تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لاگ" کے متعقلہ نتائج

مُخالِف

مخالفت کرنے والا، دشمن، بیری، عدو، ناموافق، برخلاف

مُخالِفانَہ

دشمنی پر مبنی ، معاندانہ ، مخالفت آمیز ، مخالف کی طرح

مُخالِف ہونا

برخلاف ہونا، برعکس ہونا، دشمن ہونا، باغی ہونا

مُخالِفَت

دشمنی، عداوت، روگردانی، عناد

مُخالِفِین

دشمنی یا عداوت رکھنے والے

مُخالِف سَمْت

خلاف سمت ، دوسری طرف ، تضاد کی راہ

مُخالِف رائے

نا موافق رائے، خلاف رائے

مُخالِف سَمَجْھنا

دشمن خیال کرنا ، ناموافق جاننا

مُخالِفَت کَرْنا

دُشمنی کرنا، بیر رکھنا، تضاد برتنا، اختلاف کرنا، اعتراض کرنا

آسْمان مُخالِف ہونا

وقت كا ناموافق ہونا، گردش میں مبتلا ہونا

ہوا مُخالِف ہونا

ہوا سامنے سے پڑنا، جدھر جارہے ہوں ہوا ادھر سے آنا

مُتَشابِہ مُخالِف بَہ کَیف

(عروض) ایسے ارکان جن کے باہم ملنے میں حرفوں کی تعداد یکساں ہو لیکن کیفیت ایک نہ ہو ۔

مُتَشابِہ مُخالِف بَہ کَم

(عروض) وہ پنج حرفی رکن اور ہفت حرفی رکن جنھیں ملا کر تعدادِ مقررہ تک لے جائیں ، مثلاً فعولن مفاعیلن دوبار یا مستفعلن فاعلن دوبار ۔

تُنْدِیٔ بادِ مُخالِف

مخالف سمت سے چلنے والی تیز ہوا، مجازا کسی بھی کام کی مخالفت

بادِ مُخالِف

وہ ہوا جو منزل مقصود کی طرف جانے سے روکے، اَْندھی جو راستے میں مزاحم ہو

فَرِیقِ مُخالِف

صِنْفِ مُخالِف

مخالف جنس ، مرد یا عورت .

حِزْبِ مُخالِف

پارلیمنٹ یا اسمبلی میں حزب اقتدار کی مخالف جماعت، اپوزیشن پارٹی

مَدِّ مُخالِف

مخالف گروہ، جماعت یا فرد، فریق ثانی

قائدِ حِزْبِ مُخالِف

(سیاست) پارلیمنٹ یا اسمبلی میں مخالف پارٹی کا سربراہ.

اردو، انگلش اور ہندی میں لاگ کے معانیدیکھیے

لاگ

laagलाग

اصل: ہندی

وزن : 21

موضوعات: جنگلات

لاگ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ربط ، تعلّق ، علاقہ ، وابستگی.
  • لگن ، انس ، محبّت ، عشق ، دلبستگی .
  • چاٹ ، چسکا ، شوق ، مزہ ، لپکا.
  • عداوت ، بَیر ، دُشمنی ، کاوش ، چُونپ.
  • کشاکش ، بحث ، مقابلہ.
  • رشک ، حسد ، جلن ، رقابت .
  • ملاوٹ ، شمولیت ، ملونی .
  • ٹان٘ک (جو زیور وغیرہ میں رکھی جاتی ہے).
  • آڑ ، ٹیکن ، ٹیک ؛ مدد .
  • (بندھانی) پولی زمین کے گڑھے کے باکھوں کی مٹی کے روک کی آڑ ، یہ لکڑی کے شہنیر یا تختے ہوتے ہیں جو باکھے سے لگا کر جما دیے جاتے ہیں تا کہ پاکھے کی مٹی دینے نہ پائے ، تھامو .
  • (بندھانی) وہ چھوٹی یا بڑی ٹیکن جو داب کے سِرے کے نیچے بھاری اشیا کا وزن بانٹنے کے لیے لگایا جائے ، اس ٹیکن سے بڑی وزنی شے بآسانی اور تھوڑی طاقوت سے اُبھر یا اُچھل جاتی ہے .
  • . ہلکا سا رابطہ یا جوڑ جو بمشکل محسوس ہو .
  • کرتب ، شعبدہ ، طلسم .
  • وہ چیز جس سے کوئی قبو میں آجائے ، جادوئی چیز
  • ساز باز ، ملی بھگت ، سانٹ گانٹھ ، سازش.
  • توجہ ، دھیان، لّو ، خیال .
  • پہنچ ، رسائی ، دخل .
  • راز ، اسرار .
  • گائے کے تھن کا وہ مادہ جو ٹیکے کے زخم پر لگایا جات اہے ؛ چیچک کے آبلے کو چیپ.
  • مار ، چوٹ ، ضرب .
  • لاگت ، خرچ
  • پھوکی یا ماری ہوئی دھات
  • ۔ (ھ) مونث۔ ۱۔مدد۔ امداد۔ ؎ ۲۔ تعلُّق۔ علاقہ۔ نسبت۔ وابستگی۔ ؎ ۳۔ اُنس۔مُحبَّت۔ لگن۔ ۴۔مزہ۔ چسکا۔ شوق۔ رغبت۔ ؎ ۵۔ عداوت۔ دشمنی۔بَیْر۔ سازش۔ ؎ ۶۔ کرتب۔شعبدہ۔ طلسم۔ وہ چیز جس کو صنعت سے بنائیں اور اس سے کچھ اور عجیب باتیں ظہور میں لائیں اور حقیقت اس کی عقل میں نہ آئے۔ ۷۔جادو۔ ٹونا۔منتر۔ ۸۔وہ چیز جس سے کوئی قابو میں آجائے۔ ؎ ۹۔ ایک مکان سے دوسرے مکان کا ایسا متصل ہونا کہ ایک مکان سے دوسرے مکان میں بے تکلف چلے جاسکیں۔ ۱۰۔ توجُّہ۔ ۱۲۔ چشمک۔ شکر رنجی۔ ؎
  • شادی بیاہ کا انعام (جو خدمت گاروں کو دیا جاتا ہے)
  • ایک مکان سے دوسرے مکان کا متصل ہونا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

لاغ

کھیل، لہوولعب

شعر

English meaning of laag

Noun, Feminine

  • grudge/ enmity

Noun, Masculine

  • attention, meditation
  • competition, argument
  • connection, affinity, relevance
  • conspiracy, plot, intrigue
  • cost, expense
  • enmity, grudge
  • envy, jealousy, malice
  • love, affection
  • ratio
  • spell, sorcery

लाग के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • मानसिक दृष्टि से होनेवाली किसी प्रकार की लगावट। जैसे-अनुराग, प्रेम, लगन आदि।
  • लगे हुए होने की अवस्था या भाव। लगाव। संपर्क। संबंध। जैसे-इस मकान में बगल वाले मकान से लाग है, अर्थात् उसमें से इसमें सहज में कोई आ सकता है।
  • लगाव, संबंध, क्षेत्र, लगन, प्रेम,
  • लगे हुए होने का भाव; लगाव; प्रेम
  • संबंध; संपर्क
  • मुठभेड़।

لاگ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لاگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

لاگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone