تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شادِیٔ مَرْگ" کے متعقلہ نتائج

عالَم

دنیا، جہان، کائنات، زمانہ

اَعْلَم

(امامیہ) وہ مجتہد فقہ جو اپنے زمانے کے دوسرے فقیہوں اور مجتہدوں سے علم، عدل اور زہد و تقویٰ میں افضل ہو، سب سے بڑا فقیہ، مجتہد اعظم (یہ ہر دور میں اہل خبرہ کے اجماع یا کثرت رائے شخص ہوتا ہے)

اَلَم

مصیبت، غم، ذہنی کرب جس کا اثر دل و دماغ دونوں پر ہو

عَلَم

کسی جماعت، حکومت یا فوج کا جھنڈا، پرچم، پھریرا

آلام

دکھ، درد، پریشانی، غم، رنج، تکالیف

اَعْلام

پروانہ ۔ نوٹس

عَلاّم

بہت جاننے والا، بہت علم رکھنے والا، بڑا دانا

اَلَم ناک

رنجیدہ، غم ناک، اندوہ ناک

الم آشنا

اَلِیم

وہ چیز جو رنج و الم پہنچائے، درد ناک، صعوبت یا تکلیف میں مبتلا کرنے والا (اکثر عذاب کے ساتھ مستعمل)

اَلَم اَنْگیز

تکلیف دہ، رنج و الم بڑھانے والا، رنج بڑھانے والا

آلِم

اَلَمْ نَشْرَح

قرآن مجید کے تیسویں پارے میں ایک سورہ کا نام، جو 'اَلَمْ نَشْرَحَ لَکَ صَدْ رَکَ' ((اے رسول) کیا ہم نے تیری شرح صدر نہیں کردی) سے شروع ہوتا ہے

اِلَم

سین٘بھَل کی لکڑی

الم آشنا

اِیْلام

۱. سزا ، ایذا رسانی.

اِئْلام

رنجیدگی، حزن و ملال

alamode

ايک نَفيس چَمَک دار پارچَہ جِس سے گُلُو بَند تَيّار کِيے جاتے ہيں

اَلَمِ فَرْحِیَّہ

(ادب) فنون لطیفہ کا ایسا مظہر جس میں غم و مسرت کا ملا جلا اظہار پایا جائے، خصوصاََ ڈراما

اَلَمِ مُورِث

وہ الم جس سے اس قسم کے اور آلام پیدا ہوں

عَلِیم

دانا، جاننے والا

عالِم

صاحب علم، جاننے والا، دانا، خبر رکھنے والا

اَلَمِیہ

المناک، درد بھرا، درد ناک واقعہ، غم انگیز سانحہ، غمگین حادثہ، غمناک انجام کا منظوم یا غیر منظوم ادب

اِعْلام

۰۱ اعلان ، اطلاع ، جتانا ، آگاہ کرنا .

عَلَم دار

وہ شخص جو فوج کا جھنڈا لے کر آگے چلے، فوج کا کماندار

عَلَم داری

علم دار کا اسم کیفیت، علم لے کر چلنا

عَلَم بَرْدار

کسی تحریک یا مقصد یا منصوبے کو آگے بڑھانے والا، کسی تحریک یا نظریے کا زبردست حامی، پرچارک

عَلَم ہونا

مشہور یا بد نام ہونا

عَلَم بَرْداری

علم بردار کا اسم کیفیت، کسی تحریک یا نظریے کی پرجوش حمایت کرنا، کسی منصوبے یا مقصد کولے کر آگے بڑھ کر پرچار کرنا، تائید کرنا

عَلَم گاڑْنا

شہرت حاصل کرنا، نام پیدا کرنا نیز فتح حاصل کرنا، کارنامہ انجام دینا

عَلَم کَرْنا

بلند کرنا، تلوار کو میان سے نکالنا، تلوار سونتنا

عَلَم اُٹْھنا

عَلَم اُٹھانا کا لازم

عَلَم چَڑھْنا

علم چڑھانا کا لازم، امام بارگاہ میں بطور نزرعلم چڑھنا

عَلَم کُھلنا

پرچم کُھلنا، جھنڈا لہرانا

عَلَم اُچانا

جھنڈا اُٹھانا، پرچم لے کر چلنا نیز شہدائے کربلا کی یادگار میں عَلَموں کا جلوس نکالنا، عَلَم نکالنا

آلام مالا

اسبابِ خانہ داری .

عَلَم بَڑھانا

عَلَم کا پھریرا اُتار لینا اور اسے تہ کر کے رکھ دینا (محرم یا عزاداری ختم ہونے پر)

عَلَم اُٹھانا

جھنڈا اُٹھانا، پرچم لے کر چلنا نیز شہدائے کربلا کی یادگار میں عَلَموں کا جلوس نکالنا، عَلَم نکالنا

عَلَم اُوچانا

جھنڈا اُٹھانا، پرچم لے کر چلنا نیز شہدائے کربلا کی یادگار میں عَلَموں کا جلوس نکالنا، عَلَم نکالنا

عَلَم نِکَلْنا

علم نکالنا کا لازم

عَلَم چَڑھانا

منت یا مراد پوری ہوہنے کے بعد امام بارگاہ میں چاندی یا کسی چیز کا بنایا ہوا علم بطور نذر پیش کرنا

عَلَم ٹُوٹے

حضرت عباس علمدار کی مار پڑے (شیعہ عورتوں کا کوسنا یا بد دعا)

اَلَّم غَلَّم

بے معنی اور مہمل باتیں جو سمجھ میں نہ آئیں اور جس کا کوئی سر پاؤں نہ ہو، فضول باتیں (بکنا کے ساتھ)

عَلَم نِکالْنا

جھنڈوں یا علموں کا جلوس نکالنا جو نویں اور دسویں محرم سے مخصوص ہے

عَلَم کھِینچْنا

پرچم بلند کرنا، جنگ کے آغاز کا اعلان کرنا

عَلَم بَردَارِی کَرنا

کسی مقصد یا تحریک کو آگے بڑھانا

عَلَم دار کا عَلَم ٹُوٹے

حضرت عباس علمدار کی مار پڑے (شیعہ عورتوں کا کوسنا یا بد دعا)

عَلَم بُلَنْد کَرْنا

علم اونچا کرنا، تشہیر کرنا، اعلان کرنا، شہرت حاصل کرنا

عَلَم بُلَنْد ہونا

عَلَم بلند کرنا کا لازم

عَلَم بَپا ہونا

علم اونچا ہونا

عَلَم بَرْپا ہونا

عَلَم اونچا ہونا

آلامِ عِشْق

عشق کا رنج و غم، محبت کی تکلیف، پیار کی اذیت

عَلَم نَصْب ہونا

فاتح ہونا، فتح و نصرت حاصل ہونا، کامیابی حاصل ہونا

عَلَم میں چِلّا باندْھنا

منت کے لیے علم میں چلّہ باندھنا، منت ماننا

اَلَّم غَلَّم کرنا

خرد برد کرنا، بے جا تصرف کرنا، غبن کرنا، الگ کرنا

آلامِ دو روزَہ

عارضی مشکلات، تھوڑی مدت کی مشکلات اور مصائب

آلامِ عاشِقِی

محبت کی تکالیف، پیار کا درد، عشق کے مصائب، محبت کی مصیبتیں

عَلَم ٹَھنْڈا ہونا

علم دفن ہونا، علم کے پھریرے وغیرہ کا پھٹ جانا یا گر جانا

اَلَّم غَلَّم بَکْنا

بکواس کرنا، فضول بات کرنا

اَلَّم غَلَّم کھانا

کھانے میں بے احتیاطی کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں شادِیٔ مَرْگ کے معانیدیکھیے

شادِیٔ مَرْگ

shaadii-e-margशादी-ए-मर्ग

اصل: فارسی

وزن : 22221

شادِیٔ مَرْگ کے اردو معانی

صفت

  • فرطِ خوشی سے مرجانے والا، وہ شخص جو غیرمتوقع اور غیرمعمولی خوشی حاصل ہونے کی وجہ سے مرجائے، آسان موت

شعر

English meaning of shaadii-e-marg

Adjective

  • death caused by sudden happy news, death from joy, an easy death

शादी-ए-मर्ग के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • वह व्यक्ति जो हर्षाधिक्य के कारण मर जाय, आसान मृत्यु, ख़ुशी में मर जाना

شادِیٔ مَرْگ سے متعلق دلچسپ معلومات

شادی مرگ اس لفظ کے دو معنی اور دو تلفظ ہیں (بہت سے لوگوں نے ایک ہی معنی بتائے ہیں)۔ ایک تلفظ تو بے اضافت بروزن مفعولات یا فاعلات ہے، اور دوسرا باضافت بروزن فاعلاتان یا مفتعلان یا مستفعلان یا مفعولن فعل۔ ملاحظہ ہو: سودا : (بروزن فاعلات) چمن میں دہر کے خوش ہو کے جو ہنساووہیں برنگ گل اسے گردوں نے شادی مرگ کیا مومن: (بروزن فاعلات) ایسی ادا سے بوسہ دو لب کا کہ شادی مرگ ہوں جور و ستم کا میری جان لطف و کرم سے کام لو آتش: (بروزن مستفعلان) دم میں شادی مرگ ہوجانا تیرے خط کے جواب میں دیکھا آتش: (بروزن فاعلاتان) شادی مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیں گور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا اب معنی سنئے: (۱)وہ شخص جو فرط مسرت سے مرجائے، فرط مسرت سے مرا ہوا، فرط مسرت سے مرجانے والا۔ اس مفہوم کی رو سے یہ ترکیب فاعلی ہے۔ ان معنی کی اسناد کے لئے سودا اور مومن کے اشعاراوپر ملاحظہ ہوں۔ ایک شعر نسیم دہلوی کا بھی دیکھئے ؎ زخم پڑ کر کھل گئے سینوں پہ اہل بزم کے تھا جو شادی مرگ ہنس ہنس کر مرا ماتم ہوا (۲) وہ موت جو فرط مسرت کے باعث واقع ہو۔ اس مفہوم کے حساب سے یہ ترکیب مفعولی ہے۔ ان معنی کی سند کے لئے اوپر نقل کردہ آتش کا دوسرا شعر دیکھیں۔ یہاں’’شادی مرگ‘‘ کے دو معنی ہیں: (۱) افراط خوشی کے باعث موت، اور (۲) موت کی خوشی۔ مزیدملاحظہ ہو، بہادر شاہ ظفر ؎ ہےیہ کھٹکا دیکھ کر گل کو نہ شادی مرگ ہو جب قفس سے چھوٹ کر گلشن کو بلبل جائے گی اس شعر میں ’’شادی مرگ ہو‘‘ کے دونوں معنی ہیں: (۱)بلبل کو شادی مرگ ہوجائے یعنی وہ فرط خوشی سے مرجائے، ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے اور (۲) بلبل شادی مرگ ہو جائے، یعنی فرط خوشی سے بلبل کو موت آجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے ۔ آتش کے پہلے شعر میں بھی دو معنی ہیں: (۱)انسان ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے یعنی ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے، اور(۲) انسان کو ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ اس لفظ کی حد تک تلفظ کی کوئی قید معنی پر نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ بے اضافت سے مخصوص ہوں اور ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ باضافت سے۔ یہ بھی خیال رہے کہ فارسی میں ’’شادی مرگ‘‘ کے ایک ہی معنی ہیں: ’’وہ جو فرط مسرت سے مرجائیــ۔‘‘ میر طاہر وحید ؎ مگو از زخم شمشیرت زجاں بے برگ گردیدم مرا تیغت نہ کشت از شوق شاد ی مرگ گردیدم صائب کے حسب ذیل شعر میں ’’شادی مرگ‘‘ کو باضافت بھی پڑھ سکتے ہیں ؎ من کہ از تلخی دشنام شدم شادی مرگ چہ توقع کنم از لعل شکر خائے کسے لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ’’شادی مرگ‘‘ باضافت، اور اس کے مفعولی معنی دونوں اردو والوں کی ایجاد ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شادِیٔ مَرْگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

شادِیٔ مَرْگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone