تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَگْڑی والا" کے متعقلہ نتائج

پگڑی

۱. دستار ، صافہ ، عمامہ .

پَگْڑی بَنْدھْنا

پگڑی بان٘دھنا کا لازم .

پَگْڑی باندھْنا

دستار سر پر لپیٹنا ، صافے کو قاعدے کے مطابق سر پر لپیٹنا .

پَگْڑی بَدَلْنا

بھائی بنانا ، بھائی چارہ کرنا (رسم تھی کہ جب دو شخص باہم چارہ کرتے تو ایک دوسرے سے پگڑی بدل لیتے).

پَگْڑی سَجْنا

پگڑی بھلی لگنا ، پگڑی ترچھی کر کے پہننا تاکہ اچھی لگے.

پَگْڑی بَندْھوانا

پگڑی بان٘دْھنا (رک) کا تعدیہ.

پَگْڑی رَکْھنا

پگڑی سر پر پہننا

پَگْڑی اُچَھلْنا

پگڑی اُچھالنا کا لازم، (کنایۃً) شیخی کرکری ہونا، رسوائی ہونا، سرمحفل ذلت ہونا

پَگْڑی اُتَرنا

پگڑی اتارنا (رک) کا لازم .

پَگْڑی اُتارْنا

آبرو لینا، عزت بگاڑنا

پَگْڑی پھیرنا

رک : پگڑی پھیر کر رکھنا.

پَگْڑی اَٹَکْنا

(سے کے ساتھ) مقابلہ ہونا، ہمسری ہونا

پَگْڑی اَٹْکانا

کسی سے برابری کا دعویٰ کرنا، مقابلہ کرنا، جھگڑا کرنا

پَگْڑی بَچانا

اپنے آپ کو کسی حملے یا صدمے سے بچا لینا ؛ عزت بنائے رکھنا.

پَگْڑی اُلَجْھنا

پگڑی اٹکنا

پَگْڑی سنبھالْنا

عزت آبرو کی خیر منانا، آبرو بچانا

پَگْڑی اُچھالْنا

عزت بگاڑنا، ذلیل کرنا، بدنام کرنا

پَگْڑی چَپَٹْنا

دھوکا دینا، فریب دینا، ٹھگنا، دغا دینا، بے وفائی کرنا

پَگْڑی اُلْجھانا

مخاصمت یا پرخاش کرنا.

پَگْڑی اُچھال دینا

بے عزّت کرنا ، ذلیل کرنا ، ہن٘سی اڑانا ، شیخی کرکری کرنا .

پَگْڑی پَٹْکا دینا

خلعت یا اعزاز دینا ، سردار بنانا.

پَگْڑی کا پیچ

پگڑی کی لپیٹ .

پَگڑی اُتَر جانا

۔ بے عزت ہوجانا۔ بے عصمت ہوجانا۔ ؎

پَگْڑی اَٹَک جانا

مقابلہ ہونا ، ہم سری ہونا .

پَگْڑی کی شَرْم رَکْھنا

اپنے مرتبے کا لحاظ رکھنا ، آبرو رکھنا .

پگڑی دونوں ہاتھوں سے تھامی جاتی ہے

عزت بچانے کے لئے پوری کوشش کرنی پڑتی ہے

پَگْڑی اِن کی ہے

عروج و اقتدار حاصل ہے.

پَگْڑی دونوں ہاتھوں سے تھامْنا

۔ عزت آبرو بچانا۔ ؎

پَگْڑی تھام کَر دیکْھنا

پگڑی یا ٹوپی وغیرہ کو پکڑ کر بلندی کی طرف دیکھنا تا کہ پگڑی گر نہ جائے ، اون٘چائی کی طرف احتیاط سے نظر اٹھانا.

پَگْڑی اُتار لینا

آبرو لینا ، عزت بگاڑنا، رسوا کرنا.

پَگْڑی پھیر لینا

رک : پگڑی پھیر کر رکھنا.

پَگڑی پَیروں پَر رَکھنا

پَگْڑی بِھیتَر رَکھ

عزّت بچا ، آبرو بچا .

پَگڑی کی عِزَّت خُدا کے ہاتھ ہے

عزت خدا ہی رکھے تو رہے، آبرو یقیناً خدا کے ہاتھ میں ہے

پَگْڑی کا بِطانَہ

پگڑی کے اندر کا وہ زائد کپڑا جس کے اوپر پگڑی بان٘دھ لیتے ہیں .

پَگْڑی میں پُھول رَکھا گیا

بد نام ہو گیا ، عیب لگ گیا.

پَگْڑی کا چور باندھا جاوے اور کَکْڑی کا چور مارا جاوے

نا انصافی کے فیصلے پر کہتے ہیں جب بڑی خطا کی معمولی سزا اور چھوٹی خطا کی سخت سزا کسی کو دی جائے .

پَگْڑی پھیر کَر رَکْھنا

با ارادۂ فساد آمادہ ہو کر بیٹھنا.

پَگڑی رَکھ اَور گِھی چَکھ

ایمانداری میں بڑا فائدہ ہوتا ہے اگر آدمی عزت قائم رکھے تو اس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں

پَگْڑی بَدَل

من٘ھ بولا بھائی ، وہ شخص جو بھائی چارے کے عہد کی بنا پر دوسرے کا بھائی بنے (یہ رسم تھی کہ جب دو شخص باہم بھائی چارہ کرتے تو ایک دوسرے کی پگڑی بدل کر سر پر رکھ لیتے).

پَگْڑی والا

حکیم ، طبیب ، وید (شگون بد سمجھ کر عورتیں نام نہیں لیتی ہیں) ؛ شوہر (عورتیں بربنائے شرم کہتی ہیں).

پَگْڑا

رک : پگڑ.

پَگوڈا

بدھ مذہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہ

پُونگْڑا

لڑکا، اولاد نرینہ

پانگْڑا

رک : پان٘گرا.

پونگْڑی

(بازاری) مقعد .

pagoda

ہندوؤں یا بدھوں کا مخروطی شکل کا مندر یا مقدس مقام، خصوصاً ہندوستان اور مشرق بعید میں کئی منزلہ مینار ۔.

پِنگُوڑا

۔ (بکسر اول و واو معروف) دہلی۔ مذکر۔ ہنڈولا۔ ایک قسم کا جھوٗلا جس میں بچوں کو لٹاکر جھونک دیتے ہیں۔

پُنگْڑا

بچہ ، کم سن اولاد ، رک : پون٘گڑا

پُنگْڑی

پُنگڑا ، پون٘گڑا (رک) کی تانیث یا تصغیر.

نَستَعلِیق پَگڑی

دستار ، کھڑکی دار پگڑی ۔

مَشْہَدی پَگْڑی

مشہد کے ریشم کی پگڑی ۔

مُوصَلی پَگڑی

گول اونچی دستار

لال پَگْڑی

چُوڑی دار پَگْڑی

حلقہ نُما لپیٹ والی پگڑی جو خاص انداز سے باندھی جاتی ہے.

گولے دار پگڑی

ایک قسم کی گول بندھی ہوئی پگڑی جسے باندھ کر اگلے بادشاہوں کے وقت میں دربار میں جانے کا دستور تھا

چَھجّے دار پَگْڑی

وہ پگڑی جس کے آگے چھجا سا نکلا رہتا ہے ، کھڑکی دار پگڑی.

بَل دار پَگْڑی

مروڑے ہوے باریک کپڑے کی پگڑی جسےعام طور پر (بھارت میں) مرہٹے استعمال کرتے ہیں

فَضِیلَت کی پَگْڑی

دستار فضیلت

لال پَگْڑی والا

پولیس کا سپاہی ، پولیس ، جن کی پگڑی (عموماً) لال ہوتی ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں پَگْڑی والا کے معانیدیکھیے

پَگْڑی والا

pag.Dii-vaalaaपगड़ी-वाला

وزن : 2222

مادہ: پگڑی

موضوعات: نسوانی یا عورت عوامی

پَگْڑی والا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • حکیم ، طبیب ، وید (شگون بد سمجھ کر عورتیں نام نہیں لیتی ہیں) ؛ شوہر (عورتیں بربنائے شرم کہتی ہیں).
  • ۔ مذکر۔ دہلی۔ عو۔) طبیب۔ حکیم۔ بید۔ عورتیں صبح کو یارات کے وقت حکیم کا نام لینا منحوس خیال کرتی ہیں، اس وجہ سے ایسے اوقات میں پگڑی والا یا چیرے والا کہتی ہیں۔
  • پگڑی بان٘دھنے ولا ؛ معزز ، صاحب عزّت.

English meaning of pag.Dii-vaalaa

Noun, Masculine

  • honoured, physician, husband

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَگْڑی والا)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَگْڑی والا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone