تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یِہ ہے بات ہی کیا" کے متعقلہ نتائج

یِہ ہے بات ہی کیا

کوئی اہم بات نہیں ہے ، معمولی بات ہے ، آسان بات ہے ۔

ہَے ہِی کیا

کچھ نہیں ہے ، کچھ ہے ہی نہیں (کسی چیز کے بالکل نہ ہونے یا انتہائی کم ہونے کو ظاہر کرنے کے لیے مستعمل).

یِہ بات ہی کیا ہے

یہ بے موقع بات ہے ، مختلف طریقوں سے بولتے ہیں ، یا یہ کیا بات ہے

یِہ کیا بات ہے

استفہام کے طور پر ، یہ خوب بات ہے یا حیلہ اور دغا ہے ؛ کچھ بات نہیں ، کیا سبب ہے.

بات ہی کیا ہے

بہت آسان ہے، کوئی مشکل امر نہیں ہے

یِہ بات ہے

۔ یہ خصوصیت ہے۔؎

کَیا بات ہے

کیا سبب ہے، کیا باعث ہے

کَہْنا ہی کیا ہے

کیا ہی بات ہے ، تعریف کیا ہو سکتی ہے.

ہَرَج ہی کیا ہے

کوئی مضائقہ نہیں ، کوئی بُرائی یا نقصان نہیں ۔

اَور ہی بات ہے

نرالی کیفیت ہے، عجیب لطف ہے.

دَھرا ہی کیا ہے

جَھگْڑا ہی کیا ہے

صاف بات میں تکرار کیا.

یِہ اَور بات ہے

۔یہ بات جدا ہے۔؎

یِہ کَون بات ہے

یہ کیا بات ہوئی، ایسا نہیں کرنا چاہیے نیز یہ کوئی مشکل بات نہیں

یِہ اَلگ بات ہے

رک: یہ اور بات ہے۔

یِہ بات تو ہے

رک: یہ بات ہے ، یہ بات ٹھیک ہے ، یہ بات سچ ہے (کسی بات کی تصدیق کے لیے مستعمل)

یِہ کوئی بات ہے

یہ بات بے موقع ہے ، یہ کوئی بات نہ ہوئی ، غلط بات ہے ۔

یِہ دُوسری بات ہے

کسی بات کی وضاحت کے لیے دوسرے انداز میں کہنا ، یہ اور بات ہے ۔

یِہ بات دُوسری ہے

رک: یہ اور بات ہے

اَور رونا ہی کیا ہے

یہی سوچ اور فکر تو ہے

جو بات ہے سو خُوب ہے کیا بات ہے آپ کی

آپ خود بے مثل اوار آپ کی ہر بات بے مثال ہے ، طنزاََ کہتے ہیں

کیا ہی مُٹّھی پَکْڑی ہے

بہت طاقت ور ہے.

یِہ بھی کوئی بات ہے

یہ بات مہمل ہے، بے موقع ہے، بیکار کی بات ہے

یِہ مانی ہوئی بات ہے

اس سے کسی کو انکار نہیں ، یہ تسلیم شدہ بات ہے.

یِہ کیا زُبان نِکالی ہے

یہ بد زبانی اور لام و کاف کس سے سیکھے ہو یعنی گالیاں دینی اور بُرا کہنا مناسب نہیں ہے.

بات کیا ہے

کیاْ واقعہ ہے، کیاْ حقیقت ہے، کیاْ وجہ ہے، کیاْ مطلب ہے (کسی امر سے متعلق استفسار کے موقع پر)

یِہ قِسْمَت کی بات ہے

بد نصیبی، محرومی اور مایوسی کی جگہ مستعمل، بدقسمتی کا کنایہ، غم اور خوشی قسمت سے ہوتی ہے، یہ بدقسمتی ہے

یِہ کوئی مُشکل بات ہے

یہ معمولی بات ہے ، یہ بہت آسان ہے

کَیا بَڑی بات ہے

آسان ہے، مشکل نہیں

کَیا مَزے کی بات ہے

کس قدر حیرت انگیز ہے، کس قدر پُر لطف بات ہے

دو ہی بات میں ہار جِیت ہے

بہت جلد فیصلہ ہوتا ہے، جلد ادھر یا اُدھر ہو کر رہتا ہے

سِڑی ہے تو کیا بات ٹِھکانے کی کَہْتا ہے

ہے تو بیوقوف مگر بات ٹھکانے کی کہتا ہے

ہوتا ہی کیا ہے

کچھ نہیں ہوتا ، بالکل گزارا نہیں ہوتا ۔

یِہ آپ کے فَرمانے کی بات ہے

کوئی غلط یا ناجائز بات کہے تو بطور تنبیہہ کہتے ہیں

اَیْسی کیا تیرے ہی تَلے گَنْگا بَہْتی ہے

تجھ میں کون سی ایسی خصوصیت ہے کہ جو کچھ تو چاہے وہی ہوگا، کیا تیرے سوا کوئی دوسرا نہیں کر سکتا

تیری کیا بات ہے

تو بڑے درجه کا ہے نیز کبھی طنز بھی کہتے ہیں.

واہ کیا بات ہے

۔واہ کیا کہنا ہے ۔ طنزاور توصیف کے موقعوں پرمستعمل ہیں۔ دیکھو کیا بات ہے ۔؎

راڑ ہی کیا ہے

جھگڑا ہی کیا ہے ، کچھ بڑی بات نہیں

یِہ بات شَرافَت سے بَعِید ہے

شریف آدمی ایسی بات نہیں کرتا

آپ کی کیا بات ہے

بڑے احمق ہیں

آپ کے فَرمْانے کی یِہ بات ہَے

ایسا کہنا آپ کو زیب نہیں دیتا

یِہ جِتنا زَمِین کے اُوپَر ہے اُتنا ہی زَمِین کے نِیچے ہے

اُس مفسد ، شریر اور فتنہ انگیز کی نسبت کہتے ہیں جو بظاہر چھوٹا یا پستہ قد ہو

کیا تَماشے کی بات ہے جِس کا جائے وہ چور کَہلائے

جس کا نقصان ہو اس کے سر الزام ہو ، پولیس والے جب چوری کا سراغ نہ ملے تو یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ مدّعی نے مال اِدھر اُدھر کر دیا.

قاضی جی کھانا آیا، ہمیں کیا، تمہارے ہی لئے ہے، پھر تمہیں کیا

خواہ مخواہ ہر کام میں دخل دینے والے کے متعلق کہتے ہیں

بَہُت ہی بَہُت ہے

بالکل نہیں ہے

بھاگْتے بُھوت کی لَنگوٹی ہی بَہُت ہے

جاتی ہوئی چیز میں سے جتنا جزو مل جائے غنیمت ہے .

اَبھی کیْا ہے خُدا آپ کو بَہُت سے دِن سَلامَت رکھے

بڑے بدذات ہو

تھوڑا تھوڑا ہی کَر کے بَہُت ہو جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں یِہ ہے بات ہی کیا کے معانیدیکھیے

یِہ ہے بات ہی کیا

ye hai baat hii kyaaये हे बात ही क्या

عبارت

یِہ ہے بات ہی کیا کے اردو معانی

  • کوئی اہم بات نہیں ہے ، معمولی بات ہے ، آسان بات ہے ۔

ये हे बात ही क्या के हिंदी अर्थ

  • कोई अहम बात नहीं है, मामूली बात है, आसान बात है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یِہ ہے بات ہی کیا)

نام

ای-میل

تبصرہ

یِہ ہے بات ہی کیا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words