تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَکْیَہ" کے متعقلہ نتائج

تَکْیَہ

پہلو یا پائینتی میں رکھنے کی چیز جو عموماً مستطیل وضع کے کپڑے کے غلاف میں روئی یا کوئی اور نرم چیز بھر کر تیار کی جاتی ہے اور سر وغیرہ کے نیچے رکھی جاتی ہے

تَکْیَہ گاہ

بھروسے کی جگہ

تَکْیَہ دار

۱. وہ فقیر جو گورستان میں رہے ، قبرستان کا سجادہ نشیں .

تَکْیَہ کَلام

بولتے میں سہارے کے لیے کسی لفظ یا جملے کے بار بار کہنے کی عادت یعنی گفتگو میں جہاں کہیں رکتے ہیں تو وہ لفظ یا جملہ بلا ارداہ زبان سے نکل جاتا ہے، جیسے: کیا نام، جو ہے کہ، عام: تکیہ کلام

تَکْیَہ نِشِین

خلوت نشیں، تکیہ دار، صوفی سنت، ناسک

تَکْیَۂ کَلام

بولتے میں سہارے کے لیے کسی لفظ یا جملے کے بار بار کہنے کی عادت یعنی گفتگو میں جہاں کہیں رکتے ہیں تو وہ لفظ یا جملہ بلا ارداہ زبان سے نکل جاتا ہے، جیسے: کیا نام، جو ہے کہ، عام: تکیہ کلام

تَکْیَہ زَن ہونا

بیٹھنا، آرام کرنا

ظَفَر تَکْیَہ

سہارا ، ٹیک.

مَسْنَدِ تَکْیَہ

گدی اور تکیہ، پرتکلف نشست

پَرکا تَکْیَہ

وہ تکیہ جس میں روئی کی جگہ پر بھرے جاتے ہیں.

خُدا پَر تَکْیَہ کَرْنا

خدا پر بھروسہ کرنا، توکل کرنا

بُھوکھےکو کیا رُوکھا اور نیِند کو کیا تَکْیَہ

ضرورت کے وقت جو میسر آجائے غنیمت ہے

تن تَکْیَہ مَن بِسرام ، جَہاں پَڑ رَہے وَہاں آرام

قانع آدمی کے لیے ہر جگہ آرام ہے

دَس فَقِیروں کو نَہ دِیا ایک تَکْیَہ دار کو دِیا

خوش حال کو خیرات دینا.

لَشْکَر بے مِیر ، تَکْیَہ بے فَقِیر ، فَقِیر بے پِیر ، تَرکَش بے تِیر

لشکر کا کوئی سردار ، تکیے کا کوئی فقیر ، فقیر کا کوئی گرو اور تیر دان میں کوئی تیر نہ ہو تو وہ بیکار ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں تَکْیَہ کے معانیدیکھیے

تَکْیَہ

takiyaतकिया

اصل: فارسی

وزن : 112

موضوعات: نجاری

تَکْیَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • پہلو یا پائینتی میں رکھنے کی چیز جو عموماً مستطیل وضع کے کپڑے کے غلاف میں روئی یا کوئی اور نرم چیز بھر کر تیار کی جاتی ہے اور سر وغیرہ کے نیچے رکھی جاتی ہے
  • بھروسا، اعتماد
  • سہارا، ٹیک، ٹیکا
  • فقیروں اور آزادوں کا مسکن، درویشوں کے رہنے کی جگہ، گھر، ٹھکانا
  • قبر، مزار، گورستان، قبرستان
  • علاقہ
  • کسی چیز کی بہتات کی جگہ، رہنے یا پیدا ہونے کا مخصوص علاقہ
  • امدادی فوج، کمک
  • آرام کرنے کی جگہ
  • (نجاری) محراب میں نیم دائرے کی شکل کا بنا ہوا حصہ جس میں گزوں کے نچلے سرے جڑے رہتے ہیں
  • (نجاری) کرسی تخت اور مسہری میں کمر لگا کر بیٹھنے کو بنی ہوئی ٹیک

شعر

English meaning of takiya

Noun, Masculine

  • a pillow, bolster, cushion
  • anything upon which one leans, prop, support
  • reliance, trust
  • the reserve of an army
  • a place of repose
  • the stand or abode of a faqir

तकिया के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सिर के नीचे का गद्दा, विश्वास करना, फ़क़ीर का आवास स्थल
  • सिर के नीचे रखने का नर्म और गुदगदा वस्त्र, उपधान, पीठ से लगाने का बड़ा वस्त्र, मस्नद, मुसलमानों के मुर्दे दफ्न होने का स्थान, क़ब्रिस्तान।
  • सोते समय सिर के नीचे लगाने के लिए गोल या आयताकार चपटा रुई या गुदगुदा कपड़ा भरा हुआ मुँहबंद थैला
  • छज्जे में रोक या सहारे के लिए लगाई जाने वाली पत्थर की पटिया।

تَکْیَہ کے مترادفات

تَکْیَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

تکیہ اول مفتوح، اس لفظ کو’’فقرا وصوفیا کے قیام کی جگہ‘‘، اور’’سرہانا‘‘ کے علاوہ ’’قبرستان‘‘ اور ’’قبر‘‘ کے معنی میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ وزیرعلی صبا کا شعر ہے ؎ شہید عشق کی مٹی بہت خراب ہوئی نہ تکیے کا مرا مردہ ہوا نہ مرگھٹ کا ظفر احمد صدیقی نے لکھا ہے کہ یہاں ’’تکیہ‘‘ بمعنی ’’قبرستان‘‘ ہے، نہ کہ قبر، حالانکہ ’’مرگھٹ‘‘ کی مناسبت سے’’قبر‘‘ زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے۔ بہرحال، لیکن مندرجہ ذیل شعر میں امداد علی بحر نے ’’قبر‘‘ کے معنی مراد لئے ہیں ؎ لیٹے ذرا جو پاس تو کہتے ہو دور دور تکیے میں جائیں گے جو اٹھیں گے پلنگ سے

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَکْیَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَکْیَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words