تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"قَہْوَہ" کے متعقلہ نتائج

کَہْوا

کہوانا، کہلوانا کی تخفیف، تراکیب میں مستعمل

کہوا چھوڑنا

کسی سے کوئی بات زبرستی کہلوانا یا کہلا لینے کے بعد چھوڑنا

کَہْوا دینا

قبولوانا، تسلیم کرانا، منوا لینا، کہوانا

کَہوا لینا

أ کہوانا۔ ؎

کَہْواتاں

کہاوتیں ، مقولے.

کَہْوانا

کہلوانا، کہلانا

کَہْوایا چھوڑْنا

۔ کسی سے کوئی بات جبراً کہلا لینے کے بعد اُس کو نجات دینا۔ ؎

قَہْوائی

قہوے کے رن٘گ کا.

کھاوے

کھانا کا فعلِ مضارع، مرکبات و محاورات میں مستعمل

کھیوا

۱. (بٹائی) بُنائی کے وقت تانے کے دم کے ساتھ نال کی حرکت جو جُلاہے کے ہاتھ کی ٹھونگ سے تانے کے آرپار ہوتی رہتی ہے.

کَھوا

کندھا، مونڈھا، شانہ

کَھوی

ایک ریگستانی گھاس جس کا ذائقہ ناخوشگوار ہوتا ہے .

کُھوا

جوش دیکر رطوبت جلایا ہوا دودھ، کھویا

کُھوَہ

رک : کھووا ، کھویا .

کِھوائی

کشتی کھینے کی اُجرت کا کام، (کشتی بانی) ناؤ کے پاکھے کے سرے پر یا اس کے اندر چپو کی ڈانڈ ٹکانےکا کھانچا یا سوراخ، جس میں چپو کی ڈانڈ حرکت کے وقت قائم رہے، بھوانسہ، بھنگوڑی، بھگوڑی، کھینے کی اُجرت

کَھوَائِی

کھیوَہ

ناؤ یا کشتی کا چکّر ، پھیرا.

قَہْوَہ

’’کوفیا‘‘ نامی پودے کے بیج جن کو بھون کر کیمیائی طریقے سے سفوف تیار کیا جاتا ہے اور مشروب کے طور پر پیا جاتا ہے

کھاوے گھوڑا یا کھاوے روڑا

گھوڑے اور مکان پر بہت خرچ ہوتا ہے یعنی گھوڑا رکھنے اور مکان بنوانے میں بے شمار خرچ ہوتا ہے

کھاوے موٹ، توڑے کوٹ

موٹھ کھانے والا بہت طاقتور ہوتا ہے

کھاوے پان، ٹُکڑے کو حَیران

تن پہ نہیں لتّہ پان کھائیں گے البتّہ، مفسلی میں بڑا مزاج، غریبی میں شوقین اور غربت میں امیروں کی نقل کرنا

کھاوے جَیسے بَکْری، سُوکھے جَیسے لَکْڑی

رک : کھائے بکری کی طرح سوکھے لکڑی کی طرح .

کُھوا دینا

ضائع کر دینا، برباد کر دینا، غارت کر دینا، گنوا دینا

کَھوا دینا

سہارا دینا ، کاندھا دینا.

کھاوے تو آوے

کچھ اُمید ہو تو اطاعت کرے ، فائدہ کی اُمید ہو تب ہی کوئی کسی کے پاس آتا ہے .

کھاوے مُونگ رَہے اُونگھ

کمزور غذا کھانے والا کمزور ہی رہتا ہے، جیسی غذا ویسی ہی طاقت اور اثر، مونگ کھانے والا سسست ہو جاتا ہے

کِھیوا کَرْنا

چپّو چلانا ، کشتی کھینا.

کھیوا پار کَرْنا

(مجازاً) عاقبت بخیر کرنا ، نجات دینا.

کھیوا پار لَگانا

(مجازاً) عاقبت بخیر کرنا ، نجات دینا.

کھیوا پار ہونا

۔ کنارے پر پونہچنا۔ مصیبت دور ہونا۔ ؎

کھاوے چَنا، رَہے بَنا

کھانے پر کم خرچ کرنے سے آدمی امیر ہو جاتا ہے

مُنہ دھووے، روزے کھووے

رندوں ، بے نمازوں کا مقولہ ہے

چَٹورا کھاوے اَپْنا گَھر، بَٹورا کھاوے دونوں گَھر

پیٹو تو کھا پی کر اپنا گھر اُجاڑتا ہے مگر جمع کرنے والا اپنا بھی اور دوسرے کا بھی .

کَھوئے سے کَھوا بِھڑْنا

رک : کھوے سے کھوا چھلنا جو زیادہ مستعمل ہے .

کَھوئے سے کَھوا لَڑْنا

رک : کھوے سے کھوا چھلنا .

دن میں سووے، روزی کھووے

جو دن کو کام نہ کرے اس کی زندگی تنگی میں گزرتی ہے

نانی کے ٹُکڑے کھاوے ، دادا کا پوتا کِھلاوے

۔مثل۔ خرچ کوئی کرے نام کسی کا ہو۔

نانی کے ٹُکڑے کھاوے دادا کا پوتا کَہلاوے

فائدہ کہیں سے اُٹھائے اور خدمت کسی کی کرے، خرچ کوئی کرے نام کسی کا ہو نیز کرے کوئی بھرے کوئی

ٹُوم بَیّر کی پَت بَڑھاوے، ٹُوم تجھے دَھْنوَنْت کَہاوے

عورت کی عزّت گہنے سے ہوتی ہے اور انسان گہنے کی وجہ سے امیر کہلاتا ہے

ہے بَڑے مَکَّر سے، روٹی کھاوے شَکَر سے

دنیا مکر سے حاصل ہوتی ہے ، مکر کرنے والا فائدے اٹھاتا ہے اور راحت و لذت کی زندگی بسر کرتا ہے

رانڈ کا سانڈ ، سَوداگَر کا گھوڑا ، کھاوے بَہُت ، چَلے تھوڑا

بے سرا اور ناز پرور آدمی کسی قابل نہیں ہوتا ؛ دونوں حرام خور ہوتے ہیں ان سے کوئی کام نہیں کیا جاتا .

جو دھاوے سو پاوے، جو سووے سو کھووے

غافل آدمی نقصان اور ہوشیار فائدہ اٹھاتا ہے

کَھوئے سے کَھوا چِھلنا

انبوہ کثیر کے باعث کندھے سے کندھے کا رگڑ کھانا، بہت بھیڑ ہونا، بہت زیادہ مجمع ہونا

جو سووے گا وہ کھووے گا

غفلت برتنے والا نقصان ہی اٹھاتا ہے .

جِس کا جاوے وُہی چور کَہاوے

پولیس پر طنز ہے جس کا مال چوری ہوتا ہے اسے ہی پولیس تن٘گ کرتی ہے ؛ جس کا نقصان ہو اسے ہی لوگ الزام دیتے ہیں .

ہَوا کھاوے

دفان ہو ، دور ہو ، ٹہلے ، چمپت ہو جائے ۔

تَرائی کِھیوا

آبی پرند یا جانور

کوڑی کوڑی مایا، جوڑے جو زمیں میں دھرتا ہے، جس کا لہنا وہی کھاوے پاپی بریہ مرتا ہے

کنجوس پاپی مشقت بھر کر جوڑتا ہے، پھر جس کو نصیب ہوتا ہے وہی کھاتا ہے

جَیسی سَیوا کَرے، وَیسا پَھل کھاوے

رک : جیسی سیوا کرے تیسا الخ ؛ جس طرح کی خدمت کی جائے ویسا اجر ملے.

جو ساون میں برکھا ہووے، کھوج کال کا بالکل کھووے

ساون کی بارش مالا مال کر دیتی ہے

نار سُلکھنی کُٹُمب چھکاوے، آپ تلے کی کُھرچَن کھاوے

نیک عورت آپ بچا کھچا کھاتی ہے اور کنبے کو اچھا کھلاتی ہے

الٹی واکی ریت ہے الٹی واکی چال، جو نر بھونڈی راہ میں اپنا کھووے مال

جو اپنا مال و دولت فضولیات پر ضائع کرتا ہے وہ بڑا بیوقوف ہے

نام وہ جو خُدا کَہوائے

نیک نامی اپنے منھ میاں مٹھو بننے سے نہیں ہوتی

اَدّھی کے بیر بھی اُس کے ہاتھ کے نَہ کھاوے

بڑا ذلیل شخص ہے .

رُوپ کی رو دے بھاگ کی کھاوے

رک : روپ رو دیں بھاگ کھاویں.

رُوپ کی رو دے کَرْم کی کھاوے

رک : روپ رو دیں بھاگ کھاویں.

کَھوئے سے کَھوا مِلا کَر چَلْنا

شانہ یہ شانہ چلنا ، ساتھ ساتھ چلنا ، صف بندی کے ساتھ چلنا .

آدھی كے بَبَر بھی كوئی اُس كے ہاتھ سے نَہ كھاوے

كسی سے بہت زیادہ كراہت اور نفرت كے موقع پر اس كی تحقیر كے لیے مستعمل

ساجھے کی کھیتی کَدھا نَہ کھاوے

ساجھے کے کام میں ایک روز جھگڑا ضرور ہوتا ہے.

چَنا کَہے میری اُونْچی ناک گَھر دَلِیے دَو گَھر راڑ، جو کھاوے میرا ایک ٹُوک پانی پِیوے سَو سَو گُھونٹ

چنے کے دلنے کی آواز بہت دور تک جاتی ہے اور اسے کھا کر بہت پیاس لگتی ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں قَہْوَہ کے معانیدیکھیے

قَہْوَہ

qahvaक़हवा

اصل: عربی

وزن : 22

قَہْوَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ’’کوفیا‘‘ نامی پودے کے بیج جن کو بھون کر کیمیائی طریقے سے سفوف تیار کیا جاتا ہے اور مشروب کے طور پر پیا جاتا ہے

    مثال - لنکا میں قہوہ کے کاشت کاروں کے مطالب بنگالہ کے نیل کے کاشت کاروں کے مطالب سے کسی حالت میں کمتر نہیں ہیں

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

کَہْوا

کہوانا، کہلوانا کی تخفیف، تراکیب میں مستعمل

شعر

English meaning of qahva

Noun, Masculine

  • coffee, brew

    Example - Lanka mein qahva ke kasht-karon ke matalib Bangala ke Neel ke kasht-karon ke matalib se kisi halat mein kam-tar nahin hain

क़हवा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक दाना जिसे भूनकर पीसते और उबालकर पीते हैं, काफ़ी

    उदाहरण - लंका में क़हवा के काश्तकारों के मतालिब बंगाला के नील के काश्तकारों के मतालिब से किसी हालत में कमतर नहीं हैं

قَہْوَہ کے مرکب الفاظ

قَہْوَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

قہوہ اول سوم مفتوح۔ کشمیر میں جو مشروب ’’قہوہ‘‘ کے نام سے مقبول ہے و ہ عربی اور اردو’’قہوہ‘‘ سے بالکل مختلف ہے۔ کافی (coffee) کو عربی اور اردو میں ’’قہوہ‘‘ کہتے ہیں۔ اب اردو میں لفظ ’’قہوہ‘‘ بہت کم بولا جاتا ہے۔ بظاہرcoffee اور ’’قہوہ‘‘ میں کوئی آواز یا حرف مشترک نہیں، لیکن اغلب یہ ہے کہ دونوں کی اصل Kaffa ہو جو ملک حبش کے اس علاقے کا نام ہے جہاں پہلے پہل قہوے کی کاشت ہوئی۔ اس بات کا امکان ہے کہ ہمارے یہاں شروع شروع میں’’کافی‘‘ اور’’قہوہ‘‘ دونوں لفظ رائج رہے ہوں۔ سترہویں صدی کے بعض انگریز سیاحوں کے بیانات سے ایسا ہی متبادر ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو لفظ ’’کافی‘‘ ہمارے یہاں سے انگریزی میں گیا، نہ کہ انگریزی سے ہمارے یہاں آیا۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (قَہْوَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

قَہْوَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone