تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شادِیٔ مَرْگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں شادِیٔ مَرْگ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
شادِیٔ مَرْگ کے اردو معانی
صفت
- فرطِ خوشی سے مرجانے والا، وہ شخص جو غیرمتوقع اور غیرمعمولی خوشی حاصل ہونے کی وجہ سے مرجائے، آسان موت
شعر
کم کو پڑھ کر ہوئی ہے شادیٔ مرگ
مختصر تیرے تار نے مارا
خوشی سے ہو گئے بد خواہ میرے شادیٔ مرگ
کفن پہن کے جو میں گھر سے ناگہاں نکلا
Urdu meaning of shaadii-e-marg
- Roman
- Urdu
- phurat-e-Khushii se marjaane vaala, vo shaKhs jo Gair mutvaqqe aur Gairmaamuulii Khushii haasil hone kii vajah se mar jaaye, aasaan maut
English meaning of shaadii-e-marg
Adjective
- death caused by sudden happy news, death from joy, an easy death
शादी-ए-मर्ग के हिंदी अर्थ
विशेषण
- वह व्यक्ति जो हर्षाधिक्य के कारण मर जाय, आसान मृत्यु, ख़ुशी में मर जाना
شادِیٔ مَرْگ سے متعلق دلچسپ معلومات
شادی مرگ اس لفظ کے دو معنی اور دو تلفظ ہیں (بہت سے لوگوں نے ایک ہی معنی بتائے ہیں)۔ ایک تلفظ تو بے اضافت بروزن مفعولات یا فاعلات ہے، اور دوسرا باضافت بروزن فاعلاتان یا مفتعلان یا مستفعلان یا مفعولن فعل۔ ملاحظہ ہو: سودا : (بروزن فاعلات) چمن میں دہر کے خوش ہو کے جو ہنساووہیں برنگ گل اسے گردوں نے شادی مرگ کیا مومن: (بروزن فاعلات) ایسی ادا سے بوسہ دو لب کا کہ شادی مرگ ہوں جور و ستم کا میری جان لطف و کرم سے کام لو آتش: (بروزن مستفعلان) دم میں شادی مرگ ہوجانا تیرے خط کے جواب میں دیکھا آتش: (بروزن فاعلاتان) شادی مرگ سے پھولا میں سمانے کا نہیں گور کہتے ہیں کسے نام کفن ہے کس کا اب معنی سنئے: (۱)وہ شخص جو فرط مسرت سے مرجائے، فرط مسرت سے مرا ہوا، فرط مسرت سے مرجانے والا۔ اس مفہوم کی رو سے یہ ترکیب فاعلی ہے۔ ان معنی کی اسناد کے لئے سودا اور مومن کے اشعاراوپر ملاحظہ ہوں۔ ایک شعر نسیم دہلوی کا بھی دیکھئے ؎ زخم پڑ کر کھل گئے سینوں پہ اہل بزم کے تھا جو شادی مرگ ہنس ہنس کر مرا ماتم ہوا (۲) وہ موت جو فرط مسرت کے باعث واقع ہو۔ اس مفہوم کے حساب سے یہ ترکیب مفعولی ہے۔ ان معنی کی سند کے لئے اوپر نقل کردہ آتش کا دوسرا شعر دیکھیں۔ یہاں’’شادی مرگ‘‘ کے دو معنی ہیں: (۱) افراط خوشی کے باعث موت، اور (۲) موت کی خوشی۔ مزیدملاحظہ ہو، بہادر شاہ ظفر ؎ ہےیہ کھٹکا دیکھ کر گل کو نہ شادی مرگ ہو جب قفس سے چھوٹ کر گلشن کو بلبل جائے گی اس شعر میں ’’شادی مرگ ہو‘‘ کے دونوں معنی ہیں: (۱)بلبل کو شادی مرگ ہوجائے یعنی وہ فرط خوشی سے مرجائے، ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے اور (۲) بلبل شادی مرگ ہو جائے، یعنی فرط خوشی سے بلبل کو موت آجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے ۔ آتش کے پہلے شعر میں بھی دو معنی ہیں: (۱)انسان ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے یعنی ایسا شخص بن جائے جو فرط خوشی سے مرجاتا ہے، اور(۲) انسان کو ایک دم میں شادی مرگ ہوجائے، یعنی اسے وہ موت آجائے جو افراط خوشی کے باعث آتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ اس لفظ کی حد تک تلفظ کی کوئی قید معنی پر نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ بے اضافت سے مخصوص ہوں اور ایک معنی ’’شادی مرگ‘‘ باضافت سے۔ یہ بھی خیال رہے کہ فارسی میں ’’شادی مرگ‘‘ کے ایک ہی معنی ہیں: ’’وہ جو فرط مسرت سے مرجائیــ۔‘‘ میر طاہر وحید ؎ مگو از زخم شمشیرت زجاں بے برگ گردیدم مرا تیغت نہ کشت از شوق شاد ی مرگ گردیدم صائب کے حسب ذیل شعر میں ’’شادی مرگ‘‘ کو باضافت بھی پڑھ سکتے ہیں ؎ من کہ از تلخی دشنام شدم شادی مرگ چہ توقع کنم از لعل شکر خائے کسے لیکن بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ’’شادی مرگ‘‘ باضافت، اور اس کے مفعولی معنی دونوں اردو والوں کی ایجاد ہیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
عِید کار٘ڈ
عید پر بھیجا جانے والا وہ کارڈ جو اس خوشی کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے لیے بھیجتے ہیں.
عِید مِلْنا
عید کے دن آپس میں ایک دوسرے کو گلے لگانا، عید کی خوشی میں ایک دوسرے سے مُعانقہ کرنا، عید ملن
عِیدُ الزَّہ٘را
زہرا کی عید ، اہل تشیع میں ۹ ربیع الاوّل کو منائی جانے والی عید ، اس دن عمر ابن سعد سپہ سالار افواج یزید و مختار ثقفی کے لشکر نے قتل کیا تھا.
عِیدِ ضُحیٰ
a variant name of Eid-ul-Adha, festival observed observed by Muslims on the tenth of Zilhaj
عِیدِ فِص٘ح
عیسائیوں کا تہوار جو ۲۱ مارچ کے بعد چاند مکمل ہونے کے بعد پہلے اتور کو منایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ اسی روز چوتھے آسمان پر اٹھائے گئے تھے، نصاریٰ کا یوم الفصح، ایسٹر
عِیدیَہ
وہ نظم ، جو عید یا کسی تہوار پر اُستاد لکھ کر اپنے شاگردوں کو دیا کرتا ، وہ نظم جو عید یا کسی تہوار کے موقع پر بطور تہنیت لکھی جائے .
عِیدُ اْلاَضْحیٰ
مسلمانوں کا ذی الحجہ کی دس تاریخ کو منایا جانے والا تہوار، اس دن حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی اللہ کی بارگاہ میں پیش کی تھی، اس کی یادگار کے طور پر مسلمان نماز پڑھتے، قربانی پیش کرتے اور خوشی مناتے ہیں، بقر عید، بکرید، عید قرباں، عید اضحیٰ
عِید مِیلادُالنَّبی
حضرَت رسول اکرمؐ کے یوِم والادت کا جشن، عید میلاد النبیؐ، قمری سال کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو پیغمبر محمد کی ولادت کی خوشی میں عالم اسلام میں جشن منایا جاتا ہے
عِیدِ اُسْبُوع
رک : عید فصح ، سات روزہ عید (چونکہ یہودیوں کی یہ عید سات روز تک رہتی تھی اس وجہ سے اسے عید اسبوع بھی کہتے تھے).
عِیدِ فَطِیر
اسرائیلیوں کی عیدِ فصح جو سات دن تک منائی جاتی تھی اور اسرائیلیوں کے خداوند کے حکم کے مطابق اس میں سات دن تک فطیری روٹی کھائی جاتی تھی.
عِیدِ غَدِیر
18/ ذی الحجہ کا جشن، اس تاریخ کو 'غدیر خُم' (مابین مکہ و مدینہ) پر حضرت علی علیہ السّلام کو بلند کر کے حضرت رسول خدا نے آپ کی شان میں من کُنتُ مولاہُ فَعَلیٌ مَولا' فرمایا، شیعوں میں اس دن خوشی منائی جاتی ہے
عِید پِیچھے ٹَر
عید سے دوسروے دن کی تقریبات ؛ (کنایۃً) کسی کام کو بے محل یا وقت نکل جانے کے بعد کرنے کے موقع پر کہتے ہیں.
عِیدِ شَرِیف
ایسٹر ، عیسائیوں کا تہوار جو ۲۱ مارچ یا اس کے بعد پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے ، حضرت عیسیٰ کے قبر سے اٹھنے کا دن
عِیدِ خِیام
بنی اسرائیل کی عیدِ فصح جو یہواہ (اسرائیلیوں کے خدائے واحد کا توصیفی نام ، قادرِ مطلق) کے حکم کے مطابق ساتویں مہینے کی پندرہ تاریخ سے لے کر سات دن تک خیموں میں رہ کر منائی جاتی تھی اور سات دن تک آگ کی قربانی دی جاتی تھی ، یہ عید خیموں میں رہ کر اس وجہ سے منائی جاتی تھی تاکہ اسرائیلیوں کی نسل یہ جا لے کی جب بنی اسرائیل کو مصر سے نکالا گیا تو انہیں بہواہ ہی نے خیموں میں آباد کیا تھا.
عِیدِ مِیلاد
حضرَت رسول اکرمؐ کے یوِم والادت کا جشن، عید میلاد النبی، قمری سال کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو پیغمبر محمد کی ولادت کی خوشی میں عالم اسلام میں جشن منایا جاتا ہے
عِید کے بَع٘د یا حُسَیْن
بے موقع کام کرنے پر کہتے ہیں ، موقع گزر جانے کے بعد کسی بات کا ذکر کیا جائے.
عِیدِ رَمَضان
اہل اسلام کا سب سے بڑا تیوہار جو ماہ رمضا کے بعد یکم شوال کو منایا جاتا ہے ، عید ، عیدالفطر.
عِیدْیانہ
عید سے ایک روز پیشتر اُستاد اپنے شاگردوں کو عیدکی مبارکباد میں ایک نظم خوشنما کاغذ پر لکھ کر دیتا اور اس کے عوض میں حق استادی لیتا ، عید کا تحفہ.
عِیدِ مُباہَلَہ
24 ذی الحجہ کی خوشی کا دن، اس تاریخ کو حضرت رسول اکرمؐ بموجب حکم خداوندی، حضرت علی، جناب فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین کو اپنے ہمراہ لے کر نصاریٰ نجران سے مباہلہ کرنے تشریف لے گئے، ان پانچوں حضرات کو دیکھ کر نصرانیوں نے مباہلہ نہیں کیا اور جزیہ دینا قبول کیا، اس فتح کی خوشی میں شیعہ حضرات جشن مناتے ہیں، اسی واقعہ کی نسبت سے پنجتن پاک کی اصطلاح عام ہوئی
عِیدُ الْقِیامَہ
ایسٹر ، عیسائیوں کا تیوہار جو ۲۱ مارچ کے بعد چاند مکمل ہونے کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے ، حضرت عیسیٰ کے قبر سے اٹھنے کا دن.
عِید بَقْرَعِید، شَبرات کَٹْنی، دریا کرے ہائے ہائے پھَگْوا بِسنْی
مسلمانوں پر طنز کہ عید بقرعید اور شب برات کو تو رنڈیاں بلاتے ہیں اور محرم میں ماتم کرتے ہیں
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mustaqbil
मुस्तक़बिल
.مُسْتَقْبِل
future, time ahead
[ Shila apna mustaqbil janne ke liye pandit ji ko hath dikha rahi hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ziyaa
ज़िया
.ضِیا
light, blaze, illumination
[ Chand ki chandi sitaron ki ziya ko mand kar deti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muKHaalif
मुख़ालिफ़
.مُخالِف
opponent, enemy, adversary
[ Maujooda hukumat par dabav dalne ke liye mukhalif partiyon ne hath mila liya hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
riyaaz
रियाज़
.رِیاض
regular and constant practice to learn something
[ Har fan mein kamal hasil karne ke liye sakht riyaz ki zaroorat hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ziddii
ज़िद्दी
.ضِدّی
headstrong, stubborn, obstinate
[ Ziddi bade hon ya bachche samajh se khali hote hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
razaa
रज़ा
.رَضا
desire, will, wish
[ Kuchh insan aise bhi hote hain jinse khud khuda unki raza puchhta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taarii
तारी
.طاری
coming unexpectedly, intervening, happening
[ Shahr mein haiza se kai mauten hone ki wajah se logon par khauf tari ho gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baqaa
बक़ा
.بَقا
security, safety
[ Duniya mein amn ki baqaa ke liye bahut conferencen hoti hain lekin jangein phir bhi nahin ruktin ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tarab
तरब
.طَرَب
happiness, cheerfulness, mirth, joy
[ Ek achchi khabar ne kai din ke gham ko mita kar tarab ka maahaul paida kar diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
raazii
राज़ी
.راضی
satisfied, agreed, agreeable
[ Sachchi mohabbat mein insaan apne mahboob ki har baat par raazi ho jata hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (شادِیٔ مَرْگ)
شادِیٔ مَرْگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔