تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاحِب" کے متعقلہ نتائج

تَنگ

(زمان یا مکان کے لیے) تھوڑا، مختصر، چوڑائی یا قطر میں کم، چھوٹا جو فراخ نہ ہو، کم چوڑا

تَنگَرَہ

(موسیقی) میگھ راک کا پتر.

تَنگ دِل

ملول، رنجیدہ، افسردہ

تَنگی ہونا

تنگی کرنا (رک) کا لازم.

تَنگا

ایک قسم کا درخت ، رک : تنگ (۲) معنی نمبر ۳-

تَنگی

(زمان و مکان کے لیے) تھوڑا یا چھوٹا ہونا (فراخی یا درازی کی ضد)

تَنگْڑی

ایک قسم کا بیگ ، چھوٹا تھیلا ، پورٹ منٹو ؛ (فوج) سپاہیوں کا پیٹھ پر بان٘دھنے کا تھیلا انگ : Valise

تَنگا تَنگ

خوب بھین٘چ کر ، نہایت اختلاط کے ساتھ-

تَنگْچائی

رک : تن٘گی.

تَنگی کَرْنا

(عقل ، حوصلے وغیرہ کے لیے) کوتاہی کرنا ، پستی دکھانا ، قاصر رہنا.

تَنگی پَڑْنا

کمی پڑنا ، قلّت ہونا.

تَنگی ڈالْنا

تن٘گی پڑنا (رک) کا تعدیہ.

تَنگا تُرْشی

رک : تنگی ترشی-

تَنگی تُرْشی

۔(عو) کفایت شعاری۔ تکلیف کے ساتھ۔ عورتیں ’تنگا تُرشی‘‘ بھی کہتی ہیں۔ میں کس کس تنگی تُرشی سے نوچ کھسوٹ کر ہر مہینے پیچھے کچھ جمع کرتی ہوں اور آپ کے بھائی باتوں باتوں میں پوچھ کر اس کے اُڑانے کا سامان کردیتے ہیں۔

تَنگی اُٹھانا

مالی پریشانی اٹھانا ، کمی برداشت کرنا.

تَن٘گیٔ اَوقات

تن٘گدستی ، مالی پریشانی.

ہاتھ تَنگ ہونا

عاجز آنا ، بے بس ہو جانا ، ستایا جانا ۔

گِل تَنگ ہونا

۔(ہندو) کمال بیخبر ہونا۔

ہاتھ تَنگ رَہنا

مشکل سے گزر بسر ہونا ، مالی پریشانی رہنا ، تنگ دستی ہونا ۔

حال تَنگ ہونا

بُری حالت ہونا ، خراب کیفیت ہونا.

گھیرا تَنگ ہونا

گھیرا تنگ کرنا (رک) کا لازم .

نِہایَت تَنگ کَرنا

بہت پریشان کرنا ، بہت ستانا ، تنگ کرنا

حُلِیَہ تَنگ ہونا

(عو) عاجزی ہونا

جَگَہ تَنگ کَرنا

گنجائش نہ رکھنا،جگہ روکنا۔

نِگَہ تَنگ ہونا

بصیرت کم ہونا ، نظر وسیع نہ ہونا ۔

دِل تَنگ ہونا

پریشان ہونا ، عاجز ہونا.

دُنْیا تَنگ ہونا

دنیا میں زندگی بسر کرنے کا ٹھکانا نہ رہنا ، جینا دوبھر ہو جانا.

دَہَن تَنگ ہونا

زبان سے کچھ نہ کہنا، من٘ھ کا دہانہ چھوٹا ہونا (جو خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہے)

ناطِقَہ تَنگ کَرنا

رک : ناطقہ بند کرنا ۔

روزی تَنگ ہونا

رِزق کم ہونا ، افلاس ہونا.

حَوصَلَہ تَنگ ہونا

ہمّت ٹُوٹ جانا، ہمّت پست ہو جانا، ولولہ ٹھنڈا پڑ جانا

حَوصَلَہ تَنگ کَرْنا

ہمّت توڑنا ، ولولہ ختم کرنا.

مَذہَبی تَنگ نَظَری

ہر چیز کو صرف مذہب کی نظر سے دیکھنا ، مذہبی عدم روا داری ۔

طَبِیعَت تَنگ ہونا

بے زاری ہونا ، اُکتا جانا .

قافِیَہ تَنگ رَہْنا

عاجز رہنا ؛ قافیہ دستیاب نہ ہونا.

قافِیَہ تَنگ ہونا

عاجز ہونا، زچ ہونا، حیران و پریشان ہونا

قافِیَہ تَنگ پانا

کسی کو عاجز دکھائی دینا ، مشکل میں مبتلا دیکھنا.

جَہاں تَنگ ہونا

۔دنیا میں ایّام فرقت میں جہاں اے پری رو کیا مجھے تیرا دہن یاد آگیا (ناسخ)

مُنہ تَنگ کَرنا

منھ بند کرنا ، نہ بولنا ۔

عافِیَت تَنگ کَرْنا

آسائش میں خلل ڈالنا، عیش و آرام میں مُخل ہونا، زچ کرنا

کَپْڑے تَنگ ہونا

رک : کپڑوں میں نہ سمانا.

ہاتھوں تَنگ آنا

سخت بیزار ہونا ، بہت پریشان ہونا ۔

ہاتھوں تَنگ ہونا

رک : ہاتھوں تنگ آنا ۔

عَرْصَہ تَنگ ہونا

عرصہ تنگ کرنا کالازم، پریشانی میں مبتلا ہونا، جان ضِیق میں پڑنا یا ہونا

عَرْصَہ تَنگ کَرانا

پریشانی میں گرفتار کروانا ، بُری طرح پریشان کرانا ، مصیبت میں پھن٘سوانا.

دَہاںِ تَنگ

چھوٹا دہانہ جو خوبصورتی شمار ہوتا ہے ؛ (مجازاً) لبِ محبوب.

ہاتھ تَنگ ہو جانا

۔ روپے پیسے سے ہاتھ خالی ہونا ، غریب ہونا ، مفلس ہونا ، نادار ہونا ، مالی پریشانی ہونا ۔

دِل تَنگ

ملول، غمگینن، رنجیدہ، اداس، گھبرایا ہوا، بے زار، کنجوس

ہاتھ سے تَنگ ہونا

کسی کی وجہ سے تکلیف میں ہونا ، کسی کی حرکتوں سے پریشان ہونا ۔

لالْچی کو جَہاں تَنگ

حریص شخص کی نظر کبھی نہیں بھرتی

زِیسْت سے تَنگ ہونا

زِندگی سے بیزار ہونا

وَقت تَنگ رَہ جانا

رک : وقت تنگ ہو جانا/ہونا ۔

نَفَس تَنگ

وہ سانس جو دشواری سے آئے

دَسْتِ تَنگ

غریَب، نادار، مفلس

زِنْدَگانی سے تَنگ ہونا

زندگی سے بیزار ہونا، زندگی کے ہاتھوں پریشان ہونا

گَھر تَنگ بَہُو جَبر جَنگ

اپنی بساط سے بڑھ کر کام کرنے کے موقع پر کہتے ہیں، موٹی عورت کے لئے مذاقاََ کہتے ہیں

عَرْصَۂ حَیات تَنگ کَرْنا

زندگی دوبھر کر دینا، جینا مشکل کر دینا، گزر بسر میں روڑے اٹکانا، عاجز کر دینا

عَرْصَۂ حَیات تَنگ ہونا

عرصۂ حیات تنگ کر دینا کا لازم، جان ضیق میں ڈالنا

عَرْصَۂ زِیسْت تَنگ ہونا

عرصۂ زیست تنگ کرنا کا لازم، زندگی کا وقت بہت تھوڑا ہونا

غُنْچَۂ دِل تَنگ ہونا

غمگین ہونا، مغموم ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں صاحِب کے معانیدیکھیے

صاحِب

saahibसाहिब

نیز - صاحَب

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

اشتقاق: صَحِبَ

صاحِب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • القاب جو اسماء کے بعد عزت واحترام کے لیے مستعمل ہے
  • جس سے کوئی چیز یا بات منسوب ہو، رکھنے والا، مالک یا قابض کے معنی میں (اضافت کے ساتھ یا بلا اضافت مستعمل)
  • کلمہ تعظیم یا تخاطب
  • (مراد) حضرت، جناب، آپ
  • (کنایۃً) خدا تعالیٰ
  • آقا، مالک، مخدوم افسر
  • شوہر، خاوند (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • زوجہ، بی بی (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • بول چال میں والدہ یا بیوی وغیرہ الفاظ کے بعد بطور تعظیم بجائے صاحبہ کے مستعمل
  • دوست، رفیق، ساتھی، ہمنشین
  • محبوب یا معشوق کے لئے کلمۂ خطاب
  • غیر معین شخص، شریف آدمی نیز ہر شریف شخص کے لئے کلمۂ خطاب
  • یورپین، انگریز (جو مخدوم یا افسر ہو)

شعر

English meaning of saahib

Noun, Masculine

  • sahib, title of courtesy, Mr, Sir, master, lord, chief, ruler, owner
  • associate, companion, comrade, gentlemen, possessor

Adjective

  • possessing, endowed with, possessed of

साहिब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • उपाधियाँ जो नामों के बाद आदर और सम्मान के लिए प्रयुक्त होती हैं
  • जिससे कोई वस्तु या बात संबद्ध हो, रखने वाला, स्वामी या क़ब्ज़ा करने वाले के अर्थ में
  • आदरसूचक वाक्य या संबोधन
  • (अर्थात) श्रीमान, महोदय, आप
  • (संकेतात्मक) ईश्वर
  • स्वामी, मालिक, वह अधिकारी जिसकी सेवा की जाए
  • पति, ख़सम (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • पत्नी, बीवी (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • बोलचाल में माता या पत्नी इत्यादि शब्दों के बाद आदरस्वरूप साहिबा के स्थान पर प्रयुक्त
  • दोस्त, सखा, साथी, मित्र
  • प्रेमिका या प्रेमी के लिए संबोधनवाक्य
  • अनिश्चित व्यक्ति, सज्जन व्यक्ति अथवा हर सज्जन व्यक्ति के लिए संबोधनवाक्य
  • यूरोपियन, अंग्रेज़ (जो अधीन सेवक या अधिकारी हो)

صاحِب سے متعلق دلچسپ معلومات

صاحب سوم مکسور، لیکن پہلے زمانے میں سوم مفتوح بھی بولتے تھے، غالب ؎ یاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ یارب مجھے سبحۂ زاہد ہوا ہے خندہ زیر لب مجھے دل لگا کر آپ بھی غالب مجھی سے ہو گئے عشق سے آتے تھے مانع میرزا صاحب مجھے ’’صاحب‘‘ آج کل بھی زبانوں پر سوم مفتوح کے ساتھ ہے، خصوصاً جب بلا اضافت بولا جائے۔ پلیٹس نے بھی سوم کے فتحہ کے ساتھ تلفظ دیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ ’’صاحِب‘‘ (بروزن ’’طالب‘‘) کا بگڑا ہوا تلفظ ہے۔ فارسی میں اس لفظ کے معروف معنی’’یار‘‘ یعنی’’ساتھی‘‘ کے ہیں، اور’’وزیر‘‘ اور’’خداوند‘‘ کے بھی معنی میں بولا جاتا ہے (’’بہارعجم‘‘)۔ یہ معنی اردو میں متداول نہیں ہیں۔ یعنی ’’یار، وزیر، خداوند، مالک‘‘ وغیرہ کے معنی میں تنہا لفظ ’’صاحب‘‘ بہت شاذ ہے، لیکن اضافت کے ساتھ ’’مالک، خداوند‘‘ کے معنی میں بکثرت مستعمل ہے۔ ’’افسر‘‘ کے معنی میں البتہ سبھی اسے بولتے ہیں: ’’صاحب آگئے ہیں‘‘۔ یا ’’صاحب بیٹھے ہیں‘‘۔ وغیرہ۔ اردو میں اس لفظ کے کئی اور معنی ہیں جو فارسی عربی میں نہیں ہیں۔ مثلاً معشوق، بیوی، شوہر، افسر، ان سب کے لئے’’صاحب‘‘ لاتے ہیں۔ بیوی کے لئے’’میری صاحب‘‘ کا فقرہ ایک زمانے میں عام تھا۔ اب بعض عورتیں اپنے شوہر کو’’میرے صاحب‘‘ کہتی ہیں۔ محترم لوگوں کے نام یا لقب یا خطاب کے آگے بھی ’’صاحب‘‘ لگاتے ہیں، مثلاًً ’’ داغ صاحب، ڈاکٹر صاحب، ماسٹر صاحب، میر صاحب، نواب صاحب‘‘، وغیرہ۔ لیکن نبیوں کے نام کے آگے ’’صاحب‘‘ نہیں لگتا۔ ’’محمد صاحب‘‘ اردو کا روز مرہ نہیں ہے۔ ہندی میں ضرور ملتا ہے۔ اردو میں کبھی کبھی’’حضرت محمد صاحب‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ اردو میں ’’پیغمبر صاحب‘‘ نامانوس تو نہیں ہے لیکن بہت کم سننے میں آتا ہے۔ ’’ارے صاحب، واہ صاحب، صاحب من‘‘ [مؤخرالذکر مع اضافت] جیسے فقروں میں’’صاحب‘‘ کے معنی میں’’خداوند‘‘ کا بھی شائبہ ہے اور محض احترام کا بھی۔ دیکھئے، ’’صاحبہ‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاحِب)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاحِب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone