تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مالا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مالا کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
مالا کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- سونے ، موتی یا پھولوں کا ہار.
- ہندوؤں کی تسبیح ، سمرن.
- وہ نشان جو تلوار وغیرہ کے دونوں طرف ہوتا ہے.
- ایک درخت کا نام جس کے سرخ سرخ پھول بشکل مرجان ہوتے ہیں اور اُن کے ہار بنا کر پہنا کرتے ہیں نیز ایک اور درخت کا نام جس کے پھولوں کو گل تسبیح کہتے ہیں اور اس کے سیاہ سیاہ بیجوں کی تسبیح بناتے ہیں ، ہندو لوگ انہیں بیجوں کو مالا پھل کہتے ہیں.
- الفاظ کی فہرست یا مجموعہ ، ڈکشنری ، لغت ، کوش ؛ کتاب.
- (کتائی سوت) کھڑی تھاڑی کا سرا ٹکانے کا پیالہ نما ظرف جس میں تھاڑی گھماتے وقت سرا جگہ پر قائم رہتا ہے.
- (تیاری اُون) تار کاتنے کے لیے صاف شدہ اور دُھنے ہوئے اون کی بنائی ہوئی پونی یا چھوٹی سی ٹھئی جس کو کاتنے سے پہلے پانی میں بھگو رکھتے ہیں.
- کھیت ؛ ناریل .
- ۔(ھ)دہلی میں مونث۔لکھنؤ میں مذکر۔۔۱۔ہار۔گجرا۔پھولوں سونے یا موتیوں کا بنایا ہوا ۔؎ ۔۲۔ہندؤں کی تسبیح۔؎ ۔۳۔وہ نشاں جو تیغ فولادی اور شمشیر ہندی کے دونوں طرف ہوتاہے۔؎
اسم، مذکر
- بالا خانہ ، عمارت کی منزل
- (شکاری) جنگلی جانور یا شیر کا رات کے وقت شکار کرنے کے لیے درخت کے اوپر گھات میں بیٹھنے کی بنائی ہوئی جگہ ، پارچہ گھاٹ.
شعر
نوازتا تھا ہمیشہ وہ غم کی دولت سے
اور اس خزانے سے میں مالا مال ہو ہی گیا
پیچ کھا کھا کر ہماری آہ میں گرہیں پڑیں
ہے یہی سمرن تری درکار کوئی مالا نہیں
Urdu meaning of maalaa
- Roman
- Urdu
- sone, motii ya phuulo.n ka haar
- hinduu.o.n kii tasbiih, simraN
- vo nishaan jo talvaar vaGaira ke dono.n taraf hotaa hai
- ek daraKht ka naam jis ke surKh surKh phuul bashkal marjaan hote hai.n aur un ke haar banaa kar pahna karte hai.n niiz ek aur daraKht ka naam jis ke phuulo.n ko gul tasbiih kahte hai.n aur is ke syaah syaah biijo.n kii tasbiih banaate hai.n, hinduu log unhe.n biijo.n ko maalaa phal kahte hai.n
- alfaaz kii fahrist ya majmuu.aa, Dikshanrii, lagat, kosh ; kitaab
- (kataa.ii svat) kha.Dii thaa.Dii ka siraa Tikaane ka piyaalaanumaa zarf jis me.n thaa.Dii ghumaate vaqt siraa jagah par qaayam rahtaa hai
- (taiyyaarii u.uon) taar kaatne ke li.e saaf shuudaa aur dhune hu.e u.un kii banaa.ii hu.ii puunii ya chhoTii sii Tha.ii jis ko kaatne se pahle paanii me.n bhigo rakhte hai.n
- khet ; naariiyal
- ۔(ha)dillii me.n muannas।lakhanu.u me.n muzakkar।।१।haar।gujraa।phuulo.n sone ya motiiyo.n ka banaayaa hu.a । ।२।hindu.o.n kii tasbiih। ।३।vo nishaa.n jo teG faulaadii aur shamshiir hindii ke dono.n taraf hotaahai।
- baala-e-Khaanaa, imaarat kii manzil
- (shikaarii) janglii jaanvar ya sher ka raat ke vaqt shikaar karne ke li.e daraKht ke u.upar ghaat me.n baiThne kii banaa.ii hu.ii jagah, paaracha ghaaT
English meaning of maalaa
Noun, Feminine
- a string of beads
- mala, garland, necklace, rosary, beads
Noun, Masculine
- floor or storey of building
माला के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- एक तरह की चीजों का निरन्तर चलता रहने वाला क्रम। जैसे-पुस्तक माला।
- एक ही पंक्ति या सीध में लगी हुई बहुत सी चीजों की स्थिति। अवली। पंक्ति। जैसे-पर्वत-माला।
- फूलों, नोटों, मोतियों या रत्नों से बनने वाला हार
- हार; माल्य; लड़ी; समूह
- श्रेणी; पंक्ति, जैसे- पर्वतमाला।
مالا کے مترادفات
مالا سے متعلق محاورے
مالا سے متعلق کہاوتیں
مالا کے قافیہ الفاظ
مالا سے متعلق دلچسپ معلومات
مالا نسیم دہلوی نے اسے مذکر باندھا ہے اور بعض لوگوں نے اسے نسیم کا عجز نظم قرار دیا ہے کہ انھوں نے ایک مؤنث لفظ کو مجبوراً مذکر لکھا۔ لیکن ظاہر ہے کہ یہاں عجز نظم کا سوال نہیں۔ دہلی میں’’مالا‘‘ مذکر ہے۔ اور لکھنؤ والے بھی ہمیشہ نہیں تو اکثر اسے مذکر لکھتے رہے ہیں۔ ’’طلسم فتنۂ نورافشاں‘‘ جلد سوم مصنفہ احمد حسین قمر میں محض ایک صفحہ ۶۰۲ پر چار جگہ’’مالا‘‘ ہے اور چاروں جگہ مذکر۔ دلی والے انیسویں صدی کے بعد ’’مالا‘‘ کو مؤنث بولنے لگے۔ مصحفی نے اسے مذکر ہی لکھا ہے ؎ سینے پہ تو بنانا اک موتیوں کا مالا نقاش کھینچنا یوں تصویر اشک جاناں یہ شعر’’فرہنگ آصفیہ‘‘ میں ہے۔ وہیں نسیم دہلوی کا بھی شعر درج ہے ؎ ابرنیساں کی پڑیں بوندیں جو تیری زلف پر موتیوں کا گردن افعی میں مالا ہوگیا یہ شعر’’کلیات نسیم‘‘، مرتبہ کلب علی خاں فائق، (مجلس ترقی ادب، لاہور، ۶۶۹۱) کے صفحہ ۰۹۱ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ آج اکثر اسناد ’’مالا‘‘ کی تذکیر کے حق میں ہیں، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ دلی میں بھی آج اکثر لوگ ’’مالا‘‘ کو مؤنث بولتے ہیں۔ میں بھی مؤنث بولتا ہوں، لیکن چونکہ محاورۂ جمہور کا ایک حصہ آج بھی’’مالا‘‘ کی تذکیر کے حق میں ہے، اس لئے میں اسے مذکر بولنا غلط نہیں سمجھتا۔ اثر لکھنوی نے ’’فرہنگ اثر‘‘ میں لکھا ہے کہ ’’مالا‘‘ مختلف فیہ ہے، اور لکھنؤ میں بقید نظم ہمیشہ مذکر استعمال ہوتا ہے۔ ’’بقید نظم ‘‘ کی شرط تو’’ طلسم فتنۂ نورافشاں‘‘ کے حوالے سے رفع ہوگئی جو میں نے اوپر درج کیا ہے۔ لہٰذا اب یہی طے رہا کہ ’’مالا‘‘ دونوں طرح درست ہے، اور لکھنؤ والے اسے بیش ازبیش مذکر بولتے ہیں۔ یہ خیال درست نہیں کہ مصحفی یا نسیم کو کوئی مجبوری تھی جس بنا پر انھوں نے’’مالا‘‘ کو مذکر لکھا۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ظاہِر ہے
یہ بات پوشیدہ نہیں ہے، سب جانتے ہیں، سب کو معلوم ہے، عیاں ہے، محتاجِ بیان نہیں، کُھلی ہوئی حقیقت
ظاہِر پِیر
خاکروبوں کا مرشد ، حلال خوروں کی قوم کے پیشوا کا نام (پہلے جب یہ ہندو تھا تو اس کا نام گو گا تھا جب مسلمان ہوا تو ظاہر پیر رکھا گیا.
ظاہِر بِین
غیر حقیقت شناس ، اصلیت سے بے خبر ، ظاہر کو دیکھنے. والا ، ظاہری حالت کا جاننے والا ، جو باطن سے بے خبر ہو.
ظاہِر کَرْنا
چھپی ہوئی چیز، بات یا راز سے پردہ اٹھا دینا، کھولنا، افشا کرنا، دکھانا، راز ظاہر کرنا، تشریح کرنا، وضاحت کرنا، مطلب ظاہر کرنا
ظاہِرِیَّہ
ایک مسلک یا ایک عقیدہ جس میں احکام کا استخراج الفاظِ قرآن وسنت کے ظاہری معنی سے کیا جاتا ہے ، اس میں رائے ، قیاس اور استحسان اور اس کے علاوہ تقلید کی بڑی شدید مخالفت کی گئی ہے.
ظاہِر و باطِن
اندر اور باہر، زبان پر اور دل میں، نظر آنے والی اور اندرونی کیفیت، ظاہری اور باطنی حالت، ظاہری اور باطنی حیثیت، ہر طرح
ظاہِرُ الزِّواج
(نباتیات) پھول دار ، وہ پودا جس میں پھول آتے ہوں اور جن کے تولیدی طریقے قدیم ماہرینِ نباتیات پر واضح تھے ، ان پودوں کے تولیدی اعضا پھول ہوتے ہیں یہ پودے بیج تیار کرتے ہیں.
ظاہِر بَنائے رَکْھنا
ظاہر آراستہ رکھنا ، ظاہر میں آراستہ پیراستہ رہنا ، ٹیپ ٹاپ رکھنا ، ٹھاٹ بنائے رکھنا.
ظاہِرِ اَللہ باطِن اَللہ
اللہ ہر جگہ موجود ہے ، ظاہر میں بھی اللہ ہر جگہ موجود ہے اور باطن میں بھی ہر جگہ موجود ہے.
ظاہِر رَحْمٰن کا باطِن شَیطان کا
دیکھنے میں نیک حقیقت میں بُرا ، ایسے شخص کی نسبت کہتے ہیں جس کا ظاہر اچّھا اور باطن خراب.
ظاہِر کا رَحْمٰن باطِن کا شَیطان
دیکھنے میں نیک حقیقت میں برا، ایسے شخص کی نسبت کہتے ہیں جس کا ظاہر اچھا اور باطن خراب
ظاہِر و باطِن ایک سا ہونا
قول وعمل میں مطابقت ہونا، رن٘گ و اثر میں یکسانی ہونا، خارجی اور داخلی صورتوں کا ایک ہونا، دل اور زبان کا یکساں ہونا، ظاہر باطن یکساں ہونا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baa'z
बा'ज़
.بَعْض
some, few, several
[ Sardi ke mausam mein thand se bachne ke liye rain-basere se baaz log phir bhi mahroom rah jate hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Guruur
ग़ुरूर
.غُرُور
pride, haughtiness, vanity
[ Taaqat ka ghuroor achchhe aur bure ke beech imtiyaz (difference) mita deta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gaar
ग़ार
.غار
cave, cavern
[ Insanon ka yun likha hai ki jab tak ye thode the sada haivanon ke dar se bhag kar gharon mein chhupte ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taa'ziyat
ता'ज़ियत
.تَعْزِیَت
condolence, mourning, lamentation
[ Kya bura dastur hai ki naam to karen taziyat ka jiske maani hain tasalli dena aur tasalli ki jagah marne wale ki khubiyan yaad dilayen ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gurbat
ग़ुर्बत
.غُرْبَت
poverty, indigence, destitution
[ Krishn Chand ko aurat, jawani... chandni-raat se hi muhabbat nahin balki ghurbat se bhi ek manfi qism ka ishq hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taa'ziiraat
ता'ज़ीरात
.تَعْزِیرات
punishments
[ Har mulk ke aaeen mein mukhtalif jaraem ke liye alag-alag taaziraat hoti hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gaayat
ग़ायत
.غایَت
superlative, excessively, extremely, very
[ Ye ghaayat khasta paranthe hain jo ghee ki zyadati ki wajah se taar-taar ho jate hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ta'ajjub
त'अज्जुब
.تَعَجُّب
surprise, wonder
[ Ibrahim ne apne ustad se kaha ki mujhe bahut taajjub hua jab pata chala ki duniya itni qadim hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
Gadr
ग़द्र
.غَدْر
mutiny, rebellion, sedition
[ Ghadr aksar hukoomat ka takhta palat deta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'attaar
'अत्तार
.عَطّار
perfume seller, perfumer
[ Juma, Eid dusre tehvaron ke mauqon par gali-kuchon mein attar ki amad-o-raft badh jati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (مالا)
مالا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔