تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُوسِیقار" کے متعقلہ نتائج

مُوسِیقار

ایک پرند کا نام، جس کی چونچ میں بہت سے سوراخ ہوتے ہیں اور ان میں سے طرح طرح کی آوازیں نکلتی ہیں، قُقْنُس بھی اسی کو کہتے ہیں، ایک باجہ کا نام، کہتے ہیں اس کے نغموں سے جنگل میں آگ لگ جاتی ہے

مُوسِیقارانَہ

موسیقار کی طرح کا نیز موسیقی کا ، موسیقیت والا ، سوسیقایائی ، سُریلا ۔

مُرْغِ مُوسِیقار

ایک خیالی خوش الحان پرندہ ، ققنس ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مُوسِیقار کے معانیدیکھیے

مُوسِیقار

muusiiqaarमूसीक़ार

اصل: عربی

وزن : 2221

مُوسِیقار کے اردو معانی

صفت

  • ایک پرند کا نام، جس کی چونچ میں بہت سے سوراخ ہوتے ہیں اور ان میں سے طرح طرح کی آوازیں نکلتی ہیں، قُقْنُس بھی اسی کو کہتے ہیں، کہتے ہیں اس کے نغموں سے جنگل میں آگ لگ جاتی ہے

اسم، مذکر

  • ایک روایتی پرند کا نام، جس کی چونچ میں بہت سے سوراخ بتائے گئے ہیں اور ان میں سے ہوا کے گزرنے سے طرح طرح کے سُر نکلتے ہیں، بوڑھا ہونے پر یہ لکڑیاں جمع کرتا اور اپنے ُسروں سے ان میں آگ لگا کر جل بھن کر راکھ ہو جاتا ہے، اس راکھ میں سے ایک انڈا نکلتا ہے، جس سے پھر ویسا ہی پرندہ پیدا ہوجاتا ہے، یہ بھی کہتے ہیں کہ حکما نے علم موسیقی اس کی آوازوں سے نکالا ہے، ققنس، دیپک، لات
  • حکیم ابوحفص سعدی کا ایجاد کردہ منھ سے بجانے کا ایک باجہ، جس میں چھوٹی بڑی نلیاں مثلث کی شکل میں باہم جڑی ہوتی ہیں اور ان سے مختلف آوازیں نکلتی ہیں (عموما ً) چرواہے یا درویش استعمال کرتے ہیں
  • منھ سے بجانے کا ایک ولایتی باجا، آرگن (Pandeampipe)
  • (مجازاً) موسیقی کا ماہر، گانے والا، گویا، گلوکار
  • موسیقی ترتیب دینے والا، دُھن تیار کرنے یا ساز بجانے والا
  • ایک باجہ کا نام

English meaning of muusiiqaar

Adjective

  • musician

Noun, Masculine

  • musician, singer
  • name of a legendary songbird with numerous holes in its beak, phoenix
  • shepherd's pipe

मूसीक़ार के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • संगीतकार, संगीत निर्देशक
  • गान विद्या का अच्छा जानने- वाला, संगीतज्ञ, संगीत कलाकार।

संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक प्रकार का कल्पित पक्षी जिसके सम्बन्ध में कहा जाता है कि इसकी चोंच में बहुत से छेद होते हैं जिनमें से अनेक प्रकार के राग निकलते हैं। सामी जातियों का मत है कि मनुष्यों में संगीत का प्रचार इसी का गाना सुनने से हुआ है।
  • संगीतज्ञ।

مُوسِیقار سے متعلق دلچسپ معلومات

موسیقار ایک فرضی چڑیا کا نام۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی چونچ میں ایک ہزارسوراخ ہوتے ہیں۔ اس معنی میں یہ لفظ ہمیشہ مذکر ہے، اس کا مؤنث کچھ نہیں۔ دیکھئے، ’’تانیث سےعاری نام، جانوروں کے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُوسِیقار)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُوسِیقار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone