تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُوسیٰ" کے متعقلہ نتائج

مُوسیٰ

سر مونڈنے کا آلہ، استرہ

مُوسیٰ عِمران

حضرت موسیٰ علیہ السلام جو عمران کے بیٹے تھے

مُوسیٰ ڈَرا مَوت سے اَور آگے مَوت کَھڑی

موت سے چھٹکارہ ممکن نہیں ۔

مُوسائے مَدِینَہ

مدینے کا موسیٰ ؑ؛ مراد : آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم ۔

نَخلِ مُوسیٰ

رک : نخل طور ۔

قانُونِ مُوسیٰ

موسوی شریعت.

کَفِ مُوسیٰ

یدِ بَیضا.

آتِشِ مُوسیٰ

تجلیات الٰہی کی وہ بجلی جوحضرت موسٰی کوکوہ طورپراَرِنی (مجھے اپنا جلوہ دکھادے) کی التجاکرنےکےبعدنظرآئی تھی اور جس کی تاب نہ لاکروہ بیہوش ہوگئے تھے، برق طور

عَصائے مُوسیٰ

حضرت موسیؑ کے ہاتھ کی لکڑی جس میں یہ معجزہ تھا کہ فرعون کے ساحروں کے مقابلے میں سانپ یا اژدہا بن گئی تھی.

سَنْگِ مُوسیٰ

ایک قِسم کا سیِاہ چکنا پتّھر، جو آسانی سے دستیاب ہے اور تعمیرات میں کارآمد ہے

ہَر فِرعَونے را مُوسیٰ

۔(ف) ایک پر ایک غالب ہے۔

لِکھے مُوسیٰ پَڑھے خُدا

ایسی تحریر کی نسبت مستعمل جو کسی سے پڑھی نہ جائے

عِیسیٰ بَدِینِ خود، مُوسیٰ بَدِینِ خود

ہر کوئی اپنے دین کو اچھا جانتا ہے، ہر ایک کا اپنا طریقہ یا مذہب ہوتا ہے

ہِرنا مُوسا

چوہے کی نسل کا ایک چھوٹا بل کھودنے والا جانور جو عام طور پر افریقہ اور ایشیا کے ریتیلے مقامات پر پایا جاتا ہے

واہ بِیوی تیری چَتُرائی، دیکھا مُوسا کَہے بِلائی

واہ بیوی تیری چالاکی بھی دیکھ لی کہ چوہا دیکھ کر بلی بتاتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں مُوسیٰ کے معانیدیکھیے

مُوسیٰ

muusaaमूसा

اصل: عربی

وزن : 22

مُوسیٰ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سر مونڈنے کا آلہ، استرہ
  • ایک جلیل القدر پیغمبر موسیٰ علیہ السلام بن عمران جو مصر کے فرعون کے عہد میں یوکبد/ یوکابد/ قبید کے بطن سے عمران کے چھوٹے بیٹے تھے، اس زمانے میں فرعون کے حکم سے بنی اسرائیل کی اولاد نرینہ قتل کی جارہی تھی اس لیے ان کی والدہ نے (بحکم خدا) انھیں ایک صندوق میں رکھ کر دریائے نیل میں چھوڑ دیا، فرعون کی بیوی آسیا نے جو لاولد تھی نکال کر ان کی پرورش کی، آپ کوہ طور پر جاکر اﷲ سے کلام کرتے تھے آپ کا نام بطور تلمیح ادبیات میں بھی مستعمل ہے یہودی ان ہی کی امت ہیں، اور قارون کو انہیں کے وقت میں زمین میں دھنسا دیا گیا تھا، اس کے معنی میں یہ لفظ 'مو' اور 'سا' سے مرکب ہے کیوں کہ سریانی زبان میں 'مو' بمعنی تابوت اور 'سا' بمعنی آب آیا ہے، چوں کہ فرعون کی بیوی آسیا نے ان کو دریائے نیل کے ساحل سے پایا تھا اس وجہ سے یہ لقب پڑ گیا، لیکن 'شرح مقامات حریری' میں اس نام کی وجہ تسمیہ یوں لکھی ہے کہ بزبان قبطی 'مو' بمعنی آب اور 'شا' بمعنی شجر یعنی درخت آیا ہے، چوں کہ ان کو دریا کے کنارے پر درختوں کے نیچے سے پایا تھا لہٰذا 'موشا' نام ہو گیا، اس کے بعد معرب کر کے 'موسیٰ' کر لیا
  • رک : موسیٰ بحالت ترکیب مستعمل ۔

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

مُوصیٰ

۔(ع) صفت۔ وہ چیز جو وصیّت کی گئی ہو۔ وصیّت کیا گیا۔

شعر

English meaning of muusaa

Noun, Masculine

  • a razor
  • Prophet Moses

मूसा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सर मूंडने का उपकरण, उस्तुरा
  • यहूदी धर्म के प्रवर्तक जो पैगंबर या देवदूत माने गए हैं, इन्होंने फ़िरऔन का वध किया था, और मिस्र के इसराइलियों को दासता से मुक्त कराया था

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُوسیٰ)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُوسیٰ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words