تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بوجھ" کے متعقلہ نتائج

بوجھ

وزن، بار

بُوجھ

سمجھ، فہم، عقل

بوجھ سَر پَر ہونا

be under an obligation

بوجھ سے ہَلْکا ہونا

ذمہ داری سے سبکدوش ہونا۔

بوجھ گَردن پر رَہنا

بارِ احسان رہنا

بُوجَھن ہار

صاحب فکر، غور و فکر کا عادی، ذہین، پرفکر، عکاس

بُوجَھن ہارا

سمجھنے بوجھنے والا ، محسوس کرنے والا۔

بوجھ اُٹْھنا

بوجھ اٹھانا (رک) کا لازم۔

بوجھ پَڑْنا

خرچ ذمے آجانا۔

بوجھ رَکْھنا

ذمہ داریاں سر مڑھنا ، پابندیاں لگانا۔

بوجھ بَٹائی

(زراعت) بٹائی کا ایک طریقہ جس میں اناج کے گٹھے باندھ کر تقسیم کیے جاتے ہیں ، کاشتکار اور زمیندار کے درمیان اناج کے گٹھروں کی صورت میں پیداوار کی تقسیم۔

بوجھ ڈالْنا

بوجھ پڑنا (رک) کا تعدیہ۔

بوجھ ٹالْنا

کسی نہ کسی طرح ذمہ داری سے بری کرنا ، برے یا بھلے سبکدوش کرنا۔

بوجھ اُتَرنا

بوجھ اتارنا (رک) کا لازم۔

بوجھ بَٹانا

مصیبت یا ذمہ داری میں شریک ہوجانا، مدد کرنا، (لفظاً: کسی کے بار کو تقسیم کرکے کچھ خود لے لینا)

بوجھ اُٹھانا

ذمہ داری لینا، کفالت اپنے سر لینا

بوجھ اُتارنا

ذمہ داری سے سبکدوش ہونا، فرض پورا کرنا، بری الذمہ ہونا

بوجھ پَکَڑْنا

بھاری بھرکم بننا ، اپنی اہمیت جتانا۔

بوجھ سَنبھلنا

ذمہ داری اٹھنا، بار اٹھنا

بوجھ سَنْبھالنا

take the responsibility

بوجھ بھار

۱۔ بھرم ، وقار ، قدر و منزلت۔

بُوجھ کَر

ارادتاً، عمداً، قصداً، دیدہ و دانستہ

بوجھ سَر سےاتارنا

احسان اتارنا، کسی بار کو سر سے اتار کر زمین پر رکھ دینا

بوجَھل

وزنی، بھاری

بوجھ لادنا

کسی جانور پر بوجھ رکھنا

بوجھ گَردن سے اُترنا

ذمہ داری سے سبکدوش ہونا

بوجھ گَردن پر اٹھانا

ذمہ داری لینا، کوئی مشکل کام کرنا

بوجھا

بوجھ

بوجَھل پَن

بوجھل پن، عدم دلچسپی

بوجھوں مَرْنا

ذمہ داریوں سے دب جانا ؛لدا ہونا ؛ تکلیف اور آورد سے منقبض ہونا؛ زچ ہنا۔

بُوجھ بِچار

فہم ، ادراک ، فکر ، تفکر ؛ صواب دید۔

بوجھوں

بوجھ کی جمع، مرکبات میں مستعمل

بوجھوں مارْنا

بوجھوں مرنا (رک) کا تعدید.

بوجھ تلے دبنا

زیر بار ہونا، گراں بار ہونا، مقروض ہونا

بُوجھ بُجَھوّل

پہیلیوں کا اندازہ لگانے کا کھیل، پہیلیاں بوجھنے کا کھیل

بُوجھ بُجَھکَّڑ

ہوشیار، دانا، سمجھ لینے والا

بُوجْھنا

سمجھنا، پہچاننا، حقیقت سمجھ کرمان لینا، جان لینا، تاڑ جانا (کسی بات کو)

بوجْھنا

جانوروں کا چارہ پانی وغیرہ میں اچھی طرح ملا کر سانی کرنا؛ چاول کا ابالنے کے لیے آگ پر رکھنا۔

بُوجھ بُوجَھکَّڑ

ہوشیار ، دانا ، سمجھ لینے والا ۔

بُوجَھن

حل، مفہوم، مطلب

بُوجھار

پہیلی ، معمہ ۔

مُردَہ بوجھ

(معماری) فولاد کاری، گٹی، سیمنٹ سلیپروں وغیرہ کے وزن پر مشتمل پلوں کا مستقل تعمیر کا بوجھ

ہَوا بوجھ ناپ

ہوا کا دباؤ ناپنے کا آلہ ، باد پیما ، آلہء مقیاس الہوا (انگ : Baro meter)

طَبِیعَت پَرْ بوجھ ڈالْنا

دماغ پر زور دے کر غور و فکر میں مصروف ہونا .

دَھرْتی ماتا بوجھ سَہارے

(دعائیہ کلمہ) ملت تک جیتا رہے ، عمر دراز ہو .

یِہ بوجھ نَہِیں اُٹھتا

اس بات کی ذمے داری نہیں لی جا سکتی

طَبِیعَت پَر بوجھ پَڑنا

ذہن پر زور پڑنا ، دماغ کا غور و فکر میں مصروف ہونا ، ذہن میں سوچ سمجھ کر کام کرنے کی صلاحیت پیدا ہونا .

سَر سے بوجھ ہَلْکا ہونا

سر سے بوجھ اُتارنا (رک) کا لازم ، فرض سے سبکدوشی حاصل ہونا ، نِجات مِلنا.

سَر کا بوجھ ہَلْکا ہونا

ذِمّہ داری ختم ہونا ، فرض سے سبکدوشی حاصل ہونا .

دِل کا بوجھ ہَلْکا کَرْنا

رک : دل کا بوجھ اُتارنا

سَر بوجھ

بوجھ جو سر پر اُٹھایا جائے

سَر پَر گُناہ کا بوجھ لے جانا

مرنے کے وقت سر پر بہت گناہ ہونا.

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالتا

رک : ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے الخ

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھالے

رک : ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے الخ

سَر کا بوجھ پانو پَر آتا ہے

ہر چیز اپنی اصل کی طرف پلٹی ہے ، اپنوں کا فکر اپنوں ہی کو ہوتا ہے

سَر پَر گُناہوں کا بوجھ لے جانا

مرنے کے وقت سر پر بہت سے گناہ ہونا

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

اَپْنا بوجھ

اپنے مصارف کی ذمہ داری، اپنی خورونوش یا گھر بار کا خرچ

مِلان بوجھ

specific gravity

بوجھ سے متعلق کہاوتیں

بوجھ

اصل: سنسکرت

'بوجھ' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone