تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاحِب" کے متعقلہ نتائج

داد

ایک جلدی بِیماری جس میں درشتی، خشکی یا کھردرا پن جلد پر پیدا ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ خارش ہوتی ہے لیکن اس میں درد نہیں ہوتا یہ اکثر مدور یعنی دائرہ کی شکل میں ہوتی ہے اور اس کا رنگ کبھی سرخی مائل ہوتا ہے کبھی سیاہی مائل، عربی میں قوبا

داد آر

عادل، حاکم

داد رَس

انصاف کرنے والا، فریاد سننے والا

داد گاہ

اِنصاف کی جگہ ؛ کچہری ، عدالت .

داد رَسا

انصاف کرنے والا، فریاد سننے والا

داد رَسی

انصاف چاہنا، چارہ سازی، داد خواہی، فریاد رسی، حق رسی

داد گَر

انصاف کرنے والا (شخص یا بادشاہ وغیرہ)

داد بِک

امیرِ داد ، کوتوالی نیز عدالتی اُمور کا وزیر .

داد یابی

داد پانا ، اِنصاف حاصل ہونا .

داد بازی

ایک کھیل جو پاسے سے کھیلتے ہیں

داد سِتَد

رک : داد و سِتَد .

داد وَنْتا

منصف، انصاف کرنے والا

داد بے داد

داد بَخْش

اِنصاف کرنے والا، مُنصف، عادل

داد خواہ

انصاف طلب کرنے والا، فریادی

دادَس

ددیا ساس، خُوش دامن کی ساس، ساس کی ساس، ودیس

داد گَری

داد گر (رک) کا کام ، عدل ، اِنصاف .

داد دَہَش

رک : داد و دہش .

داد آوَر

تقسیم کرنے والا، اِنصاف کرنے والا، خُدا

داد گَسْتَر

داد بخش، داد گر، خُدائے عالیٰ، مُنصف بادشاہ

داد بیداد

طلبِ اِنصاف کے لیے فریاد ، ظلم کی شِکایت ؛ نالش ، دُہائی .

داد پُرْسی

کِسی اِسغاثے یا مُقدمے کی سماعت ؛ اِنصاف اور تحقیق کے ساتھ مُقدمے کو فیصل کرنا .

داد آفرِیں

خُدا

داد دِہی

فریاد رسی، فریاد سننا، اِنصاف کرنا

داد طَلَب

ہُنر یا کمال کی تعریف کا خواہاں

داد فَرْما

خُدا، مُنصف، بادشاہ

دادَسْرا

(ہِندو) داد سسرا ، ددیا خُسر، سُسْرے کا باپ

داد خواہی

داد و تحسین کی خواہش، تعریف و صلے کی تمنا

داد رَسانی

عدل گُستری ، اِنصاف ؛ فریاد سُننا .

داد بَخْشی

عدل و اِنصاف کرنا .

داد و سِتَد

کسی سے کوئی چیز لینا اور دینا، باہمی حِساب و کِتاب و معاملہ، لین دین

داد آفرِید

خُدا .

داد گُسْتَری

داد رسی (کرنا ہونا کے ساتھ)، انصاف پروری، انصاف کی انتظامیہ

داد فَرْیاد

(ظُلم و سِتم کی بِنا پر) واویلا، شور و غُل، فریاد

داد و دِہِش

بخشش و عطا، سخاوت، فیاضی، خیر خیرات

داد مانگْنا

انصاف چاہنا، فریاد کرنا

دادِ یَزْدانی

اللہ تعالیٰ کی دین، خُدا کی بخشش

داد و مُراد

صِلہ وخواہش، آرزو اور مطلب، مقصود

داد رَسی ہونا

داد رسی کرنا کا لازم، فریاد کی سنوائی ہونا، اِنصاف ہونا

دادِ عَیش دینا

خوب عیش کرنا، عیش وعشرت میں مشغول ہونا، ناجائزعیاشیوں میں زندگی بسر کرنا

دادِ سُخَنْ دینا

بات یا شعر کی تعریف کرنا

داند

اودھم، دھما چوکڑی، کود پھاند

داد و فَرْیاد

(ظلم و ستم کی بنا پر) واویلا، شور و غل، فریاد

داد گاہِ مَصاف

لڑائی کے فیصلے کی جگہ ؛ میدانِ جنگ جو دو حریفوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے .

داد رَسی کَرْنا

اِنصاف کرنا، حق دِلانا، اِنصاف کو پہنچانا

داد رَسِ غَرِیباں

خُدا سے کنایہ ہے

داد بیداد سُننا

نالش اور فریاد سننا

دادے

دادا کی جمع

دادِ سُخَنْ چاہنا

بات یا شعرکی تعریف چاہنا

داد خواہ ہونا

دادا گیر

غُنڈا گردی کرنے والا، بدمعاشوں کا سرغنہ

دادِ شُجاعَت دینا

بہادری دِکھانا، جنگ میں دلیری سے لڑنا

دادی

(تعظیماً) بڑی بوڑھی عورت، 'بڑی بی' کے بجائے بولتے ہیں

دادا

باپ کا باپ

داد کو پہنچنا

فریاد رسی کرنا، فریاد سُننا

دادِ نَشاط دینا

خوب عیش کرنا، عیش و عشرت میں مشغول ہونا

دادَہ گو

رک : اَخْیَل ، لٹُورا .

دادِ سُخَنْوَری دینا

شاعِری کرنا، سخنوری میں کمال دِکھانا، شاعِری کو سراہنا

دادِ مَردانگی دینا

بہادری دکھانا، ہِمّت سے کام لینا

داد بیداد کَرْنا

چیخنا چِلّانا ، شور و غُل مچانا .

اردو، انگلش اور ہندی میں صاحِب کے معانیدیکھیے

صاحِب

saahibसाहिब

نیز - صاحَب

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

اشتقاق: صَحِبَ

صاحِب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • القاب جو اسماء کے بعد عزت واحترام کے لیے مستعمل ہے
  • جس سے کوئی چیز یا بات منسوب ہو، رکھنے والا، مالک یا قابض کے معنی میں (اضافت کے ساتھ یا بلا اضافت مستعمل)
  • کلمہ تعظیم یا تخاطب
  • (مراد) حضرت، جناب، آپ
  • (کنایۃً) خدا تعالیٰ
  • آقا، مالک، مخدوم افسر
  • شوہر، خاوند (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • زوجہ، بی بی (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • بول چال میں والدہ یا بیوی وغیرہ الفاظ کے بعد بطور تعظیم بجائے صاحبہ کے مستعمل
  • دوست، رفیق، ساتھی، ہمنشین
  • محبوب یا معشوق کے لئے کلمۂ خطاب
  • غیر معین شخص، شریف آدمی نیز ہر شریف شخص کے لئے کلمۂ خطاب
  • یورپین، انگریز (جو مخدوم یا افسر ہو)

شعر

English meaning of saahib

Noun, Masculine

  • sahib, title of courtesy, Mr, Sir, master, lord, chief, ruler, owner
  • associate, companion, comrade, gentlemen, possessor

Adjective

  • possessing, endowed with, possessed of

साहिब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • उपाधियाँ जो नामों के बाद आदर और सम्मान के लिए प्रयुक्त होती हैं
  • जिससे कोई वस्तु या बात संबद्ध हो, रखने वाला, स्वामी या क़ब्ज़ा करने वाले के अर्थ में
  • आदरसूचक वाक्य या संबोधन
  • (अर्थात) श्रीमान, महोदय, आप
  • (संकेतात्मक) ईश्वर
  • स्वामी, मालिक, वह अधिकारी जिसकी सेवा की जाए
  • पति, ख़सम (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • पत्नी, बीवी (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • बोलचाल में माता या पत्नी इत्यादि शब्दों के बाद आदरस्वरूप साहिबा के स्थान पर प्रयुक्त
  • दोस्त, सखा, साथी, मित्र
  • प्रेमिका या प्रेमी के लिए संबोधनवाक्य
  • अनिश्चित व्यक्ति, सज्जन व्यक्ति अथवा हर सज्जन व्यक्ति के लिए संबोधनवाक्य
  • यूरोपियन, अंग्रेज़ (जो अधीन सेवक या अधिकारी हो)

صاحِب سے متعلق دلچسپ معلومات

صاحب سوم مکسور، لیکن پہلے زمانے میں سوم مفتوح بھی بولتے تھے، غالب ؎ یاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ یارب مجھے سبحۂ زاہد ہوا ہے خندہ زیر لب مجھے دل لگا کر آپ بھی غالب مجھی سے ہو گئے عشق سے آتے تھے مانع میرزا صاحب مجھے ’’صاحب‘‘ آج کل بھی زبانوں پر سوم مفتوح کے ساتھ ہے، خصوصاً جب بلا اضافت بولا جائے۔ پلیٹس نے بھی سوم کے فتحہ کے ساتھ تلفظ دیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ ’’صاحِب‘‘ (بروزن ’’طالب‘‘) کا بگڑا ہوا تلفظ ہے۔ فارسی میں اس لفظ کے معروف معنی’’یار‘‘ یعنی’’ساتھی‘‘ کے ہیں، اور’’وزیر‘‘ اور’’خداوند‘‘ کے بھی معنی میں بولا جاتا ہے (’’بہارعجم‘‘)۔ یہ معنی اردو میں متداول نہیں ہیں۔ یعنی ’’یار، وزیر، خداوند، مالک‘‘ وغیرہ کے معنی میں تنہا لفظ ’’صاحب‘‘ بہت شاذ ہے، لیکن اضافت کے ساتھ ’’مالک، خداوند‘‘ کے معنی میں بکثرت مستعمل ہے۔ ’’افسر‘‘ کے معنی میں البتہ سبھی اسے بولتے ہیں: ’’صاحب آگئے ہیں‘‘۔ یا ’’صاحب بیٹھے ہیں‘‘۔ وغیرہ۔ اردو میں اس لفظ کے کئی اور معنی ہیں جو فارسی عربی میں نہیں ہیں۔ مثلاً معشوق، بیوی، شوہر، افسر، ان سب کے لئے’’صاحب‘‘ لاتے ہیں۔ بیوی کے لئے’’میری صاحب‘‘ کا فقرہ ایک زمانے میں عام تھا۔ اب بعض عورتیں اپنے شوہر کو’’میرے صاحب‘‘ کہتی ہیں۔ محترم لوگوں کے نام یا لقب یا خطاب کے آگے بھی ’’صاحب‘‘ لگاتے ہیں، مثلاًً ’’ داغ صاحب، ڈاکٹر صاحب، ماسٹر صاحب، میر صاحب، نواب صاحب‘‘، وغیرہ۔ لیکن نبیوں کے نام کے آگے ’’صاحب‘‘ نہیں لگتا۔ ’’محمد صاحب‘‘ اردو کا روز مرہ نہیں ہے۔ ہندی میں ضرور ملتا ہے۔ اردو میں کبھی کبھی’’حضرت محمد صاحب‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ اردو میں ’’پیغمبر صاحب‘‘ نامانوس تو نہیں ہے لیکن بہت کم سننے میں آتا ہے۔ ’’ارے صاحب، واہ صاحب، صاحب من‘‘ [مؤخرالذکر مع اضافت] جیسے فقروں میں’’صاحب‘‘ کے معنی میں’’خداوند‘‘ کا بھی شائبہ ہے اور محض احترام کا بھی۔ دیکھئے، ’’صاحبہ‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاحِب)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاحِب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone