تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مِزَاج" کے متعقلہ نتائج

حَرَکَت

جنبش، ہلنا (سکون کی ضد)

حَرَکات

فتح اول ودوم، فارسی والے بسکون دوم استعمال کرتے ہیں، لکھنؤ میں مذکر، دہلی میں مونث، ہلنا، چلنا، جنبش

حَرَْکَتِ وَضْعِیَّہ

وہ حرکت جس میں جسمِ متحرّک کی وضع بدلتی رہے لیکن مقام نہ بدلے .

حَرْکَتِ قَطْعِیَّہ

(فلسفہ) وہ حرکت جو ممتد اور متصل ہے اور مسافت اور زمانے پر منطبق ہے.

حَرْکَت و سُکُون

جن٘بش اور ٹھہراؤ ، حرکات و سکنات .

حَرْکَتِ ناشائِسْتَہ

نامناسب فعل ، بُرا کام .

حَرْکَتِ تَوَسُّطِیَّہ

متحرک جسم کی وہ حالت جو اسے مبلسیٰ اور منتہیٰ کے درمیان ہونے ہی کے وقت حاصل ہوتی ہے .

حَرْکَتِ نا مُلائِم

نامناسب فعل

حَرَاقَت

آگ پھینکنے والی کشتی یا جہاز ، فائر شہ ؛ تارپیڈو ؛ ایک آلہ جس کے ذریعہ جلتا ہوا مٹی کا تیل پھینکا جائے.

ہِیرا کَٹ

ہیرے کی طرح کٹا ہوا یا بنا ہوا

ہِیرا کاٹ

رک : ہیرا کٹ ؛ ہیرے کی طرح کاٹا یا تراشا ہوا ؛ تراشا ہوا ہیرا ۔

حَرَکاتِ دُودِیَّہ

کیڑے کی حرکات ، (طب) کیچوے جیسی حرکات ، امعائی حرکات.

حَرَکاتِ شنِیْعَہ

بُری حرکتیں، بُرے کام

حَرَکاتِ قِیمَت

از سر نو قیمت کا تعین ، قیمت کا اتار چڑھاؤ.

حَرَکاتِ مَذْبُوحی

حرکت مذبوحی (رک) کی جمع.

حَرَکاتِ نَفْسانِیَّہ

نفسانی حرکات جن میں روح کو حرکت ہوتی ہے جیسے: رنج و غم، خوف، غصّہ

حَرْکاتی

حرکت (رک) سے منسوب ، حرکت والا ، متحرّک ؛ زیر ، زبر اور پیش سے متعلق.

حَدِیقَۃُ الْحَیوانات

حیوانات کا باغ ، چڑیا گھر.

حَرَکی تَوازُن

(طبیعات) کسی جسم کی حرکت جو یکساں رفتار سے ہو ، حرکتی توازُن ، انگ : Dynamic Equilibrium.

حُرْقَت

گرمی، حرارت، سوزش، جلن (خاص طور پر پیشاب کی جلن)

حَرَکی تَطابُق

حرکات کی باہمی مطابقت یا ہم آہنگی.

ہَر کَٹ

(زراعت) چارے کے لیے کاٹی ہوئی کھیتی ، کٹا ہوا چارہ ، ادھوری کچی فصل ، چرکٹی

ہَڑکَت

ایک پودا

مُعاشَرَتی حَرَکَت پَذِیری

رک : معاشرتی سرگری ۔

صادِق جَراثِیمی حَرَکَت

(حیاتیات) صحیح النسل جراثیم کی حرکت پذیری.

بَقاے حَرَکَت

انرجی کے ضائع نہ ہونے اور مختلف صورتوں میں مفتقل ہوتے رہنے کی خاصیت۔

قانُونِ حَرَکَت

(طبیَعیات) وہ قانون جس کے مطابق کسی جسم کی مقدار حرکت کی تبدیلی کی شرح اس جسم پر عمل کرنے والی قوت کے متناسب ہوتی ہے اور یہ اسی سمت میں واقع ہوتی ہے جس میں یہ قوت عمل کر رہی ہو.

مَرکَز گُرِیزی حَرَکَت

(طبیعیات) وہ حرکت جو اجرام یا اجسام کو مرکز سے دور ہٹا دیتی ہے ۔

بَطِیُ الحَرَکَت

آہستہ چلنے والا، سست رو

نَقْل و حَرکَت

آنا جانا، ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانا (جاندار وغیرہ)

بے حِس و حَرْکَت

بے جنبش، جمود کی حالت میں، سن، بے عمل، ناکارہ

حَرْکَتِ اُفُقِیَّہ

ایک سمت سے دوسری سمت افقی طور پر چلنا ، رکوع جیسی حالت میں چلنا ، جُھکی چال ؛ وہ حرکت جس میں آگا ایک سمت اور پیچھا دوسری سمت ہو ، سستی حرکت.

حَرْکَتی تَوانائی

رک : حرکی توانائی ، حرکت کے باعث پیدا ہونے والی توانائی .

حَرْکَتِ دَواری

وہ گردش جو کسی مرکز کے گرد ہوتی ہے

حَرْکَتِ اُفُقی

ایک سمت سے دوسری سمت افقی طور پر چلنا ، رکوع جیسی حالت میں چلنا ، جُھکی چال ؛ وہ حرکت جس میں آگا ایک سمت اور پیچھا دوسری سمت ہو ، سستی حرکت.

حَرْکَت دینا

جن٘بش دینا، ہلانا، متحرک کرنا، چلنے کے لئے تیّارکرنا، چلانا، برانگیختہ کرنا

حَرْکَتِ کَیفِیَّہ

گردش صفاتی ، جسمانی کیفیت پر اثر انداز ہونے والی حرکت ، کیفیت کو بدل دینے والی حرکت.

حَرْکَت پَذِیر

حرکت قُبول کرنے والا ، حرکت میں آنے والا ، جن٘بش کرنے والا.

حَرْکت پَذِیری

نقل پذیری

حَرْکَتِ دَوری

وہ گردش جو کسی مرکز کے گرد ہوتی ہے، (ہیئت) اپنے مرکز کے گرد سیّاروں کی گردش

حَرْکَتِ قَلْب

دل کی حرکت، جس کی بدولت خون جسم میں گردش کرتا ہے

حَرْکَتِ دُولابی

وہ گردش جو کوئی چیز اپنے محور پر کرتی ہے ، (ہیئت) سیاروں کی محوری گردش.

حَرْکَتِ عَمُودی

وہ حرکت جو نیچے سے اوپر کی طرف ہو.

حَرْکَتِ عِلّت

اعراب ، زبر ، زیر ، پیش.

حُرْقَتِ مِعْدہ

(طِب) معدہ کی سوزش ، معدہ کی جلن.

حَرْکَتِ قَلْبی

دل کی حرکت ، جس کی بدولت خون جسم میں گردش کرتا ہے.

حَرْکَتِ مَذْبُوحی

(لفظاً) ذبح کئے ہوئے جانور کی حرکت

حَرْکَت میں آنا

متحرّک ہونا ، حرکت کرنا ؛ چلنا ، ہِلنا جُلنا ؛ آمادۂ عمل ہونا ، (کوئی کام انجام دینے کے لیے) روانہ ہونا.

حَرْکَت میں لانا

جن٘بش دینا ، متحرّک کرنا ؛ بران٘گیختہ کرنا .

حَرکت میں بَرکت

۔مثل۔ بیکاری کی مذمّت اور کام کرنے کی تعریف میں بولتے ہیں۔ ؎

حَرْکَتِ اَینِیَّہ

وہ حرکت جس میں متحرّک شے کی جگہ بدل جائے ، جیسے کسی جسم کا ایک مقام سے دوسرے مقام پر چلا جانا یا جیسے آبخورے کی حرکت سے پانی کا اندرا ہی اندر اپنا مقام بدلنا.

حَرْکَت کَرْنا

جن٘بش کرنا ، ہِلنا جُلنا.

حَرْکَتِ روزانَہ

(ہیئت) کسی سیّارے کی اپنے محور پر ایک پوری گردش جو اس کا ایک مکمل روز شمار ہو.

حَرْکَتِ قَسْری

کسی بیرونی قوّت سے متحرّک ہونا جس میں ارادے یا طبیعت کا دخل نہ ہو ، جبری حرکت.

حَرْکَتِ رَجْعی

(نفسیات) رک : حرکات رجعی (جس کا یہ واحد ہے).

حَرْکاتِ رَجْعی

(نفسیات) وہ غیر شعوری اور غیر ارادی حرکات یا عامل جو مناسب مہیج ملنے پر خود بخود صادر ہوتے ہیں ، اضطراری یا انعکاسی حرکات ، جیسے پلک کا جھپکنا.

حَرْکَت نُما

متحرّک ، ہِلنے والا .

مَقْصَدی حَرَکات

(نفسیات) کارآمد حرکات، بامقصد سرگرمیاں

حَرکت ہونا

ہلنا، جنبش ہونا، چلنا

حَرکت میں برکت ہے

بے کاری کی مزمت اور کام کی تعریف میں مستعمل.

اردو، انگلش اور ہندی میں مِزَاج کے معانیدیکھیے

مِزَاج

mizaajमिज़ाज

اصل: عربی

وزن : 121

موضوعات: حیاتیات طب فقرہ

اشتقاق: مَزَجَ

مِزَاج کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ملانے کی چیز، آمیزش
  • (طب) وہ کیفیت جو عناصر اربعہ کے باہم ملنے سے پیدا ہوتی ہے، جب یہ عناصر ٰآپس میں ملتے ہیں تو ان میں سے ہر ایک کی کیفیت گرمی و سردی اور خشکی و تری کے باہم ملنے سے اور ان کے فعل و افعال سے ان کی تیزی دور ہو جاتی ہے اور ایک نئی متوسط کیفیت پیدا ہو جاتی ہے یہی مزاج ہے
  • انسان کی طبیعت، ذہن کی حالت، جسمانی کیفیت
  • سرشت، فطرت، خمیر، افتاد طبیعت
  • خاصیت، اثر، خاصہ
  • (حیاتیات) رد عمل، تاثر (جسم وغیرہ کی خارجی مہیج)
  • عادت، خصلت
  • غرور، تکبر
  • ناز، نخرہ، بدمزاجی، چوچلا
  • مادہ، اصلیت، جوہر، حقیقت

صفت

  • ایسا شخص جس کی طبیعت میں آوارگی ہو، بدچلن، عیاش، شوقین مزاج

شعر

English meaning of mizaaj

मिज़ाज के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मिलाने की चीज़, मिलावट
  • (चिकित्सा) वह अवस्था जो 'अनासिर-ए-अर्बा' के परस्पर मिलने से पैदा होती है, जब यह तत्व आपस में मिलते हैं तो उनमें से हर एक की अवस्था गर्मी और सर्दी और शुष्कता और आर्द्रता के आपस में मिलने से और उनकी क्रियाओं से उनकी तेज़ी दूर हो जाती है और एक नई बीच की अवस्था पैदा हो जाती है यही मिज़ाज है

    विशेष - 'अनासिर-ए-अर्बा'= जिन चार तत्वों से शरीर का निर्माण होता है वे जल, अग्नि, वायु और पृथ्वी हैं

  • इंसान का स्वभाव, ज़ेहन की अवस्था, शारीरिक दशा
  • प्रकृति, स्वभाव, किसी पदार्थ या व्यक्ति की मूल प्रवृत्ति, स्वाभाविक झुकाव
  • विशेषता, प्रभाव, विशिष्टता
  • (जीव विज्ञान) प्रतिक्रिया, प्रभाव (शरीर इत्यादि का बाहरी विकास)
  • आदत, प्रकृति
  • ग़ुरूर, अहंकार
  • नाज़, स्त्रियों, सुंदरियों एवंं प्रमिकाओं के हाव-भाव और लक्षण, चिड़चिड़ापन, चोचला
  • पदार्थ, वास्तविकता, अणु, हक़ीक़त

विशेषण

  • ऐसा व्यक्ति जिसके स्वभाव में आवारगी हो, जिसका चाल-चलन अच्छा न हो, विलासी, मन बहलाने वाली चीज़ों में रुचि रखने वाला

مِزَاج سے متعلق دلچسپ معلومات

مزاج بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پرسش حال کے محل پر یہ لفظ صرف واحد بولا جانا چاہئے۔ جوش صاحب اس پر سختی سے کاربند تھے اور کہتے تھے کہ کسی شخص کا مزاج تو ایک ہی ہوتا ہے، پھر ’’آپ کے مزاج کیسے ہیں؟‘‘ کہنا بے معنی ہے، ’’آپ کا مزاج کیسا ہے؟‘‘ بولنا چاہئے۔ جوش صاحب کا اصراراصول زبان سے بے خبری ہی پر دال کہا جائے گا، کیوں کہ زبان میں منطق یا قیاس سے زیادہ سماع کی کارفرمائی ہے۔ جگن ناتھ آزاد کہتے ہیں کہ جوش صاحب یہ بھی کہتے تھے کہ محاورے کو منطق پر فوقیت ہے۔ یہ بات یقیناً سو فی صدی درست ہے، لیکن پھر جوش صاحب کے لئے اس اعتراض کا محل نہیں تھا کہ مزاج تو ایک ہی ہوتا ہے، اسے جمع کیوں بولا جائے؟ محاورے کے اعتبار سے ’’آپ کا مزاج کیسا ہے؟‘‘ بھی ٹھیک ہے، اور’’آپ کے مزاج کیسے ہیں؟‘‘ بھی ٹھیک ہے۔اب کچھ مزید تفصیل ملاحظہ ہو: احترام کے لئے بہت سے لوگوں کے ساتھ ہم جمع کا صیغہ استعمال کرتے ہیں۔ کوئی پوچھتا ہے، ’’آپ کے ابا اب کیسے ہیں؟‘‘، یا ’’یا آپ کی اماں اب کیسی ہیں؟‘‘ تو کیا اس پر اعتراض کیا جائے کہ ابا اور اماں تو ایک ہی ہیں، پھر انھیں جمع کیوں بولاجاتا ہے؟ اصولی بات یہی ہے کہ اردو میں (بلکہ عربی فارسی میں بھی)اکثر احترام ظاہر کرنے کے لئے جمع استعمال کرتے ہیں۔ اسی لئے’’ابا/اماں‘‘ بھی جمع ہیں، ’’مزاج‘‘ بھی موقعے کے لحاظ سے جمع بولا جاسکتا ہے۔ ہم لوگ حسب ذیل قسم کے فقرے:’’اللہ میاں فرماتے ہیں‘‘، ’’اللہ میاں گناہ کو ناپسند کرتے ہیں‘‘، اسی اصول کے تحت بولتے ہیں۔ ایک صاحب نے اعتراض کیا ہے کہ ان فقروں میں شرک کا شائبہ ہے۔ ظاہر ہے کہ زبان کے اصول کا مذہب کے اصول سے کوئی تعلق نہیں۔ ورنہ ہم لوگ ’’صلواۃ‘‘ اور’’صلواتیں سنانا‘‘ کو دو بالکل الگ معنی میں کیوں بولتے، درحالیکہ ’’صلواتیں سنانا‘‘ بمعنی ’’برا بھلا کہنا، گالیاں دینا‘‘ میں اسلام کے عظیم الشان رکن صلواۃ کی تحقیرکا اعتراض وارد ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ اعتراض غلط ہے۔اس طرح اعتراض لگائے جائیں گے تو ’’مفت کی توقاضی کو بھی حلال ہی‘‘ اور’’ریش قاضی‘‘ جیسے محاورے اور فقرے زبان سے باہر کرنے ہوں گے۔اور ظاہر ہے کہ زبان کا بھلا چاہنے والا کوئی یہ نہ چاہے گا۔ ناسخ نے’’ریش قاضی‘‘ کیا خوب استعمال کیا ہے اور’’مزاج‘‘ کے واحد یا جمع ہونے کے بارے میں ایک سند بھی مہیا کر دی ہے ؎ نہ پائی ریش قاضی تولیا عمامۂ مفتی مزاج ان مے فروشوں کا بھی کیا ہی لا ابالی ہے ناسخ کے شعر سے معلوم ہوتا ہے کہ’’مزاج‘‘ اگر ’’طینت‘‘ کے معنی میں بولا جائے تو واحد البتہ ہوگا۔ مندرجہ ذیل اشعار اس کی مزید تائید کرتے ہیں، داغ (۱) اور ذوق(۲) ؎ دل لگی کیجئے رقیبوں سے اس طرح کا مرا مزاج نہیں آگیا اصلاح پر ایسا زمانے کا مزاج تا زبان خامہ بھی آتا نہیں حرف دوا اقبال نے نظم ’’ایک گائے اور بکری‘‘ میں بکری اور گائے دونوں کی زبان سے ’’مزاج‘‘ کو جمع کہلایا ہے، اور داغ کے یہاں یہ واحد ہے (۱) اقبال (۲) داغ ؎ بڑی بی مزاج کیسے ہیں گائے بولی کہ خیر اچھے ہیں نہیں معلوم ایک مدت سے قاصد حال کچھ ان کا مزاج اچھا تو ہے یادش بخیر اس آفت جاں کا لیکن اب بعض محاوروں میں’’مزاج‘‘ کو جمع بھی بولنے کا رجحان ہوگیا ہے، مثلاً ’’ایک ڈانٹ ہی میں اس کے مزاج درست ہو گئے‘‘، یا ’’وہ ہم لوگوں سے نہیں ملتے، ان کے مزاج بہت ہیں‘‘، وغیرہ۔ایک حد تک یہ رجحان پہلے بھی تھا، چنانچہ قائم چاند پوری کا شعر ہے ؎ کچھ لگ چلا تھا رات میں بولا کہ خیر ہے حضرت مزاج آپ کے کیدھر بہک گئے ملحوظ رہے کہ ’’مزاج‘‘ کو ’’صحت‘‘ کے معنی میں بولتے تو ہیں، لیکن صرف استفسار کی حد تک۔ یعنی ’’ان کامزاج اب کیسا ہے؟‘‘ کے معنی ’’ان کی طبیعت اب کیسی ہے؟‘‘ بالکل درست ہیں، لیکن ’’ان کا مزاج ٹھیک نہیں‘‘ کے معنی ’’ان کی طبیعت ٹھیک نہیں‘‘ یا ’’وہ بیمار ہیں‘‘ نہیں ہوسکتے۔’’ان کا مزاج ٹھیک نہیں‘‘ کے معنی ہیں: ’’وہ اس وقت غصے میں ہیں‘‘، یا، ’’ان کا مزاج برہم ہے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مِزَاج)

نام

ای-میل

تبصرہ

مِزَاج

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone