تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ٹُکْڑے" کے متعقلہ نتائج

ٹُکْڑے

۱. ٹکڑا (رک) کی جمع یا مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل.

ٹُکْڑے ہونا

قتل ہوجانا ، مارا جانا.

ٹُکْڑے ٹُکْڑے ہونا

۔لازم۔

ٹُکْڑے لینا

(ڈھول یا طبلہ بجانے میں) تھاپ سے تھاپ کے جوڑ ملانا.

ٹُکْڑے کَرْنا

پرزہ پرزہ کرنا، منتشر کرنا، دھجیاں اڑانا، کسی چیز کے اجزا الگ الگ کردینا، توڑ دینا

ٹُکْڑے اُڑْنا

ٹکڑے اڑانا کا لازم، دھجی دھجی ہونا، پارہ پارہ ہونا، پاش پاش ہونا

ٹُکْڑے کھانا

پس مانْدہ خیرات یا صدقے وغیرہ کا کھانا

ٹُکْڑے توڑْنا

غیر کے دسترخوان پر کھاتے رہنا، مفت کی روٹیوں پر گزارہ کرنا، خیرات یا صدقے پر گزر کرنا.

ٹُکْڑے اُڑانا

اعضا کا پارہ پارہ کرنا، جسم کو چور چور کر دینا

ٹُکْڑے پَکانا

ٹکڑے معنی نمبر ۲ کو تیار کرنا.

ٹُکْڑے ٹُکْڑے کَرْنا

عضو عضو الگ کردینا

ٹُکْڑے باندْھنا

طبلہ بجانے میں تھاپ میں جوڑ لگانا جو بہت مزہ دیتا ہے، طبلے پر گیت کے مختلف بولوں کو خوش اسلوبی سے ترتیب دینا.

ٹُکْڑے لَگا دینا

رک : ٹکڑا لگانا مع اسناد ؛ ناچتے یا گاتے وقت نئے انداز نکالنا.

ٹُکْڑے مانگ لانا

بھیک مان٘گنا ، بھیک مان٘گ کر گزر بسر کرنا.

ٹُکْڑے ٹُکْرے اُڑانا

رک : ٹکڑے اڑانا.

ٹُکْڑے مانْگ کھانا

خیرات پر گزر اوقات کرنا، دوسروں پر گزارا کرنا

ٹُکْڑے کھائے دِن بَہْلائے، کَپْڑے پَھٹے گھر کو آئے

س نکھٹوں کی نسبت کہتے ہیں جو پردیس جا کر ہاتھ خالی لوٹے

ٹُکْڑے مانْگ کَر پیٹ پالْنا

بھیک مانْگ کر بسر اوقات کرنا

ٹُکْڑے مانگ کھانا، پُونجی گانٹھ باندْھنا

بڑے لالچی کے بارے میں کہتے ہیں

ٹُکْڑے دے دے بَچْھڑا پالا، سِینگ لے کَر مارَن آیا

ناخلف اولاد، محسن کش شخص جو نیکی کے بدلے بدی کرے

جِگَر ٹُکْڑے ٹُکْڑے ہونا

سخت صدمہ پہنچنا

کَلیجا ٹُکْڑے ٹُکْڑے ہونا

جگر لخت ہونا ، سخت صدمہ یا رنج پہنچنا ، دل پر سخت صدمہ پہنچنا .

کَلیجَہ ٹُکْڑے ٹُکْڑے ہونا

جگر لخت ہونا ، سخت صدمہ یا رنج پہنچنا ، دل پر سخت صدمہ پہنچنا .

دِل ٹُکْڑے ٹُکْڑے ہوجانا

سخت صدمہ ہونا

جِگَر ٹُکْڑے ہونا

۔کلیجا پاش پاش ہونا۔ رنج یا صدمہ یا کسی چیز کی تیزی سی۔ ؎

گِریبان ٹُکْڑے ہونا

۔لازم۔؎

دو ٹُکْڑے ہونا

دو حصّے ہونا ، کسی شے کا کٹ کر یا ٹُوٹ کر دو حصّوں میں بٹ جانا .

جِگَر کے ٹُکْڑے ہونا

۔جگر پاش پاش ہونا۔

دِل کے ٹُکْڑے ہونا

دل غم سے چُور چُور ہونا، سخت رنجیدہ ہونا

دو ٹُکْڑے بات کَہْنا

دو ٹوک بات کرنا ، کھری بات کہنا

جِگَر دو ٹُکْڑے ہونا

کمال روحی صدمہ ہونا

چار ٹُکْڑے

رک : چار تنکے .

سُوکھے ٹُکْڑے

معمولیِ غذا ، رُوکھا پِھیکا کھانا ، غریبوں ، ناداروں ، محتاجوں کا کھانا ، خُشک روٹی ۔

رُوکھے ٹُکْڑے

سُوکھی روٹی کے ٹکڑے ، بہت معمولی کھانا.

قِسْمَت کے ٹُکْڑے

قسمت کا لکھا ہوا رزق ، رزق جو نوشتۂ تقدیر ہو.

دِل ٹُکْڑے کَرْنا

سخت رنج یا صدمہ پہن٘چانا ، مایوس کرنا.

دو ٹُکْڑے کَرْنا

دو حصّے کرنا ، دو بارہ کرنا ، توڑنا

جِگَر ٹُکْڑے کَرنا

بہت زیادہ صدمہ پہنچانا، دکھ دینا

تھان کے ٹُکْڑے

رک : " ایک آوے کے برتن ".

گِرِیباں ٹُکْڑے کَرنا

گریباں کے پرزے پرزے کر دینا ، جنون کی وجہ سے گریبان کی دھجیاں اُڑا دینا .

دِل کے ٹُکْڑے کَرْنا

دل کو سخت رنج دینا، دل کو بے حد صدمہ پہن٘چانا

جِگَر کے ٹُکْڑے کَرنا

رک : جگرٹکڑے کرنا۔

خَیرات کے ٹُکْڑے کھانا

بھیک پرگزر بسر کرنا .

دِل کے ٹُکْڑے اُڑانا

غم سے دل پاش پاش کرنا ؛ دل پر اثر کرنا، بے چین کرنا

دو ٹُکْڑے کھانے کو مِلْنا

کھانے پینے کا معمولی بندوبست ہونا ، غریبی اور افلاس میں زندگی گُزارنا ، مشکل سے گُزر بسر ہونا .

ایک روٹی کے دو ٹُکْڑے

ایک ہی قسم کی دو چیزیں، ایک ہی خاندان کے دو آدمی، ایک شکل کے دو شخص

کھائے پان، ٹُکْڑے کو حَیران

مفلس تاہم فضول خرچ ، تن پہ نہیں لتّہ پان کھائیں گے البتّہ .

بِھیک کے ٹُکْڑے بازار میں ڈَکار

مفلسی میں شیخی و ڈین٘گ

خَیرات کے ٹُکْڑے اَور بازار میں ڈَکار

مانگ کر گزارا کرنے والے شیخی خور کے بارے میں کہتے ہیں

کھاتے ہَیں نانی کے ٹُکْڑے ، کَہْلاتے ہَیں دادی کے پوتے

کھاوے کسی کا کہلاوے کسی کا ، خرچ کسی کا نام کسی کا.

کھائیں نانا کے ٹُکْڑے کَہلائیں گے دادا کے پوتے

احسان کوئی کرے نام کسی کا ہو ؛ حق ناشناس ، احسان فراموش .

تَلْوَریا وُہی بَھلا جو رَن میں ہاتْھ دِکھائے، بَیری کے ٹُکْڑے کَرے اَور آپ تُرَت بَچْ جائے

تلوریا وہ ہے جو لڑائی میں دشمن کو قتل کرے اور خو د بچ جائے

اردو، انگلش اور ہندی میں ٹُکْڑے کے معانیدیکھیے

ٹُکْڑے

Tuk.Deटुकड़े

وزن : 22

واحد: ٹُکڑا

ٹُکْڑے کے اردو معانی

اسم، مذکر، جمع

  • ۱. ٹکڑا (رک) کی جمع یا مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل.
  • ۲. دودھ اور گھی میں شکر یا گڑ کے ساتھ پکائے ہوئے سوکھی روٹی نان شیر مال یا ڈبل روٹی کے ٹکڑے.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of Tuk.De

Noun, Masculine, Plural

  • piece, morsel, part, bit

टुकड़े के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, बहुवचन

  • किसी वस्तु का टूटकर या कट-छँटकर अलग किए हिस्से, भाग या खंड, जैसे- रोटी का टुकड़े, ज़मीन का टुकड़े

ٹُکْڑے کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ٹُکْڑے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ٹُکْڑے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words