تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَکْری" کے متعقلہ نتائج

بَکْری

ایک مادہ چوپایہ پالتو جانور جو بکرا کی تانیث ہے، مسکین، غریب

بِکْری

فروخت مال کی نکاسی۔

بکْری کَرے گھاس سے یاری تو چرنے کَہاں جائے

اگر کسی کی دوستی کی وجہ سے رزق چھوڑ دیا جائے تو کھائیں کہاں سے

بکْری کَرے گھاس سے یاری تو کھانے کَہاں جائے

اگر کسی کی دوستی کی وجہ سے رزق چھوڑ دیا جائے تو کھائیں کہاں سے

بکری کے نصیبوں چھُری ہے

جو قسمت میں ہے وہ ضرور ہو گا

بکری سے ہل جتتا تو بیل کون رکھتا

اگر یوں ہی کام ہو جائے تو محنت یا خرچ کون کرتا

بِکری بَٹّا

روپیہ جو سامان کی فروخت سے حاصل ہوا ہو

بَکرِی کا سا مُنہ چَلنا

ہر وقت کھاتے رہنا

بَکْرَیاّ

مالک مکان

بکری جان سے گئی، کھانے والوں کو مزا نہ آیا

ایک آدمی دوسرے کے لئے کوشش اور محنت کرتا مر گیا لیکن اُس نے قدر نہ کی

بِکْری کَر

وہ خراج جو دست فروش بیچی جانے والی اشیا کی قیمت کے علاوہ خریدنے والے سے وصول کرتا ہے اور اس کے بعد سرکار کو دیتا ہے، فروخت شدہ اشیا پر صارفین سے وصول کیا جانے والا خراج

بِکری خَط

بیع نامہ

بِکْری پَتر

بیمنامہ بیچی نامہ

بکری نے دودھ دیا، وہ بھی مینگنی بھرا

اس موقع پر مستعمل جب کوئی شخص کام بنا کر بگاڑ دے یا کوئی ایسی چیز ملے جو کام کی نہ ہو

بکری نے دودھ دیا، وہ بھی مینگنیوں بھرا

اس موقع پر مستعمل جب کوئی شخص کام بنا کر بگاڑ دے یا کوئی ایسی چیز ملے جو کام کی نہ ہو

بِکْری کھاتا

فروخت کا حساب کتاب

بِکْری تَوِلید

وہ پیدائش جو نر و مادہ کی مقداریت کے بغیر واقع ہو

بَکْرِید

بقرعید (رک) کا عوامی لفظ۔

بَکری اور شیر کا ایک گھاٹ پانی پِینا

عدل وانصاف کا دور دورہ ہونا حکومت کے عدل وانصاف کے باعث ظالموں کا اپنے ظلم و ستم سے باز آنا

شیر بَکْری

لڑکوں کا ایک کھیل جو لکیریں کھینچ کر کھیلا جاتا ہے ، دو گوٹوں کو شیر اور باقی چند گوٹوں کو بکری کہتے ہیں

باگھ بَکْری

لڑکوں کا ایک کھیل

پَرْچَۂ بِکْری

(دکانداری) تجارتی سامان کے فروخت کرنے کا تصدیقی رقعہ ، اقرار نامہ جو فریقین میں معاملہ طے پانے کا ضامن ہو اور بیچنے والا خریدار کو دے.

شیر کا کھاجا بَکْری

کمزور کو زبردست دبا لیتے ہیں

کھائے جَیسے بَکْری ، سُوکھے جَیسے لَکْڑی

کھانا پینا الگ نہیں لگتا .

شیر بَکْری ایک گھاٹ پانی پِیتے ہیں

نہایت انصاف ہے، بڑے چھوٹے کے ساتھ برابر کا برتاؤ ہے

باگھ بَکْری ایک ٹھار رَکْھنا

ایسا امن قائم کرنا کہ کمزور کو طاقتور نہ ستا سکے ، اعلیٰ و ادنٰی سے یکساں سلوک کرنا.

ساٹھ گانو بَکْری چَرْ گَئی

بہت نقصان ہوا ، بہ خسارہ ہوا.

پار اُترُوں تو بَکْری دُوں

جھوٹے وعدے کے موقع پر بولتے ہیں

پِیر مِیاں بَکْری مُرید مِیاں بانگا، آ گئی بَکْری چَرْ گئی بانگا

پیر صاحب تشریف لائیں تو مرید کا دوالہ نکل جاتا ہے

بُوڑھی بَکری ہُنڈار سے ٹَھٹّھا

ناطاقتی کے باوجود طاقتور سے الجھتے ہیں

قَسائی کے کُھونٹے سے بَکْری باندْھنا

بے رحم بدمزاج آدمی کے ساتھ لڑکی بیاہ دینا ؛ کسی غریب کو خوف ناک جگہ پر ڈال دینا، مہلک جگہ اور جان جوکھوں کے موقع پر ڈال دینا

کھاوے جَیسے بَکْری، سُوکھے جَیسے لَکْڑی

رک : کھائے بکری کی طرح سوکھے لکڑی کی طرح .

سوُکھے لَکْڑی کی طَرَح، کھائے بَکْری کی طَرَح

باوجود دُبلا پتلا ہونے کے بہت کھاتا ہے

شیر بَکْری کو ایک گھاٹ پانی پِلانا

عدل و انصاف سے کام لینا ، امیر غریب کے ساتھ ایک برتاؤ کرنا.

باگھ بَکْری کا ایک جا پانی پِینا

اعلیٰ و ادنٰی سب کے ساتھ یکساں انصاف ہونا، کمزور کو طاقتور کے ظلم کا خوف نہ ہونا

کِس کی بَکْری اور کون ڈالے گھاس

اپنی چیز کی رکھوالی آپ ہی کرنی پڑتی ہے، دوسرے کی چیز کی دیکھ بھال کوئی نہیں کرتا.

باگھ بَکْری کو ایک گھاٹ پان پِلانا

ایسا عدل قائم کرنا کہ کسی مظلوم کو ظالم کا خوف نہ رہے ، اعلیٰ و ادنیٰ سب یکساں سلوک کرنا .

مُرْغا ہَضم، بَکری پَر دَم

لالچی آدمی کے بارے میں کہا جاتا ہے

کھاوے بَکْری کی طَرَح، سُوکھے لَکڑی کی طَرَح

باوجود دُبلا پتلا ہونے کے بہت کھاتا ہے

کھائیں بَکْری کی طَرَح ، سُوکھیں لَکْڑی کی طَرَح

بہت زیادہ کھانا اور پھر بھی کمزور اور دبلا رہنا ؛ قب : کھائے بکری کی طرح سوکھے لکڑی کی طرح .

بازار بِکْری

گاہکوں میں مقبولیت، کھپت، مان٘گ

روکَڑ بِکْری

فروخت سے حاصل ہونے والی نقدی، کیش، نقد بکری

ہاتھ گوڑ لَکڑی پیٹ بَکری

دیکھنے میں کمزور ہے مگر کھاتا بہت ہے .

باگھ بکری ایک گھاٹ پانی پیتے ہیں

نہایت انصاف ہے، بڑے چھوٹے کے ساتھ برابر کا برتاؤ ہے

بی بکری ناؤ میں خاک اڑاتی ہو

اس کے متعلق کہا جاتا ہے جو خواہ مخواہ جھگڑا پیدا کرے، بھیڑیے اور بکری کی کہانی کی طرف اشارہ ہے

بی بی بکری ناؤ میں خاک اڑاتی ہو

اس کے متعلق کہا جاتا ہے جو خواہ مخواہ جھگڑا پیدا کرے، بھیڑیے اور بکری کی کہانی کی طرف اشارہ ہے

مُونگ سُونْگھنی نار، بَکری کھائے چار

بہ ظاہر نازک ہے مگر کھاتی بہت ہے ، جو عورت زیادہ کھائے اس کے متعلق کہتے ہیں

بَھوانی نِبَل بَکری سِبَل

نوکر آقا سے بھی زیادہ مزاج دار .

کھائے بَکری کی طَرَح، سُوکھے لَکڑی کی طَرَح

بہت کھانے کے باوجود لاغر رہنا

آج کل شیر بکری ایک گھاٹ پانی پیتے ہیں

آج کل بڑا انتظام ہے، کوئی کسی کو تکلیف نہیں دیتا، آج کل بڑا انصاف ہوتا ہے

ساٹھ گاؤں بَکری چَر گَئی

a huge loss was suffered

آنکھیں تو کھلی رہ گئیں اور مر گئی بکری

غیر متوقع طور پر کوئی حادثہ واقع ہو جانا، یکایک موت آ گئی

کھانے کو شیر کَمانے کو بَکری

جو کھائے بہت پر کام کچھ نہ کرے، کھانے کو موجود مگر کمانے سے جی چراتا ہے

باگھ اور بَکری ایک ٹھار رَکھنا

maintain complete peace, not to discriminate between rich and poor

یِہ بھی کَہیں گے کِہ ہَمیں بَکری بَندَر لے دو

محض نادان اور بے وقوف ہیں ، کسی کی بے وقوفی ظاہر کرنے کے موقعے پر بولتے ہیں

راجا کا دُوجا، بَکری کا تِیجا، دونوں خراب

راجا کا دُوسرا بیٹا اور بکری کا تِیسرا بچّہ دونوں خراب ہوتے ہیں کیوں کہ راجا کی دُوسری سلطنت نہیں اور بکری کا تِیسرا تھن نہیں تو گویا یہ صورتیں فساد کی ہیں

مینا جو مَیں نا کہے دُودھ بھات نِت کھائے، بَکری جو مَیں مَیں کَرے اُلٹی کھال کِھنچائے

انکسار کرنے والا عزت پاتا ہے اور تکبر کرنے والا نقصان اٹھاتا ہے

بَکْری سے متعلق کہاوتیں

بَکْری

اصل: سنسکرت

'بَکْری' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone