تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شادِیٔ مَرْگ" کے متعقلہ نتائج

بَلا

آزمائش، ابتلا

بَلیٰ

کیوں نہیں؟ ضرور ایسا ہی ہے ہاں.

بَلائے

بَلائی

دعا، آشیرباد، عطیہ، دان

بَلائے

رک : بَلا .

بَلایا

بیلا

ایک قسم کا سفید خوشبودار پھول جو چن٘بیلی کے پھول سے بڑا گٹھیلا اور موتیا سے ملتا جلتا ہوتا ہے؛ اس پھول کا پودا

بَیلا

وہ گائے جو بچہ نہ دے

بَلا لُوں

صدقے جاؤں ، قربان جاؤں.

بَلائیں

بَلا پَڑْنا

جھگڑا پیش آنا ، مصیبت نازل ہونا .

بَلا آنا

مصبیت نازل ہونا ، وبال آنا

بَلا لینا

رک : بلائیں لینا.

بلا گلے پڑنا

مصیبت میں پھن٘س جانا، کسی کام کا شخص کا یا ذمے داری کا اس طرح چمٹ جانا کہ اس سے نجات مشکل ہو

بَلا سے

جوتی سے، پیزار سے، کچھ پروا نہیں

بَلا لانا

مصیبت میں پھن٘سانا ، آفت میں مبتلا کرنا .

بَلا سَر پَڑنا

جھگڑا یا ذمہ داری کسی کے زمے عائد ہونا

بَلا لَگْنا

مصیبت آنا، بپتا پڑنا

بَلا کَٹْنا

بلا کاٹنا کا لازم

بَلا ٹَلْنا

بلا ٹالنا کا لازم، مصیبت کا دور ہونا، جھگڑے سے نجات ہونا

بَلا ڈھانا

مصیبت نازل کرنا ، ظلم کرنا

بَلا دَفَع کرنا

مصیبت ٹالنا، تکلیف رفع کرنا

بَلاکَش

آفت جھیلنے والا، مصیبت برداشت کرنے والا، تکلیفیں اٹھانے والا

بَلا میں پڑجانا

مصیبت میں مبتلا ہونا

بَلا اَنْگیز

مصیبت پیدا کرنے والا، مشکل میں مبتلا کرنے والا

بَلا کاٹْنا

جھگڑا یا قصہ مختصر کرنا، ذمہ داری سے کسی نہ کسی طرح عہدہ برآہونا، آفت یا مصیبت دورکرنا

بَلا ٹالْنا

مصیبت اور پریشانی دورکرنا

بَلا پالْنا

بکھیڑے کی چیز کو چاہت کے ساتھ رکھنا

بَلا اُتَرْنا

آسمان سے مصیبت کا نازل ہونا، غیبی مشکل پیش آنا

بَلا جھیلنا

مصیبت برداشت کرنا

بَلا زَدَہ

مصیبت کا مارا، آفت رسیدہ

بَلا دُور

صدقہ، بھینٹ

بَلا رَد کَرنا

مصبیت کو در کرنا

بَلا لَگانا

بلا لگنا کا تعدیہ

بَلا کی طَرَح پِیچھے پَڑْنا

پیچھا نہ چھوڑنا، بری طرح سر ہونا، در پے آزار ہونا

بَلا بَسانا

بکھیڑے کی چیز کو چاہت کے ساتھ رکھنا

بَلا رَد ہونا

بلا رد کرنا کا لازم

بَلا نُوْش

برا بھلا سب ہی کچھ کھا پی جانے والا

بَلا گَرْد

اسم کیفیت : بلا گردی.

بَلا خیز

مصبیت لانے والا، آفت ڈھانے والا

بَلا نِکلنا

آفت ہونا، غضب کا ثابت ہونا، مظالم ہونا

بَلا کو کیا غَرَض

مترادف : (میری یا تمھاری) پاپوش کو کیا غرض ہے ، کیا پروا ہے ، وغیرہ.

بَلا میں پَھنسنا

مصیبت میں مبتلا ہونا

بَلا پِھرانا

مصیبت دورکرنا .

بَلا اپنے گَلے باندھنا

کوئی عیب نکالنا، کوئی مصیبت اپنے اوپر لینا

بَلا گِیر

بلا پر بھی قابو پانے والا ؛ بلا اختیار کرے والا (مجاذاً) مصیبت ڈھانے والا .

بَلا سَر مَنڈھنا

الزام لگنا، مصیبت پڑنا

بَلا نازِل ہونا

آفت آنا ، مصیبت آنا ، قہر خدا ہونا.

بَلا کا آدمی ہے

بڑا ہوشیار ہے، بہت محنت کش آدمی ہے

بَلا کی طَرَح نازِل ہونا

یکایک لوگوں کو تکلیف دینے کے لئے آجانا

بَلا کی طَرَح لِپَٹْنا

پیچھا نہ چھوڑنا، بری طرح سر ہونا، در پے آزار ہونا

بَلا ہو جانا

آفت بن جانا، مصیبت ہوجانا

بَلا جانے

کچھ خبر نہیں ، پروا نہٰں ، جوتی سے (بے پروائی ظاہر کرنے کے موقع پر مستعمل)

بَلا میں گِرفتار ہونا

مصیبت میں مبتلا ہونا

بَلا مار جانا

آفت آجانا

بَلا کا پُتلا

نہایت پھرتیلا ، بڑا چالاک ، غضب کا

بَلا بوغْمَہ

، رک : بلابتر

بَلا مول لینا

بلا وجہ خود کو مصیبت میں پھن٘سانا.

بَلا سَر لینا

مصیبت مول لینا ، زمےداری کو بلاوجہ بڑھانا

بَلا نُوْشِی

ضرورت سے زیادہ پینا، حد سے زیادہ شراب نوش کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں شادِیٔ مَرْگ کے معانیدیکھیے

شادِیٔ مَرْگ

shaadii-e-margशादी-ए-मर्ग

اصل: فارسی

وزن : 22221

شادِیٔ مَرْگ کے اردو معانی

صفت

  • فرطِ خوشی سے مرجانے والا، وہ شخص جو غیرمتوقع اور غیرمعمولی خوشی حاصل ہونے کی وجہ سے مرجائے، آسان موت

شعر

English meaning of shaadii-e-marg

Adjective

  • death caused by sudden happy news, death from joy, an easy death

शादी-ए-मर्ग के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • वह व्यक्ति जो हर्षाधिक्य के कारण मर जाय, आसान मृत्यु, ख़ुशी में मर जाना

شادِیٔ مَرْگ سے متعلق دلچسپ معلومات

شادی مرگ اس لفظ کے دو معنی اور دو تلفظ ہیں (بہت سے لوگوں نے ایک ہی معنی بتائے ہیں)۔ ایک تلفظ تو بے اضافت بروزن مفعولات یا فاعلات ہے، اور دوسرا باضافت بروزن فاعلاتان یا مفتعلان یا مستفعلان یا مفعولن فعل۔ ملاحظہ ہو: سودا : (بروزن فاعلات) چمن میں دہر کے خوش ہو کے جو ہنساووہیں برنگ گل اسے گردوں نے شادی مرگ کیا مومن: (بروزن فاعلات) ایسی ادا سے بوسہ دو لب کا کہ شادی مرگ ہوں جور و ستم کا میری جان لطف و کرم سے کام لو آتش: (بروزن مستفعلان) دم میں شادی مرگ ہوجانا تیرے خط کے جواب میں دیکھا آتش: (بروزن فاعلاتان) شادی مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیں گور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا اب معنی سنئے: (۱)وہ شخص جو فرط مسرت سے مرجائے، فرط مسرت سے مرا ہوا، فرط مسرت سے مرجانے والا۔ اس مفہوم کی رو سے یہ ترکیب فاعلی ہے۔ ان معنی کی اسناد کے لئے سودا اور مومن کے اشعاراوپر ملاحظہ ہوں۔ ایک شعر نسیم دہلوی کا بھی دیکھئے ؎ زخم پڑ کر کھل گئے سینوں پہ اہل بزم کے تھا جو شادی مرگ ہنس ہنس کر مرا ماتم ہوا (۲) وہ موت جو فرط مسرت کے باعث واقع ہو۔ اس مفہوم کے حساب سے یہ ترکیب مفعولی ہے۔ ان معنی کی سند کے لئے اوپر نقل کردہ آتش کا دوسرا شعر دیکھیں۔ یہاں’’شادی مرگ‘‘ کے دو معنی ہیں: (۱) افراط خوشی کے باعث موت، اور (۲) موت کی خوشی۔ مزیدملاحظہ ہو، بہادر شاہ ظفر ؎ ہےیہ کھٹکا دیکھ کر گل کو نہ شادی مرگ ہو جب قفس سے چھوٹ کر گلشن کو بلبل جائے گی اس شعر میں ’’شادی مرگ ہو‘‘ کے دونوں معنی ہیں: (۱)بلبل کو شادی مرگ ہوجائے یعنی وہ فرط خوشی سے مرجائے، ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے اور (۲) بلبل شادی مرگ ہو جائے، یعنی فرط خوشی سے بلبل کو موت آجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے ۔ آتش کے پہلے شعر میں بھی دو معنی ہیں: (۱)انسان ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے یعنی ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے، اور(۲) انسان کو ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ اس لفظ کی حد تک تلفظ کی کوئی قید معنی پر نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ بے اضافت سے مخصوص ہوں اور ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ باضافت سے۔ یہ بھی خیال رہے کہ فارسی میں ’’شادی مرگ‘‘ کے ایک ہی معنی ہیں: ’’وہ جو فرط مسرت سے مرجائیــ۔‘‘ میر طاہر وحید ؎ مگو از زخم شمشیرت زجاں بے برگ گردیدم مرا تیغت نہ کشت از شوق شاد ی مرگ گردیدم صائب کے حسب ذیل شعر میں ’’شادی مرگ‘‘ کو باضافت بھی پڑھ سکتے ہیں ؎ من کہ از تلخی دشنام شدم شادی مرگ چہ توقع کنم از لعل شکر خائے کسے لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ’’شادی مرگ‘‘ باضافت، اور اس کے مفعولی معنی دونوں اردو والوں کی ایجاد ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شادِیٔ مَرْگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

شادِیٔ مَرْگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone