق میں بولتے ہیں

دَمڑی کی بُڑھیا ٹَکا سَر مُنڈائی

کسی کام میں فائدہ کم اور خرچ زیادہ ہونا، کم قیمت والی چیز جس کو درست کرانے پر قیمت سے زیادہ خرچ بیٹھے

جَوان جائے پتال، بُڑھیا مانگے بَھتار

الٹا زمانہ ہے جوان مرتی ہیں بڑھیاں خاوند مانگتی ہیں

ٹَکے کی بُڑھیا نَو ٹَکے سَر مُنْڈائی

تھوڑے فائدے کے لیے بہت خرچ پڑنے کے موقع پر بولتے ہیں

آندھی آئے نَہ مینہ ، بُڑھیا پینٹھ سے نَہ رَہے

اس موقع پر مستعمل جب کوئی شخص اپنی عادت یا کسی کام سے کسی حال میں بھی باز نہ رہے

مَر مَر بُڑھیا گِیت گاوے ، بھولے لوگ تَماشے آویں

کسی آدمی کے بہت مشکل سے کوئی کام کرنے پر دو سرے بہت سے لوگوں کے ہنسنے کے موقعے پر بولتے ہیں

جِس کی بُڑھیا مَحْل کے اَنْدَر، اُس کا نَصِیبا بَڑا سِکَنْدَر

جو عورت کسی امیر کے گھر ملازم ہوتی ہے اس کے اہل و عیال بڑی آسئش سے رہتے ہیں

مُجھے بُڑھیا نہ کَہو کوئی ، مَیں نے جوانوں کی بھی عَقْل کھوئی

چالاک ضعیف اپنے متعلق کہتا ہے کہ وہ جوانوں کو انگلیوں پہ نچا سکتا ہے ؛ ضعیف چالاک عورت کا قول ہے کہ میں بڑھیا ہوں تو کیا ہوا میں نوجوانوں کو بھی فریفتہ کرلیتی ہوں ؛ بزرگوں کی بہ نسبت جوان ناپختہ کار ہوتے ہیں ، جوان بزرگوں سے علم و شعور حاصل کرتے ہیں

بُڑھیا سے متعلق کہاوتیں

بُڑھیا

اصل: سنسکرت

'بُڑھیا' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone