تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَہِیں" کے متعقلہ نتائج

وَقار

قدر و منزلت، جاہ و مرتبت، شان، ساکھ، عزت، توقیر، عظمت، وقعت

وَقار بَڑھنا

رک : وقار بڑھ جانا ؛ آبرو زیادہ ہونا ، عزت میں اضافہ ہونا ۔

وَقار آنا

قدر و منزلت زیادہ ہوجانا نیز متانت حاصل ہونا، سنجیدگی پیدا ہونا

وَقار بَڑھانا

عزت بڑھانا، نام روشن کرنا، شان میں اضافہ کرنا

وَقار جانا

عزت جانا ، قدر و منزلت ختم ہو جانا ۔

وَقار کھونا

آبرو گنوانا ، عزت کھونا ، بے عزت ہونا ۔

وَقار بَڑھ جانا

قدر و منزلت زیادہ ہو جانا، توقیر میں اضافہ ہونا، عزت بڑھ جانا

وَقار و تَمکِیں

عزت اور بردباری ، شان اور سنجیدگی ۔

وَقار جَمانا

وقار قائم کرنا ۔

وَقار گَھٹانا

عزت گھٹانا، عزت ختم کرنا، ذلیل و رسوا کرنا

وَقارُ الاُمَرَاء

(بالعموم امرا کے خطاب کے طور پر) نظام حیدرآباد دکن کی طرف سے دیا جانے والا ایک خطاب ۔

وَقار مَجرُوح ہونا

آبرو یا ساکھ کو نقصان پہنچنا، عزت نہ رہنا

وَقار بُلَند ہونا

عزت بڑھنا، عزت زیادہ ہونا، توقیر میں اضافہ ہونا

وَقار مِٹّی میں مِلانا

عزت گنوا دینا، ساکھ برباد کرنا

وِکار

بدنمائی، خرابی، نقص، بُرائی، بکار

وَقُورُ

प्रतिष्ठित, ज़ीइज्ज़त । ।

وِقر

بوجھ جو گدھا ایک وقت میں اٹھا لے ؛ ایک وزن جو تقریبا ً چالیس صاع کے برابر ہوتا ہے ۔

وَقِید

पतला ईंधन जिससे आग सुलगायी जाती है।

وَقُود

ایندھن، لکڑی، جلانے وای لکڑی، ایندھ کی لکڑی

وُقُود

کوئی مادہ جس سے آگ بھڑکائی جائے، ایندھن

وَقّاد

بہت بھڑکنے والا، بہت شعلہ دینے والا، بڑا چمک دار، بہت بھڑک دا

وَقادَت

(ذہن یا طبیعت کی) تیزی

وَقاری

وقار سے متعلق یا منسوب، وقار کا

عَرْش وَقار

عالی مرتبت.

گَرْدُوں وَقار

بڑی منزلت اور مرتبے والا ، عالی وقار ، صاحب جاہ و جلال .

ذی وَقار

سنجیدہ، معزز، صاحب منزلت

عالی وَقار

بڑے جاہ و جلال والا، بڑے تحمّل والا، بلند مرتبہ، مخاطب کرنے کے لیے استعمال، محترم، عالی مرتبت

فَلَک وَقار

رک : فلک مآب .

صِنْفی وَقار

رکھ رکھاؤ جو کسی صنف سے مخصوص ہو.

آسْمان وَقار

جو خود یا اس كی بارگاہ مرتبے میں آسمان كی طرح بلند ہو

بے وَقار

بے عزت، بے وقعت، ذلیل، خوار، اوچھا

کوہ وَقار

پہاڑ جیسے وقار والا، بڑی متانت والا

سُلَیمان وَقار

رک : سلیمان جاہ .

عِزّ و وَقار

dignity, majesty, glory

صاحِبِ وَقَاْر

باوقار، بردبار

اَہلِ وَقار

رعب و داب والے لوگ، بڑے آدمی

وَقر دینا

عزت دینا ؛ اہم سمجھنا ۔

وَقر جانا

عزت جانا ؛ بات نہ رہنا

وَقر پانا

عزت ملنا، رتبہ پانا، درجہ حاصل ہونا

وَقر کھونا

عزت گنوانا، بات کھونا

وَقر ہونا

قدر و منزلت ہونا ، عزت ہونا ، حیثیت ہونا ۔

وَقر اُٹھ جانا

عزت یا وقعت باقی نہ رہنا ۔

vaquero

گَوالَہ

وَقَری

وقر سے منسوب، بلند مرتبہ، عالی شان، (مجازاً) بیش قیمت

واقِع رَوشَنی

موجود روشنی ؛ قائم روشنی ۔

واقِعَہ دِید

جس نے دنیا کے نشیب و فراز دیکھے ہوں ، تجربہ کار ، آزمودہ کار ، جہاں دیدہ نیز پرانا جنگجو ، جہاں دیدہ لڑاکا

اَمِیْنِ وَقارِ عِجْز و نِیاز

trustee of the dignity of humility and supplication

واقِعَہ دِیدَہ

جس نے دنیا کے نشیب و فراز دیکھے ہوں ، تجربہ کار ، آزمودہ کار ، جہاں دیدہ نیز پرانا جنگجو ، جہاں دیدہ لڑاکا

طَبْعِ وَقّاد

رک : طبعِ نورانی .

کَم وَقْر

بے وقعت ، کم حیثیت ، بے عزّت .

بے وقر

بے وقعت، بے عزت

پُر وَقْر

محترم ، باوقار ،قدر افزا، عزت و احترام سے بھرا ہوا .

اردو، انگلش اور ہندی میں نَہِیں کے معانیدیکھیے

نَہِیں

nahii.nनहीं

اصل: سنسکرت

وزن : 12

  • Roman
  • Urdu

نَہِیں کے اردو معانی

اسم، فعل متعلق

  • testur
  • ۱۔ (انکار کا کلمہ) ، امتناع ؛ نہ ، نا ، نفی ، مت ۔
  • ۲۔ (حرف شرط) ورنہ ، وگرنہ ، نہیں تو ۔
  • ۳۔ (یقین کی تاکید کے لیے) بلاشبہ ، ضرور ۔
  • ۴۔ معدوم ، بالکل نہیں ۔
  • ۵۔ نہ ہونا ۔

شعر

Urdu meaning of nahii.n

  • Roman
  • Urdu

  • testur
  • ۱۔ (inkaar ka kalima), imatinaa ; na, na, nafii, mat
  • ۲۔ (harf shart) varna, vagarna, nahii.n to
  • ۳۔ (yaqiin kii taakiid ke li.e) bilaashubaa, zaruur
  • ۴۔ maaduum, bilkul nahii.n
  • ۵۔ na honaa

English meaning of nahii.n

Noun, Adverb, Inexhaustible

नहीं के हिंदी अर्थ

संज्ञा, क्रिया-विशेषण, अव्यय

  • एक अव्यय जिसका प्रयोग असहमति, अस्वीकृति, विरोध आदि प्रकट करने के लिए होता है, ना, मत, बिलकुल नहीं, नकारना

نَہِیں سے متعلق دلچسپ معلومات

نہیں آج کل ’’نہ‘‘ اور ’’نہیں‘‘ میں امتیاز کا لحاظ کم ہورہا ہے، یعنی جہاں’’نہ‘‘ کا محل ہے، وہاں ’’نہیں‘‘ لکھا جانے لگا ہے۔ اس گڑبڑ کو بند ہونا چاہئے، کیوں کہ ’’نہ‘‘، ’’نہیں‘‘، اور’’مت‘‘، تینوں کے معنی میں لطیف فرق ہے۔اگرہم ان میں سے کسی کو ترک کردیں گے تو زبان کی ایک نزاکت سے محروم ہوجائیں گے۔ یہ درست ہے کہ کئی مو قعے ایسے ہوسکتے ہیں جہاں ’’نہ‘‘ کا محل ہو، لیکن وہاں’’نہیں‘‘ سے کام چل جائے۔ یا ایسا بھی ممکن ہے کہ ’’نہ‘‘ اور’’نہیں‘‘ دونوں بالکل ایک ہی حکم رکھتے ہوں۔ اس بنا پر حتمی قاعدے تو بنانا مشکل ہے کہ فلاں جگہ ’’نہ‘‘ ٹھیک ہے، اور فلاں جگہ ’’نہیں‘‘۔ لیکن بعض مثالوں پر غور کریں تو عمومی طور پر کچھ رہنما اصول ہاتھ آسکتے ہیں: (۱)غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دیا جائے۔ ظاہر ہے کہ یہاں’’نہ‘‘ کا محل ہے، صحیح جملہ یوں ہوگا: (۲) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیا جائے۔ لیکن اگر جملہ یوں ہوتا: (۳) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ تو کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ یہاں’’نہیں‘‘ بالکل ضروری ہے: (۴) غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیا جاسکتا ہے۔ صریحاً غلط معلوم ہوتا ہے، لیکن اگر یہ جملہ کسی شرطیہ جملے کا حصہ ہوتا تو ’’نہ‘‘ ٹھیک تھا: (۵) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیا جاسکتا اگر آپ میرے خلوص نیت پر شک نہ کرتے۔ اور جملہ اگر یوں ہوتا: (۶) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دینا چاہئے۔ یا پھر یوں ہوتا: (۷)صحیح:۔۔۔ نہ دینا چاہئے۔ تو ہم تذبذب میں پڑجاتے ہیں کہ ’’نہ‘‘ اچھا ہے کہ ’’نہیں‘‘؟ یعنی یہاں دونوں ٹھیک ہیں۔اگر جملہ یوں ہو: (۸) غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دے کر آپ نے حق پسندی کا ثبوت دیا ہے۔ یہاں بھی صاف معلوم ہوتا ہے کہ ’’نہ‘‘ کا محل تھا: (۹) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دے کر آپ نے حق پسندی کا ثبوت دیا ہے۔ فرض کیجئے کہ یہ جملہ یوں ہوتا: (۱۰) غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دیجئے۔۔۔ اب پھر معاملہ شک سے عاری ہے، کہ یہاں’’نہ‘‘ کا محل تھا: (۱۱) صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیجئے۔ اب یہ مثال ملاحظہ ہو: (۱۲)غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دے کر آپ نے حق پسندی کا ثبوت نہ دیا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ اس جملے میں’’نہیں‘‘ اور’’نہ‘‘ دونوں بے محل ہیں۔ (۱۳)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دے کر آپ نے حق پسندی کا ثبوت نہیں دیا ہے۔ اب اس جملے کو یوں کرلیں: (۱۴)غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دے کر آپ نے حق پسندی تو نہیں کی۔ ظاہر ہے کہ یہ جملہ درست نہیں ہے۔ اسے یوں ہونا تھا: (۱۵)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دے کر آپ نے حق پسندی تو نہ کی۔ لیکن اسی جملے کو اس طرح لکھیں تو عبارت بالکل ٹھیک ہوگی: (۱۶)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ د ے کر آپ نے حق پسندی تو کی نہیں۔ لیکن اگر جملہ نمبر۱۴ استفہامیہ ہو تو دوسرے ’’نہیں‘‘ کا صرف بالکل درست ہے: (۱۷)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دے کر آپ نے حق پسندی تو نہیں کی؟ اب اس جملے کو یوں لکھیں: (۱۸)صحیح: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہ دیا جائے، یہ فیصلہ کرکے آپ حق پسند تو نہیں کہلائیں گے۔ مندرجہ بالا جملہ درست تو ہے لیکن’’۔۔۔نہ کہلائیں گے‘‘ بہتر ہوتا۔اور یہی جملہ حسب ذیل شکل میں غلط ٹھہرے گا: (۱۹)غلط: میری اس بات کو خود بینی کا نام نہیں دیا جائے، یہ فیصلہ کرکے آپ حق پسند نہیں کہلائیں گے۔ اب جملے کو ذرا اور وسعت دیجئے: (۲۰)غلط: آپ کی رائے غلط نہیں تھی کہ یہ مسئلہ کچھ اہم نہ رہ گیا تھا کہ میری بات کو خود بینی کا نام دیا جائے یا نہ، ایسے فیصلے نہیں کرکے آ پ باطل پسند نہیں کہلائیں گے۔ (۲۱) صحیح: آپ کی رائے غلط نہ تھی کہ یہ مسئلہ کچھ اہم نہیں رہ گیا تھا کہ میری بات کو خود بینی کا نام دیا جائے یا نہ، ایسے فیصلے نہ کرکے آ پ باطل پسند نہ کہلائیں گے۔ مندرجہ بالا مثالوں کی روشنی میں موجودہ زمانے کے بعض معتبر نثر نگاروں کے نمونے دیکھیں: (۱)دانشور کو حکومت کا پرزہ نہیں ہونا چاہئے(آل احمد سرور۔) یہاں ’’پرزہ نہ ہونا‘‘ بھی بظاہر ٹھیک معلوم ہوتا ہے، لیکن ’’نہ ہونا‘‘ میں استمراراور قطعیت نہیں ہے۔ اس جگہ ’’نہیں ہونا‘‘ میں انکار کی قوت زیادہ ہے۔ (۲)پوری قوم کے یہاں قدیم و جدید کی ایسی کشمکش نہیں رہے گی جو۔۔۔(آل احمد سرور۔) اس جملے میں بھی ’’نہ رہے گی‘‘ بظاہر ٹھیک معلوم ہوتا ہے، لیکن یہاں بھی وہی بات ہے کہ اس طرح کے جملے میں ’’نہیں‘‘ کی قوت زیادہ ہے۔اب ایک ذرا طویل جمل دیکھئے جس میں ’’نہ‘‘ کی پوری قوت نظر آتی ہے: (۳) بڑا نقاد۔۔۔ ہمیں ادب اور زندگی کو اس طرح دیکھنے اور دکھانے پر مائل کرتا ہے جس طرح پہلے نہ دیکھا گیا تھا۔ (آل احمد سرور)۔ یہاں ’’نہ دیکھا گیا تھا‘‘ دونوں معنی کو ادا کر رہا ہے: ’’ شعور اور ارادہ کر کے دیکھنے کا عمل نہیں کیا گیا تھا‘‘، اور ’’دکھائی نہیں دیا تھا۔‘‘ صرف ’’نہیں‘‘ لکھتے تو مو خر الذکر معنی نہ پیدا ہوتے۔ (۴) جس مقصد کے لئے۔۔۔سفر۔۔۔گوارا کیا تھا اس میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی۔۔۔جواب ملا کہ۔۔۔برار کے مسئلے پر کوئی بات چیت نہ کی جائے۔۔۔وہ اپنے مقصد میں اس ناکامی کو نہیں بھولے (مالک رام۔) یہاں ’’حاصل نہ ہوئی‘‘ کامطلب ہے، ’’نہیں ہوسکی‘‘، اور’’نہ کی جائے‘‘ میں امریہ Imperative) لہجہ ہے۔ ’’نہیں بھولے‘‘ میں مجبوری کا شائبہ ہے، کہ نا کامی انھیں یاد رہی لیکن اس کے لئے کچھ کر نہ سکے۔ ’’نہ بھولے‘‘ کہا جاتا تو کچھ اس کا صلہ بھی مذکور ہوتا، مثلاً ’’۔۔۔ نہ بھولے اور انھوں نے پھر کوشش کی‘‘، وغیرہ۔ (۵) اگر آخری ٹکڑے میں حسن بیان کی دلکشی نہ ہوتی تویہ قطعیت کانوں کو بھلی نہ معلوم ہوتی(رشید احمد صدیقی۔) یہاں ’’نہیں ہوتی‘‘ اور’’نہیں معلوم ہوتی‘‘ بے محل ہیں۔’’نہیں ہوتی‘‘ تو بالکل ہی غلط ہے، اور’’نہیں معلوم ہوتی‘‘ میں وہ قطعیت نہیں ہے جو ’’نہ معلوم ہوتی‘‘ میں ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ’’نہ‘‘ اور ’’نہیں‘‘ کا فرق اکثر وجدانی ہے، لیکن محمد منصورعالم نے اس موضوع پر ایک طویل اور کارآمد مضمون لکھا ہے جو کچھ مدت ہوئی’’شب خون‘‘ کے شمارہ نمبر۱۹۷ بابت ماہ اگست ۱۹۹۶ میں شائع ہوا تھا۔ تفصیل کے شائقین وہاں اسے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

وَقار

قدر و منزلت، جاہ و مرتبت، شان، ساکھ، عزت، توقیر، عظمت، وقعت

وَقار بَڑھنا

رک : وقار بڑھ جانا ؛ آبرو زیادہ ہونا ، عزت میں اضافہ ہونا ۔

وَقار آنا

قدر و منزلت زیادہ ہوجانا نیز متانت حاصل ہونا، سنجیدگی پیدا ہونا

وَقار بَڑھانا

عزت بڑھانا، نام روشن کرنا، شان میں اضافہ کرنا

وَقار جانا

عزت جانا ، قدر و منزلت ختم ہو جانا ۔

وَقار کھونا

آبرو گنوانا ، عزت کھونا ، بے عزت ہونا ۔

وَقار بَڑھ جانا

قدر و منزلت زیادہ ہو جانا، توقیر میں اضافہ ہونا، عزت بڑھ جانا

وَقار و تَمکِیں

عزت اور بردباری ، شان اور سنجیدگی ۔

وَقار جَمانا

وقار قائم کرنا ۔

وَقار گَھٹانا

عزت گھٹانا، عزت ختم کرنا، ذلیل و رسوا کرنا

وَقارُ الاُمَرَاء

(بالعموم امرا کے خطاب کے طور پر) نظام حیدرآباد دکن کی طرف سے دیا جانے والا ایک خطاب ۔

وَقار مَجرُوح ہونا

آبرو یا ساکھ کو نقصان پہنچنا، عزت نہ رہنا

وَقار بُلَند ہونا

عزت بڑھنا، عزت زیادہ ہونا، توقیر میں اضافہ ہونا

وَقار مِٹّی میں مِلانا

عزت گنوا دینا، ساکھ برباد کرنا

وِکار

بدنمائی، خرابی، نقص، بُرائی، بکار

وَقُورُ

प्रतिष्ठित, ज़ीइज्ज़त । ।

وِقر

بوجھ جو گدھا ایک وقت میں اٹھا لے ؛ ایک وزن جو تقریبا ً چالیس صاع کے برابر ہوتا ہے ۔

وَقِید

पतला ईंधन जिससे आग सुलगायी जाती है।

وَقُود

ایندھن، لکڑی، جلانے وای لکڑی، ایندھ کی لکڑی

وُقُود

کوئی مادہ جس سے آگ بھڑکائی جائے، ایندھن

وَقّاد

بہت بھڑکنے والا، بہت شعلہ دینے والا، بڑا چمک دار، بہت بھڑک دا

وَقادَت

(ذہن یا طبیعت کی) تیزی

وَقاری

وقار سے متعلق یا منسوب، وقار کا

عَرْش وَقار

عالی مرتبت.

گَرْدُوں وَقار

بڑی منزلت اور مرتبے والا ، عالی وقار ، صاحب جاہ و جلال .

ذی وَقار

سنجیدہ، معزز، صاحب منزلت

عالی وَقار

بڑے جاہ و جلال والا، بڑے تحمّل والا، بلند مرتبہ، مخاطب کرنے کے لیے استعمال، محترم، عالی مرتبت

فَلَک وَقار

رک : فلک مآب .

صِنْفی وَقار

رکھ رکھاؤ جو کسی صنف سے مخصوص ہو.

آسْمان وَقار

جو خود یا اس كی بارگاہ مرتبے میں آسمان كی طرح بلند ہو

بے وَقار

بے عزت، بے وقعت، ذلیل، خوار، اوچھا

کوہ وَقار

پہاڑ جیسے وقار والا، بڑی متانت والا

سُلَیمان وَقار

رک : سلیمان جاہ .

عِزّ و وَقار

dignity, majesty, glory

صاحِبِ وَقَاْر

باوقار، بردبار

اَہلِ وَقار

رعب و داب والے لوگ، بڑے آدمی

وَقر دینا

عزت دینا ؛ اہم سمجھنا ۔

وَقر جانا

عزت جانا ؛ بات نہ رہنا

وَقر پانا

عزت ملنا، رتبہ پانا، درجہ حاصل ہونا

وَقر کھونا

عزت گنوانا، بات کھونا

وَقر ہونا

قدر و منزلت ہونا ، عزت ہونا ، حیثیت ہونا ۔

وَقر اُٹھ جانا

عزت یا وقعت باقی نہ رہنا ۔

vaquero

گَوالَہ

وَقَری

وقر سے منسوب، بلند مرتبہ، عالی شان، (مجازاً) بیش قیمت

واقِع رَوشَنی

موجود روشنی ؛ قائم روشنی ۔

واقِعَہ دِید

جس نے دنیا کے نشیب و فراز دیکھے ہوں ، تجربہ کار ، آزمودہ کار ، جہاں دیدہ نیز پرانا جنگجو ، جہاں دیدہ لڑاکا

اَمِیْنِ وَقارِ عِجْز و نِیاز

trustee of the dignity of humility and supplication

واقِعَہ دِیدَہ

جس نے دنیا کے نشیب و فراز دیکھے ہوں ، تجربہ کار ، آزمودہ کار ، جہاں دیدہ نیز پرانا جنگجو ، جہاں دیدہ لڑاکا

طَبْعِ وَقّاد

رک : طبعِ نورانی .

کَم وَقْر

بے وقعت ، کم حیثیت ، بے عزّت .

بے وقر

بے وقعت، بے عزت

پُر وَقْر

محترم ، باوقار ،قدر افزا، عزت و احترام سے بھرا ہوا .

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَہِیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَہِیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone