تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شادِیٔ مَرْگ" کے متعقلہ نتائج

آگ

نار، آتش، شعلہ، عناصر اربعہ میں سے ایک عنصر کا نام

آغُوں

دودھ پیتے بچے کا بے معنی بول جسے بچہ محفوظ یا مسرور ہونے کے وقت نکلتا ہے، بچے کے منہ سے شروع میں یہ لفظ نکلتا ہے، دودھ پیتے بچے کی آواز، نیا پیدا ہونے والےبچے کی آواز

آگِیْں

(جزو اول سے مل کر) بھرا ہوا، پُر، مالامال، کے معنی میں مستعمل

آغا

آقا، مالک، سردار، مخدوم

آگو

آگے، پیش، اگاڑی

آگے

پیش، اگاڑی، پیچھے کا نقیض

آگی

آگا

لشکر کا وہ حصہ جو سامنے ہو، فوج کا مہرا، مقدمۃ الجیش

آگُو

آگے چلنے والا، لیڈر، سردار، اگوا.

آگیا

اجازت، منظوری، حکم

آگاہ

کسی بات سے باخبر، واقف حال، مطلع، عارف

آغاز

ابتدا، شروع، شروعات

آگَہ

آگاہ کی تخفیف، جاننا، واقف ہونا، پتا لگنا

آنگ

رک: اَنگ

آگہی

آگاہ کرنا، قبل از وقت مطّلع یا متنبّہ کرنا

آغوش

گود، کولی، بازوؤں کا حلقہ، پہلو

آگے کو

آئندہ زمانے میں، آگے چل کر، آئندہ کے لیے

آگے کا

پس خوردہ، جھوٹا، الش

آگ بوٹ

دخانی کشتی، اگن بوٹ (رک)

آگ دینا

(کسی چیز کو) جلانا، آگ لگانا (کو، میں کے ساتھ)

آگ پَڑنا

بہت زیادہ گرمی ہونا،جیسے :آگ پڑرہی ہے ایسے میں سفر کا کیا موقع ہے .

آگ لَگا

(کوسنا) کسی ایسے شخص کی نسبت مورتی کہتی ہیں جس سے سخت نفرت اور بیزاری ہو ، موا ، مرا.

آگ گَڑنا

آگ گاڑنا (رک) کا لازم .

آگ دھونا

آگ جھاڑنا، آگ صاف کرنا، انگارے سے راکھ دور کرنا

آگ جوڑْنا

اجھینا لگانا ، آگ جلانے کے لیے لکڑیاں ایلےے قرینے سے لگانا ، آگ سلگانا

آگ لَگے

(کوسنا) کسی چیز سے نفرت، بیزاری، اکتاہٹ یا جنجھلاہٹ ظاہر کرنے کے لیے مستعمل

آگ ہونا

ایندھن کا دہک جانا

آگ دَبنا

آگ دابنا کا لازم

آگ دابنا

انگاروں کو راکھ وغیرہ میں چھپا دینا تاکہ دیر تک باقی رہیں یا ہوا سے پھیل نہ سکیں

آگ گاڑْنا

انگاروں کو راکھ وغیرہ میں چھپا دینا تاکہ دیر تک باقی رہیں یا ہوا سے پھیل نہ سکیں

آگ لینا

آگ پکڑنا، آگ سے جلنے لگنا.

آگ بَننا

آگ بنانا کا لازم

آگ جَھڑنا

سنگ و چقماق سے آگ نکلنا

آگ کا پیڑ

مدار کا درخت ان شعلوں اور چنگاریوں کی مجموعی شکل جو جو آتشبازی کے انر وغیرہ چھوٹنے سے درخت کے مشابہ ہوتی ہے.

آگ بَٹْیا

وہ آگ جو جن٘گلات میں لگی ہوئی آگ کے شعلوں کو بان٘ٹ کر اشتعال گھٹانے کے لیے مقرر ضابطے کے تحت لگائی جاتی ہے

آگ پانی

مرگی کی بیماری، صرع (چونکہ آگ اور پانی کو دیکھکر اکثر مرگی کے مریض کو دورہ پڑجاتا ہے اس لیے یہ نام پڑا)

آگ لانا

کسی چیز کو آگ دینا، جلانا

آگ کَرْنا

(ہندو) آگ تیار کرنا ، آگ سلگانا

آگ جھاڑْنا

انگارے سے راکھ صاف کرنا، اپلے یا لکڑی میں سے راکھ ہٹا کر آگ توڑنا

آگ پَکَڑنا

کسی چیز کا جلنے لگنا، کسی چیز میں آگ لگنا

آگ لَگْنا

آگ لگانا کا لازم، کسی چیز کو آگ دینا، جلانا

آگ کا باغ

آتش بازی

آگ جَلنا

آگ جلانا کا لازم

آگ دَبانا

انگاروں کو راکھ وغیرہ میں چھپا دینا تاکہ دیر تک باقی رہیں یا ہوا سے پھیل نہ سکیں

آگ اُٹْھنا

فتنہ و فسادد کا پیدا ہونا ، غدر مچنا.

آگ مِٹْنا

جلن یا تپک جاتی رہنا، سوزش بجھنا، جیسے: اس مرہم سے زخموں کو سکون ملا آگ مٹ گئی

آگ بَھڑَکنا

آگ بھڑکانا (رک) کا لازم.

آگ کے مول

مہنگا، جس کی قیمت رواج اورمعیارسےزیادہ ہواورلیتے نہ بن پڑے

آگ دَہَکْنا

آگ دہکانا کا لازم

آگ میں جائے

بھاڑ میں جائے، دفع ہو.

آگ میں پَڑے

(کوسنا) تباہ ہو، برباد ہو، ملیا میٹ ہو

آگ بَگُولا

دہکتا ہوا گولا یا چکّر، شعلہ، سرخ انگارہ

آگ بَبُولَا

دہکتا ہوا گولا یا چکر، شعلہ، سرخ انگارہ، آگ بگولا

آگ دِکھانا

جلانا، آگ دینا

آگ بَھڑکانا

(لفظاً) آگ کو ہوا دے کر یا اور کسی طرح تیز کرنا یا دہکانا، آگ جلانا

آگ رَکْھنا

جلانے کے ارادے سے آگ ڈال دینا، جلا دینا، پُھونْک دینا

آگ دَہْکانا

آگ جلانا ، آگ کو ہوا دینا تاکہ کوئلہ وغیرہ مشتعل ہو

آگ مارْنا

این٘دھن کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے ان٘گیٹھی یا انجن میں ڈالنا، این٘دھن جھون٘کنا.

آگ تاپْنا

آگ سے ہاتھ پاؤں سینکنا

آگ مُوتنا

اردو، انگلش اور ہندی میں شادِیٔ مَرْگ کے معانیدیکھیے

شادِیٔ مَرْگ

shaadii-e-margशादी-ए-मर्ग

اصل: فارسی

وزن : 22221

شادِیٔ مَرْگ کے اردو معانی

صفت

  • فرطِ خوشی سے مرجانے والا، وہ شخص جو غیرمتوقع اور غیرمعمولی خوشی حاصل ہونے کی وجہ سے مرجائے، آسان موت

شعر

English meaning of shaadii-e-marg

Adjective

  • death caused by sudden happy news, death from joy, an easy death

शादी-ए-मर्ग के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • वह व्यक्ति जो हर्षाधिक्य के कारण मर जाय, आसान मृत्यु, ख़ुशी में मर जाना

شادِیٔ مَرْگ سے متعلق دلچسپ معلومات

شادی مرگ اس لفظ کے دو معنی اور دو تلفظ ہیں (بہت سے لوگوں نے ایک ہی معنی بتائے ہیں)۔ ایک تلفظ تو بے اضافت بروزن مفعولات یا فاعلات ہے، اور دوسرا باضافت بروزن فاعلاتان یا مفتعلان یا مستفعلان یا مفعولن فعل۔ ملاحظہ ہو: سودا : (بروزن فاعلات) چمن میں دہر کے خوش ہو کے جو ہنساووہیں برنگ گل اسے گردوں نے شادی مرگ کیا مومن: (بروزن فاعلات) ایسی ادا سے بوسہ دو لب کا کہ شادی مرگ ہوں جور و ستم کا میری جان لطف و کرم سے کام لو آتش: (بروزن مستفعلان) دم میں شادی مرگ ہوجانا تیرے خط کے جواب میں دیکھا آتش: (بروزن فاعلاتان) شادی مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیں گور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا اب معنی سنئے: (۱)وہ شخص جو فرط مسرت سے مرجائے، فرط مسرت سے مرا ہوا، فرط مسرت سے مرجانے والا۔ اس مفہوم کی رو سے یہ ترکیب فاعلی ہے۔ ان معنی کی اسناد کے لئے سودا اور مومن کے اشعاراوپر ملاحظہ ہوں۔ ایک شعر نسیم دہلوی کا بھی دیکھئے ؎ زخم پڑ کر کھل گئے سینوں پہ اہل بزم کے تھا جو شادی مرگ ہنس ہنس کر مرا ماتم ہوا (۲) وہ موت جو فرط مسرت کے باعث واقع ہو۔ اس مفہوم کے حساب سے یہ ترکیب مفعولی ہے۔ ان معنی کی سند کے لئے اوپر نقل کردہ آتش کا دوسرا شعر دیکھیں۔ یہاں’’شادی مرگ‘‘ کے دو معنی ہیں: (۱) افراط خوشی کے باعث موت، اور (۲) موت کی خوشی۔ مزیدملاحظہ ہو، بہادر شاہ ظفر ؎ ہےیہ کھٹکا دیکھ کر گل کو نہ شادی مرگ ہو جب قفس سے چھوٹ کر گلشن کو بلبل جائے گی اس شعر میں ’’شادی مرگ ہو‘‘ کے دونوں معنی ہیں: (۱)بلبل کو شادی مرگ ہوجائے یعنی وہ فرط خوشی سے مرجائے، ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے اور (۲) بلبل شادی مرگ ہو جائے، یعنی فرط خوشی سے بلبل کو موت آجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے ۔ آتش کے پہلے شعر میں بھی دو معنی ہیں: (۱)انسان ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے یعنی ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے، اور(۲) انسان کو ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ اس لفظ کی حد تک تلفظ کی کوئی قید معنی پر نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ بے اضافت سے مخصوص ہوں اور ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ باضافت سے۔ یہ بھی خیال رہے کہ فارسی میں ’’شادی مرگ‘‘ کے ایک ہی معنی ہیں: ’’وہ جو فرط مسرت سے مرجائیــ۔‘‘ میر طاہر وحید ؎ مگو از زخم شمشیرت زجاں بے برگ گردیدم مرا تیغت نہ کشت از شوق شاد ی مرگ گردیدم صائب کے حسب ذیل شعر میں ’’شادی مرگ‘‘ کو باضافت بھی پڑھ سکتے ہیں ؎ من کہ از تلخی دشنام شدم شادی مرگ چہ توقع کنم از لعل شکر خائے کسے لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ’’شادی مرگ‘‘ باضافت، اور اس کے مفعولی معنی دونوں اردو والوں کی ایجاد ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شادِیٔ مَرْگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

شادِیٔ مَرْگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone