تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِشان" کے متعقلہ نتائج

سِیاہی

کالک، کالا پن، سفیدی کی ضد

سِیاہی چَٹ

رطوبت کو جذب کرنے والا خاص قسم کا کچّا کاغذ جو تازہ تحریر پر لگانے سے روشنائی کی نمی کو چوس لیتا ہے .

سِیاہی دان

جس میں سیاہی رکھی جاتی ہے، دوات، قلم دان

سِیاہی لَگنا

کسی جگہ کو خصوصاً منہ کو کالا کرنا

سِیاہی ساز

سِیاہی بنانے والا .

سِیاہی مَلنا

کسی جگہ کو خصوصاً منہ کو کالا کرنا

سِیاہی چُوس

سیاہی چَٹ، سوکھتا کاغذ

سِیاہی مائِل

کالا رن٘گ لیے ہوئے، کالا پن لیے ہوئے

سِیاہی مِٹْنا

داغ دھبّا دُور ہونا .

سِیاہی گِرْنا

روشنائی کا اس طرح ٹپک پڑنا کہ تحریر یا کاغذ خراب ہو جائے .

سِیاہی ڈالْنا

دوات بنانا ، دوات میں روشنائی ڈال کر درست کرنا ، روشنائی کی دوات لکھائی کے لیے درست کرنا سِیہاہی بھرنا .

سِیاہی مارنا

سِیاہی دُور کرنا .

سِیاہی لَگانا

کسی جگہ کو خصوصاً منہ کو کالا کرنا

سِیاہی کھونا

کالا پن دُور کرنا ، اندھیرا دفع کرنا .

سِیاہی گِرانا

رک : سِیاہی گِرنا جس کا یہ متعدی ہے .

سِیاہی پِھرْنا

کسی چیز کا اتنا سیاہ ہو جانا کہ اُس کہ خد و خال نظر نہ آسکیں گڈمڈ ہو جانا ، اپنی انفرادیت کھو دینا ، محو ہو جانا ، نیست و نابود ہو جانا .

سِیاہی دَوات

لکھنے کی روشنائی

سِیاہی پُھوٹْنا

سِیاہی کا کاغذ پر ایک طرف سے دُوسری طرف پُھوٹ کر نِکلنا ، نمود ہونا .

سِیاہی دَوڑنا

سِیاہی تیزی سے پھیل جانا ، سِیاہی بڑھنا ، سِیاہی زیادہ ہونا ، سِیاہی نمایاں ہونا .

سِیاہی پَکَڑْنا

گھبرانا ، پریشان ہونا .

سِیاہی چَڑْھنا

تاریکی کا چھا جانا ، سِیاہی کا غالب ہونا .

سِیاہی پِھیکی ہونا

دوات میں سیاہی کا رنگ ہلکا ہونا

سِیاہی دھو جانا

داغ مِٹ جانا ، سِیاہی دُور ہو جانا ، بد نصیبی دُور ہو جانا ، عیب دُور ہو جانا .

سِیاہی کا دَبانا

کالی بلاؤں کا خواب میں آکر ڈرانا، بلاؤں کا مسلّط ہونا

سِیاہی نے دَبایا ہے

کالی کالی چیزوں کو خواب میں دیکھ کر ڈر جانے اور بڑبڑانے کے موقع پر بولتے ہیں (یعنی خواب میں باتیں کرنا ، اُٹھ اُٹھ کر آدمیوں سے دست و گربیاں ہونا یہ اصل میں ایک مرض ہے مگر عوام اس کو جن و پری کا اثر خیال کرتے ہیں) .

سِیاہی رَواں ہونا

روشنائی کا گاڑھا پن دُور ہونا ، روشنائی کا اتنا پتلا ہونا کہ قلم بلا تکلّف چل سکے .

سِیاہیٔ فالِیز

(کنایۃً) نِکَمّا یا بیکار آدمی .

سِیاہی مُو کی گَئی آرْزُو نَہ گئی

بُڑھاپے کے باوجود قناعت نصیب نہیں ہوئی ، بڑھاپے میں بھی جوانی کے شوق ہیں .

سِیاہی بالوں کی گَئی دِل کی آرزُو نَہ گئی

بڑھاپے میں بھی جوانی کے شوق ہیں

سِینَہ سِیاہی

بدباطنی ، سِیاہ دِلی ، مکاّری ، منافقت .

رُو سِیاہی

۱. بد نامی ، ذِلّت ، رُسوائی.

نامَہ سِیاہی

نامہء سیاہ (رک) کا اسم کیفیت ، بداعمالی ، گناہگاری ۔

دھاتی سِیاہی

دھاتوں سے تیار کی جانے والی روشنائی.

مَچھلی کی سِیاہی

اَلِف خانی سِیاہی

ایک قسم کی سیاہی، چمکیلی قاش دار روشنائی، جس کو ایک مشہور خطاط الف خان نے بنایا تھا (اس میں گوند کی چپک نہیں ہوتی، آسانی سے گھل جاتی ہے اور لکھے ہوئے حروف خوب چمکیلے اور پائیدار ہوتے ہیں)

مائِل بَہ سِیاہی

آنکھ کی سِیاہی

پتلی کا سیاہ رن٘گ ، پتلی.

سَفَیدی و سِیاہی

(کنایۃً) کُل کائنات ؛ جُملہ نظم و نسق ۔

مُنہ میں سِیاہی لَگنا

منھ کالا ہونا، ذلیل ہونا، شرمندہ ہونا

سَفَیدی پَر سِیاہی چَڑھانا

کورے کاغذ پر لکھنا ، کسی بات کو سادے اور صاف کاغذ پر لکھنا ؛ برائی لکھنا ۔

مُنہ سے سِیاہی دھو جانا

بدنامی مٹ جانا ۔

مُنھ سے سِیاہی دھو جانا

۔بدنامی مٹ جانا۔ ؎

گھوڑے کے دانْت کی سِیاہی

۔دانتوں کی سیاہی جس سے گھوڑے کی عمر شناخت کرتے ہیں۔

گھوڑی کے دانت کی سِیاہی

وہ سیاہی جو گھوڑے کی دان٘توں پر زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے آ جاتی ہے اس سے گھوڑے کی عمر کا اندازہ ہو سکتا ہے

سَفَید ڈاڑھی میں سِیاہی لَگْوانا

بڑھاپے میں بدنامی مول لینا ۔

سات تَووں کی سِیاہی سے مُنہ کالا کرْنا

(نفرت ظاہر کرنے کے لیے بولتے ہیں) نہایت ذلیل سمجھنا ، خاطر میں نہ لانا ، بہت ذلیل کرنا ، بات نہ پُوچھنا ، نِکالا دینا.

زَنگی کی سِیاہی کِسی رَنگ نَہِیں جاتی

پیدائشی عیب مِٹائے نہیں مِٹتا

اردو، انگلش اور ہندی میں نِشان کے معانیدیکھیے

نِشان

nishaanनिशान

وزن : 121

نِشان کے اردو معانی

فارسی - اسم، مذکر

  • کسی قدیم چیز کے باقی رہنے والے آثار، کھنڈر
  • کھوج، سراغ
  • نقش جو مٹی وغیرہ پر چلنے سے پڑ جاتا ہے، چربہ، نقش، چھاپ، (بالخصوص ہاتھ یا پاؤں کے نقش کے لیے مستعمل)
  • علامت، شناخت
  • یادگار، یادگاری
  • لشکر کا جھنڈا، علم، پھریرا، پرچم

    مثال - اونچے مکانوں کی چھتوں پر سے ان کے لشکر کے نشان دکھائی دیتے تھے

  • (مغل بادشاہوں کی اصطلاح) فرمان، حکم نامہ (شاہی احکام کو فرمان اور شہزادوں کے حکموں کو نشان کہتے ہیں)
  • نمبر، عدد، رقم
  • اتاپتا، نام، پتا
  • جگہ کا پتا، ایڈریس، مقام، جائے قیام
  • چوٹ یا زخم کے اثر سے ہونے والا دھبا، کھونچ، رگڑ، نیل وغیرہ
  • اثر، تاثیر
  • (تیر انداز) جہاں نشانہ تاکا جائے، تیر یا گولی مارنے کی جگہ، ہدف، نشانہ
  • تیر یا تفنگ چلانے کی مہارت
  • شناخت یا امتیاز کے لیے مقرر کردہ علامت، اعزازی یا امتیازی تمغہ یا بلا، شاہی علامت
  • (خیاطی) گریباں کا تعویذ جہاں دونوں پٹ جڑے ہوتے ہیں
  • (ٹھگی) کدال
  • (کسی خیال یا شے یا عمل وغیرہ کی نمائندہ علامت) نشانی، شناخت، اشارہ، رمز
  • وہ لکیریا پھول وغیرہ جو ان پڑھ لوگ دستخط کی جگہ کاغذ پر بناتے ہیں
  • مہر وغیرہ کی چھاپ
  • خوبیاں، خصوصیات، خصوصیت
  • جہاں پہنچنا مقصود ہو، نشان منزل
  • منگنی یا شادی کی ایک رسم کے لوازم جس میں دولھا والے دلہن کو اس کے گھر جاکر اور دلہن والے دولھا کو اس کے گھر جاکر انگوٹھی پہناتے ہیں اور تحفے دیتے ہیں، وہ انگوٹھی یا چھلا جو منگنی یا ساچق کے روز دولھا والے دلہن کو اور دلہن والے دولھا کو پہناتے ہیں
  • 'والا' کے معنی میں بطور لاحقہ مستعمل (بلا اعلان نون): جیسے فیل عظمت نشاں یعنی شان و شوکت والا ہاتھی
  • کوئی قدرتی یا فطری حادثاتی نشان یا علامت جس کے ذریعہ کسی چیز کو پہچانا جا سکتا ہے یا جس کے ذریعہ کوئی واقعہ یا چیز معلوم ہوتی ہے

سنسکرت - اسم، مذکر

  • تیز کرنا، سان پر چڑھانا، باڑھ دینا

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of nishaan

Persian - Noun, Masculine

Sanskrit - Noun, Masculine

  • whetstone, grindstone

निशान के हिंदी अर्थ

फ़ारसी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • पहचान, शिनाख़्त
  • सेना का ध्वज, झंडा, पताका

    उदाहरण - ऊँचे मकानों की छतों पर से उनके लश्कर के निशान दिखाई देते थे

  • ऐसा प्राकृत या आकस्मिक चिह्न या लक्षण जिससे कोई चीज पहचानी जाए या जिससे किसी घटना या बात का परिचय, पहचान या भेद के लिए नामित प्रतीक, प्रमाण या सूत्र मिले

संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग

  • तेज़ करना, सान पर चढ़ाना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نِشان)

نام

ای-میل

تبصرہ

نِشان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone