تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وَرْدی" کے متعقلہ نتائج

وَرْدی

پولیس یا فوج یاکسی ادارے کا مخصوص اور مقررہ لباس جس سے اس ادارے، عہدے یا جماعت کی پہچان ہو، یونیفارم

وَرْدی پوش

کسی ادارے کا مقررہ لباس پہننے والا، وردی میں ملبوس (سپاہی یا فوجی یا ملازم وغیرہ)

وَرْدی والا

وردی پہننے والا ؛ (مجازاً) فوج یا پولیس کا سپاہی ۔

وَرْدی میجَر

تنخواہ وغیرہ تقسیم کرنے والا دیسی فوجی افسر ۔

وَرْدی بَجنا

صبح یا شام کی نوبت بجنا، نوبت وغیرہ کے ذریعے صبح یا شام ہونے کا اعلان ہونا خاص طور پر بادشاہوں یا رئیسوں کے دروازوں پر صبح یا شام ہونے کا نقارہ بجنا

وَرْدی بولنا

۔ کسی واقعہ کی خبر لاکر دینا۔ رپورٹ کرنا۔ اطلاع دینا۔ جاسوسوں اور مخبروں کا آکر کوئی خاص بات بتانا؎

وَرْدی بَجانا

۔نوبت بجانا، شاہی محل پر تنبور یا تاشہ وغیرہ بجانا ؛ کسی فوجی مقام میں باجا وغیرہ بجانا

وَرْدی اُتارنا

یونی فارم بطور سزا اُتارنا نیز سزا کے طور پر عہدے سے معزول کر دینا

وَرْدی بِچھانا

وردی سے متعلق تمام اشیاء کا سجانا

وَرْدی اُتَروانا

فوج یا پولیس کے کسی ملازم کو عہدے سے بطور سزا معزول کرانا ؛ کسی باوردی اہلکار کو محکمانہ سزا دلوانا ؛بے عزت کروانا ، ذلیل کروانا ۔

وَرْدی تَقسِیم کَرنا

سپاہیوں، ملازموں یا چپراسیوں کو سرکاری لباس دینا

لاجَہ وَرْدی

رک: لاجوردی، نیلا .

جَن٘گی وَرْدی

وہ لباس جو جن٘گ لڑنے کے لیے پہنا جاتا ہے ، فوجی یونیفارم .

صُبْح کی وَرْدی بَجْنا

صبح کی نوبت بجنا ، گجر بجنا ، صبح ہونا.

اردو، انگلش اور ہندی میں وَرْدی کے معانیدیکھیے

وَرْدی

vardiiवर्दी

وزن : 22

اشتقاق: وَرَدَ

وَرْدی کے اردو معانی

انگریزی - اسم، مؤنث

  • پولیس یا فوج یاکسی ادارے کا مخصوص اور مقررہ لباس جس سے اس ادارے، عہدے یا جماعت کی پہچان ہو، یونیفارم
  • پریڈ پر بجایا جانے والا فوجی بگل
  • وہ بگل یا وہ باجا جو فوجی بارکوں میں دن اور رات میں وردی اُتارنے اور مخصوص اوقات میں وردی پہننے کی ہدایت کے لیے بجایا جاتا ہے نیز فوج میں صبح کے اعلان کے لیے بجائی جانے والی نوبت (عموماً بجانا یا بجنا کے ساتھ مستعمل)
  • مقررہ رنگ کا لباس، ایک ہی طرح کے رنگ کی پوشش
  • فیلن صاحب کی رائے میں یہ لفظ انگریزی اردوبمعنی یونی فارم سے بگڑا ہوا ہے، مولف کی رائے میں یہ لفظ لاطینی ورد بالفتح بمعنی نیلا رنگ یا عربی ورد بالفتح گلاب، یعنی گل سرخ سے مرکب ہے۔ سپاہ کی پوشاک فوج کا نشان وہ لباس یانشان جس سے لوگ پہچانے جائیں۔(اردو)

عربی - صفت

  • گلابی، گلاب کے رنگ کا

شعر

English meaning of vardii

English - Noun, Feminine

  • uniform (of a soldier, etc.), livery, badge or dress of office
  • bugle
  • livery, uniform

Arabic - Adjective

  • rosy
  • pink

वर्दी के हिंदी अर्थ

अंग्रेज़ी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • = वरदी
  • किसी विशिष्ट कार्यकर्ता, वर्ग का पहनावा
  • फ़ौजी लिबास, यूनिफ़ार्म, एक प्रकार के सैनिक बैंड को भी वर्दी कहते हैं
  • दे. वरदी।
  • सेना, पुलिस आदि का विशेष प्रकार का पहनावा; (यूनिफ़ॉर्म)।

अरबी - विशेषण

  • जिसके वर्ग बनाए जा सकें या बनाये जाने को हों।
  • वर्गीय।
  • गुलाब के फूल-जैसा, गुलाब सम्बन्धी।
  • गुलाब के फूल-जैसा, गुलाब सम्बन्धी।

وَرْدی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وَرْدی)

نام

ای-میل

تبصرہ

وَرْدی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words