تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جِس کی زَبان چلے اُس کے سَتَّر ہَل چَلیں" کے متعقلہ نتائج

چَلے

چلا کی محّرفہ شکل، چلنا سے مشتق، تراکیب میں مستعمل

چَلے وَہاں سے

کسی کی حیثیت کو کم کرنے پر بولتے ہیں آئے وہاں سے

چَلیپا سَر

(معماری) ایک اوزار جس کا سرا صلیب کی شکل کا ہوتا ہے.

چَلے رانڈ کا چَرخَہ اور بُرے کا پیٹ

ران٘ڈ بیچاری کو ہر وقت محنت کر کے کھانا پڑتا ہے اور برے آدمی کو بداعتدالیوں کی وجہ سے دست لگے رہتے ہیں

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

چَلیپا

صلیب کا نشان

چَلے چَل٘نا

برابر چلے جانا ، کہیں نہ ٹھہرنا ، چلتے رہنا سفر کرتے رہنا

چَلیپا کَر٘نا

کاٹ دینا ، قلم زد کردینا

کَہاں چَلے

جب کوئی شخص مدّت کے بعد یا بے وقت آتا ہے تو اس سے کہتے ہیں، کس غرض سے آئے، کس کام سے تکلیف کی، بے وقت کہاں آئے.

کِسی کا ہاتھ چَلے کِسی کی مُنْہ چَلے

زبردست مارتا ہے ، کمزور گالیاں دیتا ہے.

کِسی کا ہاتھ چَلے کِسی کی زَبان چَلے

زبردست مارتا ہے ، کمزور گالیاں دیتا ہے.

مِینْڈَک چَلے مَداروں کو

کمینے یا نکمے آدمی نے بھی بڑا حوصلہ کیا

دَس آئے دَس چَلے

ایسی جگہ بولتے ہیں جہاں آنے جانے کا سلسلہ برابر جاری رہے.

سِیدھے چَلے آنا

بلاتامل چلے آنا بغیر کسی بس وپیش کے آنا .

پیٹ چلے مَن بَھکتوں کو

مصیبت پڑی ہوئی ہے اور دل ایسی باتوں کو چاہتا ہے جس سے مصیبت اور بڑھے

مُنھ اُٹھائے چَلے جانا

مُنہ اُٹھائے چَلے آنا

بے دھڑک چلے آنا ، درانہ چلے آنا ، دیکھے بھالے بغیر چلے آنا ۔

مُنہ اُٹھائے چَلے جانا

بے ارادہ روانہ ہونا ، لاپروائی سے جانا ، بے دھڑک چل پڑنا ۔

غوطے میں چَلے جانا

مستغرق ہونا ، محو ہونا ، سوچ میں ہڑنا نیز بے ہوش ہونا.

کَہاں چَلے آتے ہو

۔ تمہارے آنے کا موقع نہیں ہے۔

کَہاں چَلے آتے ہو

تمہارے آنے کا کام نہیں ہے ، پردہ ہے ، پردے والے بیٹھے ہیں.

گنڈے چلے بزار، بنولے ڈھانک رکھیو

بد معاش کوئی چیز نہیں چھوڑتے

آپ کَہاں چَلے آتے ہَیں

کسی بے تکلف دوست یا عزیز کے بہت دن میں صورت دکھانے کے موقع پر شکایۃً مستعمل

ہَم چَلے

رخصت ہوتے وقت کا کلمہ ۔

گانڑ چَلے مَن بَخْتوں کو

پیچش کے مریض ہیں مگر ثقیل غذا کے شوقین ، شوق کے مارے نقصان دہ چیزوں سے پرہیز نہیں ، محتاجی میں حوصلہ مندی یا بیماری میں بد پرہیزی کے موقع پر کہتے ہیں.

گانڑ چَلے مَن بَکْھتوں کو

پیچش کے مریض ہیں مگر ثقیل غذا کے شوقین ، شوق کے مارے نقصان دہ چیزوں سے پرہیز نہیں ، محتاجی میں حوصلہ مندی یا بیماری میں بد پرہیزی کے موقع پر کہتے ہیں.

کیا آئے کیا چَلے

جب کوئی دوست آتے ہی جانے لگے اس موقع پر کہتے ہیں

آج آئے کَل چَلے

قیام عارضی ہے، قرار نہیں

مُنہ چَلے سَتَّر بَلا ٹَلے

ساری طاقت کھانے پینے سے ہوتی ہے، کلہ چلے ستر بلا ٹلے کا مترادف

مَرَن چَلے اَور سوکھ سامْنے

مرن کے واسطے بھی شگون دیکھتی ہے (حماقت جتانے کے لیے) ، جب مرنا ہی مقصود ہے تو پھر شگون کیسا یا ڈر کیسا ، عین مصیبت میں جی چھپانے والے کی نسبت کہتے ہیں

سونا اُچھالتے چَلے جاؤ

اچھی سلطنت کے متعلق کہتے ہیں جب بہت امن ہو

سونا اُچھالتے چَلے جانا

نہایت امن و امان کے ساتھ ، نہایت بے فکری سے زندگی بسر کرنا ، ہر قسم کے ظُلم و ستم ، لُوٹ مار، خوف اور ڈر سے محفوظ رہنا.

پیسا نہیں پاس، چلے نواب کے ساتھ

غریب ہو کر امیروں کی صحبت اختیار کرنا

ساجھے کی سُوئی سانگ میں چَلے

حِصّہ داروں میں اِتفاق نہیں ہوتا ، شراکت کی چیز بُری طرح استعمال ہوتی ہے.

ڈاڑْھ چَلے سَتَّر بَلا ٹَلے

فاقہ کشی سے نقاہت اور دوسری متعدد بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں

بِھیْک مانگْنے چَلے اَور مَشْعَلْچی ساتھ

ذلیل کام کر کے شیخی بگھارنے کے موقع پر مستعمل

اونچو اونچو سب چلیں نیچو چلے نہ کوئے، تلسی نیچو وہ چلے جو گرب سے اونچو ہوئے

جس میں غرو ر کا مادہ نہیں اس کے سوا کوئی مسکنت سے نہیں رہ سکتا

گَھرسے لَڑکَر تو نَہیں چَلے

۔ کوئی زبردستی بگڑتا اور جھگڑتا ہے اور خواہی نخواہی کسی کو سر ہوتا ہے تو یہ جملہ آپ یا تم یا وہ کے ساتھ کہتے ہیں۔

گَھر نَہیں دانے مِیاں چلے بُھنانے

مفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں.

پِیچھا دَبائے چَلے جانا

نو دن چلے اڑھائی کوس

بہت سست رفتار، سستی پر طنز کے طور پر فقرہ ہے

چھوڑ چلے بَنجارے کی سی آگ

جب ضرورت نہ رہی تعلق توڑ دیا، کسی ایسی عورت کا کہنا جس کا عاشق اُسے چھوڑ کر چلا گیا ہو

کوڑی نہیں گانٹھ میں چلے باغ کی سیر

بہت غریب ہونا

آپ چلے بھوئیں شیخی گاڑی پر

ہے تو غریب مگر شیخیاں بہت مارتا ہے، رہنا جھونپڑیوں میں محلوں کے خواب دیکھنا

دن بھلے آئیں گے تو گھر پوچھتے چلے آئیں گے

جب قسمت اچھی ہوتی ہے تو کام خود بخود بن جاتے ہیں اور حالات سدھر جاتے ہیں

پاس رَہے جانْیے یا باٹ چَلے

کسی کی اچھائی یا برائی اسی صورت میں معلوم ہوتی ہے جب وہ یا تو پاس رہے یا سفر میں شریک ہو.

تُم اَور چَلے گھاؤ میں مِرْچیں لَگانے

ایک تو تکلیف تھی ہی تم اور تکلیف دینے لگے

کَلّا چَلے سَتَّر بَلا ٹَلے

کھانے پینے سے آدمی توانا تندرست رہتا ہے، انسان کے لئے کھانا بہت بڑی چیز ہے

جِیْبْھ چَلے سَتَّر بَلا ٹَلے

بہت باتیں کرنے والے سے لوگ ڈرتے ہیں اور دور رہتے ہیں

ہاتھ چلے نہ ہیاں، بیٹھا دے گئیاں

کام چلے نہ چلے خدا ہر ایک کو بیٹھے بٹھائے روزی دیتا ہے، خدا اپاہجوں کو بھی گھر بیٹھے روزی پہچاتا ہے

کِسی کا مُنہ چَلے کِسی کا ہاتھ

بد زبانی کا نتیجہ مار کھانا ہے

آگ لینے آئے تھے کیا آئے کیا چلے

بہت تھوڑی دیر کے لیے آنا، آتے ہی پلٹ جانا

آم پَھلے نِیو چَلے اَرَنڈ پَھلے اِترائے

شریف دولت مند ہوکراوربھی متواضع ہوجاتا ہےاور رذیل مال دارہوکرسرکش اورمغرور بن جاتا ہے

ہاتھ چَلے نَہ پَیّاں ، بَیٹھا دے گُسیاں

خدا تعالیٰ اپاہجوں کو گھر بیٹھے روزی پہنچاتا ہے ، کام کاج ہو یا نہ ہو مگر رزاق بھوکا نہیں رکھتا اور گھر بیٹھے دیتا ہے

کَہا چَلے

۔ جب کوئی شخص مُدّت کے بعد یا بے وقت آتا ہے اس سے کہتے ہیں۔ کس غرض سے آئے کس کام سے تکلیف کی۔ بے وقت کہاں آئے۔

راہ چَلے یا پاس بَسے ، جب جانِیے

آدمی سفر اور پڑوس میں رہ کر پہچانا جاتا ہے

لِیک لِیک گاڑی چَلے اور لِیک چَلے سَپُوت، لِیک چھوڑ تِین ہی چَلیں ساگَر، سِنْگھ، کَپُوت

نالائق اولاد باپ دادا کی راہ پر نہیں چلتی ، گاڑی لیک پر چلتی ہے اور بےوقوف لڑکا پرانے رسم و رواج پر چلتا ہے ، شاعر ، شیر اور نالائق بیٹا پرانے راستے پر نہیں چلتے بلکہ نیا راستہ نکالتے ہیں.

نَہ اَپنی خُوشی آئے ، نَہ اَپنی خُوشی چَلے

۔ دوسروں کی پابندی ہے۔؎

مِسّی کاجَل کِس کو، مِیاں چَلے بُھس کو

جب قدردان نہ ہو تو ہنر بیکار ہے، وہ خود کنگال ہے دوسروں کو کیا دے گا

مرنے کو چلے اور کفن کا ٹوٹا

فضول بہانہ

اردو، انگلش اور ہندی میں جِس کی زَبان چلے اُس کے سَتَّر ہَل چَلیں کے معانیدیکھیے

جِس کی زَبان چلے اُس کے سَتَّر ہَل چَلیں

jis kii zabaan chale us ke sattar hal chale.nजिसकी ज़बान चले उस के सत्तर हल चलें

ضرب المثل

جِس کی زَبان چلے اُس کے سَتَّر ہَل چَلیں کے اردو معانی

  • زبان دراز سب کو دبا لیتا ہے

English meaning of jis kii zabaan chale us ke sattar hal chale.n

  • the one who is dominant who does exploitation

जिसकी ज़बान चले उस के सत्तर हल चलें के हिंदी अर्थ

  • ज़बान चलाने वाला सबको दबा लेता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جِس کی زَبان چلے اُس کے سَتَّر ہَل چَلیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

جِس کی زَبان چلے اُس کے سَتَّر ہَل چَلیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone