تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پُھوٹے" کے متعقلہ نتائج

پُھوٹے

پھوٹنا سے ترکیبات میں مستعمل، پھوٹنا، ٹوٹنا، الگ ہو جانا، کسی چیزسے بکھر جانا

پُھوٹے مُنْہ سے

۔(تحقیر سے)۔ (عو۔مُنہ سے۔ برے مُنہ سے۔ بددلی کے ساتھ۔ ؎ (نکلنا۔ بولنا کے ساتھ)۔

پُھوٹے مُنْہ سے بولنا

برے منہ سے یا بد دلی سے کہنا

پُھوٹے دِیدوں نَہ بھانا

رک : پھوٹی آن٘کھ نہ بھانا.

پُھوٹے نَہ ٹُوٹے جھوجْھرے کَرنے سے کیا فائِدہ

زیادہ نقصان کی شکایت کے وقت بولتے ہیں .

پُھوٹے مُنھ

بے دلی کے ساتھ .

پُھوٹے نَصیب

پھوٹی تقدیر، بد نصیب، بد بخت

پُھوٹے مُنْھ سے

دِیدَہ پُھوٹے

(عور) بد دعا ، کوسنا ، اندھا ہوجائے ، آنکھیں جاتی رہیں

سَر پُھوٹے ہَے

سر میں درد ہے

ہَیْئے کی پُھوٹے

بے وقوف ، ناعاقبت اندیش ۔

ہَیْئے کے پُھوٹے

بے وقوف ، ناعاقبت اندیش ۔

لاٹھی ٹُوٹے، نَہ باسَن پُھوٹے

اس طرح کام نکالنا جس میں کسی کا نقصان نہ ہو ، کام بھی ہو جائے اور کسی کا نقصان نہ ہو .

کان کے پَردے پُھوٹے جاتے ہیں

۔شور غل سے سماعت میں فرق آنا کی جگہ۔ ؎

کان پُھوٹے جانا

شور سے کان پھٹے جانا ، شور وغل سے ذہنی الجھن کا بڑھتے جانا.

آنکھ پُھوٹے پِیر جائے

چاہے آنکھ اندھی ہوجائے مگر روز روز کے دکھ سے تو نجات ملے، ایک دفعہ جو نقصان ہونا ہو ہوجائے آئے دن کے عذاب سے تو جان چھوٹے

مارِیے گُھٹْنا پُھوٹے آنکھ

رک : ماروں گُھٹنا پُھوٹے آنکھ .

مارے گُھٹْنا پُھوٹے آنکھ

رک : مارُوں گُھٹنا پھوٹے آنکھ ، جو زیادہ مستعمل ہے .

ماروں گُھٹنا پُھوٹے آنکھ

۔(ھ)مثل بیجوڑ اور بے محل بات بول اٹھنے کے موقع پر بولتے ہیں۔

گَھر پُھوٹے، گَنوار لُوٹے

گھر میں نااتفاقی ہو تو غیر لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں

دِلّی کی بیٹی، مَتُھرا کی گائے، کَرم پُھوٹے تو باہَر جائے

غیر برادری یا غیر قوم میں شادی کرنے کے موقع پر مستعمل

شَرْم والے کے پُھوٹے کَرم

شرم کرنے والا محروم رہتا ہے

میرے دِل کے آج پَھپُھولے پُھوٹے

آج میرا رنج رفع ہوا

داتا دیوے بَھنْڈاری کا پیٹ پُھوٹے

کوئی دے اور کوئی جلے ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جہاں کوئی شخص کِسی کی مدد کرے اور کِسی کو ناگوار ہو۔

داتا دے بَھنْڈاری کا پیٹ پُھوٹے

کوئی دے اور کوئی جلے ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جہاں کوئی شخص کِسی کی مدد کرے اور کِسی کو ناگوار ہو۔

جانے بِچارا قَلندَر جِس کا پُھوٹے کَشکول

جس پر مصیبت پڑتی ہے ، وہی خوب جانتا ہے .

جانے بِچارا قَلندَر جِس کا پُھوٹے کَچکول

جس پر مصیبت پڑتی ہے ، وہی خوب جانتا ہے .

جِس نے کی شَرَم اُس کے پُھوٹے کَرَم

تکلف کرنے والا نقصان میں رہتا ہے، شرم و حیا سے کام لینے والا محروم رہتا ہے

آنکھ پُھوٹے گی تو کیا بَھوں سے دیکھیں گے

جو چیز جس کام کے لیے موضوع ہے وہ کام اسی سے نکلتا ہے

جِس نے کی شَرَم اُس کے پُھوٹے کَرَم ، جِس نے کی بے حَیائی اُس نے کھائی دُودھ مَلائی

بے حیا مزے میں یعنی سکھ چین سے رہتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں پُھوٹے کے معانیدیکھیے

پُھوٹے

phuuTeफूटे

اصل: سنسکرت

وزن : 22

پُھوٹے کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • پھوٹنا سے ترکیبات میں مستعمل، پھوٹنا، ٹوٹنا، الگ ہو جانا، کسی چیزسے بکھر جانا

شعر

English meaning of phuuTe

Adjective, Masculine

  • bloomed, broken

फूटे के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • खंडित, छिन्न-भिन्न, झूठा, टूटा, टूटा-फूटा, टूटा हुआ, भग्न, आर्थिक रूप से नष्ट

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پُھوٹے)

نام

ای-میل

تبصرہ

پُھوٹے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone