تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شِرْک" کے متعقلہ نتائج

شِرْک

خدا کی ذات یا صفات میں کسی اور کو شریک کرنا، ایک سے زیادہ خدا کے ماننے کا عقیدہ، کثرت پرستی

شِرْکِیَّہ

شرک سے منسوب، جس میں شرک پایا جائے

شِرْکَت

ساجھا، حصہ داری، شریک ہونا، شمولیت، شامل ہونا

شِرْکی

جواصل شے کا جزنہ ہو بلکہ عارضی ہوجیسے رنگ کہ جسم کا جزنہیں نیز وہ مرض جوکسی اور مرض کے سبب پیدا ہوجائے .

شِرْکَتی

شرکت سے منسوب، وہ چیز، جس میں دو یا دو سے زائد آدمیوں کی شرکت ہو، ساجھے کا

شِرْکِ اَخْفیٰ

سب سے زیادہ چھپا ہوا شرک ، وہ شرک جو دل میں رہے اور قول و فعل سے بھی ظاہر نہ ہو .

شِرْک کَرنا

ایسا مسلک اختیار کرنا جس سے شرک لازم آئے، بت پرستی کرنا .

شِرْکَتِ وُجُوہ

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دونوں شرکت دار مال بطور قرض خریدیں اور بیچیں اور نقد کچھ نھ لگائیں اور اصل قیمت مالک کے حوالے کرکے منافع آپس میں بان٘ٹ لیں اور اس میں ہر ایک دوسرے کا وکیل اور کفیل ہوتا ہے .

شِرْک رَکھنا

شریک کار ہونا ، برابری یا ہمسری کرنا .

شِرْکَتِ عِنان

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں جو شخص کوئی چیز مول لے گا تو مطالبہ قیمت کا صرف اسی گاہک سے کیا جائے گا دوسرے شریک سے نہ ہوگا اس لیے کہ اِس شرکت میں کفالت نہیں ہوتی .

شِرْک پَرَسْتی

ذات باری کے ساتھ اور لغویات کو شامل کرلینا ، توحید باری سے انکار .

شِرْکَتِ مَحْدُودَہ

وہ کَمپنی جو محدود مقدار قرض کی ذمہ دار ہو، محمدود کمپنی .

شِرْکَت میں ہونا

ساتھ ہونا ، صحبت میں ہونا ، شریک ہونا ، حصہ دار ہونا .

شِرْکِ مَحْض

(فقہ) جو محبت خدا کے واسطے لازم ہے وہ والدین کے حق میں مرعی رکھنا شرک محض ہے .

شِرْک فی الذّات

کئی خداؤں پر یقین رکھنا، توحید باری سے منحرف ہونا

شِرْکَتِ غَم

شِرْکَتِ مُشاعی

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں مال مشترکہ ہو اور منقسم نہ ہو .

شِرْکِ اَصْغَر

چھوٹا شرک .

شِرْکَتِ مُفاوَضَہ

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دونوں شریک مال ، عمر ، حیثیت اور دین میں برابر ہوں مثلاً مسلمان اور کافر ، آزاد اورغلام میں شرکت جائز نہیں .

شِرْکَتِ صَنائِع

(فقہ) وہ حصّہ داری جس میں دو کاریگر اس شرط پر شریک ہوں کہ دونوں مشترکہ کام کیا کریں اور مزدوری جو کچھ ملے اس کو دونوں بان٘ٹ لیں یا کام دونوں برابر کریں لیکن مال اُجرت ایک کو زیادہ ملے اور دوسرے کو کم .

شِرْک فی الْاَسْماء

خدائے تعالیٰ کے اسمائے صفاتیہ اور ثبوتیہ میں کسی کو شریک ٹھہرانا

شِرْکَتِ مِلْک

(فقہ) دو شخص وراثت کی وجہ یا خریداری سے ایک چیز کے مالک ہوجاویں اور اس شرکت میں ہر ایک ان میں سے اجنبی ہوتا ہے یعنی ہر ایک کو دوسرے کے حصّے میں تصوف جائز نہیں بغیر اس کی اجازت کے .

شِرْک فی الصِّفات

(فقہ) شرک فی الصفات یہ ہے کہ سوائے خدا تعالیٰ کے کسی دوسرے کو ان صفات سے متصف مانا جائے

شِرْکِ جَلی

(تصوّف) صفات حق میں دوسرے کو شریک کرنا یا صفات حق کو ذات سے منسلک اور جدا ماننا .

شِرْکِ خَفی

ایسا قول یا عمل جس کے نتیجے میں انکار وحدت یا صفات باری میں غیر کی شرکت لازم آئے ، غیر محسوس شرک، جیسے: کسی کے آگے رکوع یا سجدے کی طرح جھک جانا .

شِرْکَت قَبْلِ وُقُوعِ جُرْم

(قانون) وہ شرکت ہے کہ کوئی شخص مشورہ اور تدبیر وقوع جرم میں شریک ہو گو بوقت جرم حاضر نہ ہو

شِرْکَتی مَرَض

(طب) وہ بیماری جو کسی اور بیماری کی شرکت کے سبب پیدا ہوتی ہے .

شِرْکَت ما بَعْدِ وُقُوعِ جُرْم

(قانون) وہ شرکت ہے جو کوئی شخص باوجود اس علم کے کہ فلاں شخص نے جرم کیا ہے، جرم یا مجرم کو چھپانے کی کوشش کرے

شِرْکَتِ تُجّار

تاجروں کی جماعت یا کمپنی جو اجتماعی مفادات کی خاطر تشکیل دی جائے .

شِرْکَت بَمِلکِیَّت

(قانون) ملکیت میں شراکت یا ساجھا

لا شِرْک

(خدائے تعالیٰ کی) وحدت ، توحید .

رَدِّ شِرْک

شرک کی تردید یا بطلان

اردو، انگلش اور ہندی میں شِرْک کے معانیدیکھیے

شِرْک

shirkशिर्क

اصل: عربی

اشتقاق: شَرَکَ

شِرْک کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • خدا کی ذات یا صفات میں کسی اور کو شریک کرنا، ایک سے زیادہ خدا کے ماننے کا عقیدہ، کثرت پرستی
  • (تصوّف) سوائے حق تعالیٰ کے دوسرے کو موجود جاننا اور ضد حق تعالیٰ کی ثابت کرنا
  • ساجھا، حصہ داری
  • صحبت، رفاقت

شعر

English meaning of shirk

Noun, Masculine

शिर्क के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • ख़ुदा के निज अथवा अस्तित्व या गुणों में किसी और को सम्मिलित करना, एक से अधिक ख़ुदा के मानने का विश्वास, अनेकेश्वरवाद
  • ईश्वरत्व में ईश्वर के सिवा और को भी सम्मिलित करना, अनेकेश्वरवादी होना, साझा, हिस्सादारी
  • साझा, भागीदारी
  • संगत, दोस्ती

شِرْک کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شِرْک)

نام

ای-میل

تبصرہ

شِرْک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone