تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَحْلِیل" کے متعقلہ نتائج

قانُون

وہ عام قواعد و ضوابط جن کا تعلق انسانوں کے افعال سے ہے اور جسے حکومت نافذ کرتی ہے

قانُونی

قانون بنانے والا، قانون جاننے والا

قانُونْچَہ

قانون کی تصغیر

قانُونِیا

بے ہودہ اور لغو باتیں بنا کر اور قانونی حوالہ دے کر جھگڑا یا حجت کرنے والا، حجّتی، جھگڑالو

قانون ساز

قانون بنانے والا، اصول وضوابط وضع کرنے والا

قانُون گو

وہ محرّر، جس کے ذمّے زمینوں کا حساب کتاب رہتا ہے، پٹواری سے بالاتر اور تحصیل دار سے چھوٹا عہدہ دار

قانُوناً

قانون کی رُو سے، قانون کے مطابق، ازروئے ضابطہ

قانُونِیَت

قانونی ہونا ، قانون کے مطابق ہونے کا عمل.

قانُون داں

آئین سے واقف، وکیل، دیوانی و فوجداری اور سرکاری قوانین سے واقف شخص

قانُون نامَہ

قانون کی کتاب ، قانون سے متعلق کتاب نیز وہ قانون جو سلطان محمود ثانی نے جاری کیا تھا.

قانُون کاری

قانونی حیثیت دینا ، قانون کے مطابق بنانا ، قانونی شکل دینا ، قانونِ مروّجہ میں ڈھالنا.

قانُونِ بَیع

وہ قانون جو مال بیچنے یا بدلنے سے متعلق ہو نیز انتقالِ ملکیت کا قانون.

قانُونِ عام

قانون کا وہ حصّہ جس کا تعلق حقوقِ عام سے ہے .

قانُونِ مال

مال گزاری اور خرچ زر کے متعلق سرکاری ضابطہ و آئین و لگان و محال، زمین کا ضابطہ

قانُون بَنْدی

قانون وضع کرنا ، دستور بنانا.

قانُون بَنْنا

قانون بنانا (رک) کا لازم ، دستور وضع ہونا.

قانُون شِکَن

قانون توڑنے والا ، قانون کا احترام نہ کرنے والا شخص.

قانُون سازی

قانون بنانے کا کام

قانُون نَواز

قانون (سرود نما باجا) بجانے والا.

قانُون پَرَسْت

قانون کا بہت احترام کرنے والا ، قانون پر سختی سے عمل کرنے والا.

قانُون جاننا

قانون کی واقفیت ہونا

قانُونِ بَدَل

زمانۂ جاہلیت کے عرب کا ایک قانون جس کے مطابق خون کا بدلہ خون یا دِیَت ہوتی تھی.

قانُونِ طَلَب

(معاشیات) وہ قانون جس میں مطلوبہ شے کی مقدارِ مقبوضہ میں ہر جدید اضافہ کا افادہ نسبتاً گھٹتا جاتا ہے .

قانُونِ خاص

وہ قانون جس کا تعلق رعایا کے حقوق خاص یعنی جسم ، جائداد اور خاندان کے متعلق ہو.

قانُونِ جَنْگ

قانُونِ ذیلی

قانُونِ حِصَص

قانُونِ ٹارْٹ

وہ قانون جو کسی ایسے خلافِ قانون فعل کو روکنے کے لیے وضع کیا جاتا ہے جس سے کسی دوسرے شخص کے حقوق یا لنعمیم (یعنی ایسے حقوق جو تمام دنیا کے مقابلہ میں استعمال ہوسکتے ہیں) کی خلاف ورزی ہو.

قانُون ٹُوٹْنا

ضابطے کے خلاف کوئی کام ہونا ، حکومت کے بناۓ ہوۓ قاعدے کی خلاف ورزی ہونا .

قانُون بَدَلْنا

قانون میں ترمیم و تنسیخ کرنا ، پرانے اصول کے بدلے نئے اصول وضع کرنا.

قانُون توڑْنا

حکومت کے بناۓ ہوۓ قاعدے کے خلاف کام کرنا ، دستور کی خلاف ورزی کرنا.

قانُون سِیکْھنا

قانون سکھلانا (رک) کا لازم .

قانُون شِکَنی

قانون توڑنا، قانون کو نہ ماننا، قانون کی خلاف ورزی

قانون تعزیرات

قانُونِ اِلٰہی

قانونِ قدرت، وہ قانون جس میں تبدل وتغیّر ناممکن ہو

قانُونِ کَشِش

رک : قانونِ تجاذب.

قانُونِ مُوسیٰ

موسوی شریعت.

قانُونِ اَساسی

بنیادی قانون ، دستور نیز سلطنتِ عثمانیہ کا ۱۸۷۶ء کا اصول قوانینِ ریاست.

قانُونِ کامِل

پورا قانون ، جو قانون ناقص نہ ہو.

قانُونِ اَشْیا

وہ قوانین جو ان حقوق اور وجوہات سے متعلق ہیں جو اشخاص بلحاظ اشیا کے رکھتے ہیں .

قانُونِ فِطْری

رک : قانونِ اخلاقی .

قانُونِ عامَّہ

وہ قانون جو رعایا کو افعالِ جائز کا حکم دیتا ہے اور افعالِ ناجائز کے ارتکاب سے باز رکھتا ہے.

قانُونِ قَطْعی

واقعی اور یقینی قانون .

قانُونِ جَنگی

فوجی آئین ، فوج سے متعلق قانون .

قانُونِ جُمُود

(طبیعیات) وہ قانون جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر جسم اپنی سکون کی حالت کو یا ایک خطِ مستقیم میں یکساں حرکت کی حالت کو برقرار رکھتا یا رکھنے کی کوشش کرتا ہے بشرطیکہ اس پر خارجی اثر عمل نہ کررہے ہوں.

قانُونِ عَوام

رواج ، رسم ، لوگوں کا بنایا ہوا دستور.

قانُونِ صَرِیح

وہ قانون جو ظاہر ہو، جو قانون مجمل نہ ہو.

قانُونِ عِلَّت

رک : قانونِ تعلیل.

قانُونِ فیرَل

(جغرافیہ) وہ قانون جس کے مطابق نصف کرۂ شمالی میں حرکت کرنے والی ہر چیز خواہ وہ شمال سے جنوب یا جنوب سے شمال مشرق سے مغرب یا مغرب سے مشر کو حرکت کر رہی ہو ، زمین کی روزانہ گردش کی وجہ سے اپنے دائیں ہاتھ کی طرف مڑ جاتی ہے اور نصف کرۂ جنوبی میں بائیں ہاتھ کی طرف ، اس قانون کا اطلاق صرف ان چیزوں پر ہوتا ہے جو قانونِ قدرت کے تحت حرکت کرتی ہیں .

قانُون باندْھنا

قانون بنانا ، قانون وضع کرنا.

قانُون پَھیلانا

کسی قاعدے کو رواج دینا.

قانُون جھاڑْنا

(طنزاً) غصّہ میں بے جا حجّت کرنا ، جہالت کی باتیں کرنا ، قانون بگھارنا .

قانُون بَگھارْنا

موقع بے موقع بات بات پر بلاوجہ قانون کا حوالہ دینا ، خواہ مخواہ حجّت نکالنا ، بلا ضرورت دلیلیں لانا ، بے ضرورت تکرار کرنا ، فضول بحث ومباحثہ کرنا.

قانُون سِکْھلانا

کسی استاد کا قانون کی کتابیں پڑھانا .

قانُونِ دِیوانی

غیر فوجداری قانون، وہ قانون جو مال وجائداد اور قرضہ وغیرہ سے متعلق ہے

قانُونِ فِطْرَت

فطرت کا قانون جس میں تغیر وتبدّل ناممکن ہے

قانُونِ آوارْگِی

(قانون) ایسا قانون جس کے تحت آوارہ اشخاص کو سزا دی جاتی ہے.

قانُونِ قُدْرَت

قدرت کا بنایا ہوا قانون جو تمام کائنات پر محیط ہے

قانُونِ تَحْرِیری

وہ قانون جس کو حاکم یا اس کا نائب وضع کرکے تحریر میں لے آتا ہے.

قانُونِ مَوضُوعَہ

وہ قانون جسے حکومت کے ارکان بناتے اور نافذ کرتے ہیں .

اردو، انگلش اور ہندی میں تَحْلِیل کے معانیدیکھیے

تَحْلِیل

tahliilतहलील

اصل: عربی

وزن : 221

موضوعات: علوم طب فقہ

تَحْلِیل کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • حلال کرنے یا جائز قرار دینے کا فعل
  • (فقہ) حلالہ کرنا (جس عورت کو شرعاً قطعی طلاق ہو چکی ہو اور شوہر طلاق دہندہ، پھر اسے نکاح میں لانا چاہے تو جب تک اس مطنقہ کا کسی اور مرد سے نکاح مع خلوت صحیحہ نہ ہو اور وہ اسے بخوشی طلاق نہ دے دے یا اس کی موت واقع نہ ہو جائے تو یہ عورت عدت پوری کیے بغیر اس پہلے شوہر سے نکاح نہیں کر سکتی، اس طریقہ کو حلالہ کرنا یا تحلیل کہتے ہیں)
  • نماز کے آخر میں سلام پھیرنا، نماز مکمل کرنا
  • حل کرنے حل ہونے گھلنے گھلانے کا عمل
  • لاغر ہونے کا عمل
  • رفتہ رفتہ کم ہونا، گھٹنا
  • ہوا بن کر ختم ہو جانے کا عمل
  • (مجازاً) بالکل ختم ہونا، فنا ہونا
  • (مجازاً) دور ہو جانے یا دفع ہو جانے کا عمل
  • بکھراؤ، انتشار
  • اوصاف یا اصول و قواعد کو الگ الگ پرکھنے کا عمل
  • (سائنس) کیمیائی عمل کے ذریعے اشیاء کے مختلف اجزا کو الگ الگ کرنا
  • تجزیہ، اجزائے ترکیبی الگ الگ کرنے کا عمل
  • گرہ یا گان٘ٹھ کھولنے کا عمل، ڈھیلا کرنے کی کیفیت
  • (معما) کسی لفظ کے دو حصے کر کے ہر حصے کے معنی لینا اور بعض جگہ کسی کو اپنے معنوں پر قائم رکھنا
  • زائل کرنے کا عمل
  • ورم اترنے کا عمل
  • (طب) ہضم ہونے یا ہضم کرنے کا عمل
  • ہلکان، کمزور

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

تَہْلِیل

لاالہ الا اللہ کہنا، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا

شعر

English meaning of tahliil

Noun, Feminine

  • the act of making lawful
  • (Islamic Jurisprudence) making lawful (especially a thrice-divorced woman to her first husband by marrying her for the sake of divorcing her after consummation)
  • finishing prayer (Namaz) and offering salutation after finishing it
  • assimilation, solubility
  • to lessen, diminish, decrease by degrees or gradually
  • dissipation, vanishing
  • (Metaphorically) to destroy (a thing ), to annihilate
  • scatter, disperse
  • (Science) chemical separation into parts or elements
  • analysis, dissolution
  • untying, (a knot), loosing
  • (Enigma) a verse of mysterious meaning
  • dissolved, dissolving
  • (Medical) digestion, concoction
  • (in a medical sense) dissolving, discussing
  • solution

तहलील के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • हलाल करने या वैध करने का कार्य
  • (धर्मशास्त्र) हलाला करना (जिस स्त्री का शरअन (धर्म शास्त्रानुसार) अपने पति से तलाक़ (संबंध विच्छेद) हो चुका हो और तलाक़ देने वाला अगर दोबारा उससे निकाह (विवाह) में लाना चाहे तो यह उसी शर्त पर संभव है जब तक उस तलाक़ पाई हुई स्त्री का किसी और मुरुष से वैध विवाह न हो और वो पति उसे स्वेच्छा से तलाक़ न दे दे या उसकी मृत्यु न हो जाए, उस दशा में ये स्त्री इद्दत (पति के मरने या तलाक़ देने के बाद का वह समय जिसमें स्त्री पुनर्विवाह नहीं कर सकती) पूर्ण किए बिना उस पहले पति से विवाह नहीं कर सकती, इस विधि को हलाला करना या तहलील कहते हैं)
  • नमाज़ पूरी करना और अंत में सलाम फेरना, नमाज़ पूर्ण करना
  • किसी पदार्थ का गलना या पिघलना, घुलने, घुल जाने, घुलने-घुलाने या लीन होने की क्रिया, घुलना, मिलना, विलयन
  • क्षीणता, दुबला होना
  • धीरे-धीरे कम होना, घटना
  • वास्प या वायु बन कर समाप्त हो जाने की क्रिया
  • (लाक्षणिक) बिलकुल समाप्त होना, नष्ट होना
  • (लाक्षणिक) दूर हो जाने या निष्कासित हो जाने की क्रिया
  • बिखराव
  • गुणों, विशेषताओं, नियमों और विनियमों की अलह-अलग जाँचने की प्रक्रिया
  • (विज्ञान) रासायनिक क्रिया द्वारा चीज़ों के तत्त्वों को अलग-अलग करना
  • संयोजक पदार्थ को भिन्न करने की क्रिया, किसी चीज़ को अलग-अलग करना, पृथक्करण, विश्लेषण
  • गाँठ खोलने की क्रिया, ढीला करने का भाव
  • (पहेली) किसी शब्द के दो भाग करके हर भाग के अर्थ लेना और कुछ स्थान पर किसी को अपने अर्थों और भावोंं यथास्थित रखना
  • नष्ट या विलुप्त करने की क्रिया, मिटाना, नष्ट करना
  • सूजन या शोथ कम होने की क्रिया
  • (चिकित्सा) पचना होने या पचन क्रिया, हज़म होना
  • अधमुआ, निर्बल, कमज़ोर

تَحْلِیل کے متضادات

تَحْلِیل کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَحْلِیل)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَحْلِیل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone