تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جامِع" کے متعقلہ نتائج

جامِع

جمع کرنے والا، یکجا کرنے والا، مرتب، مدیر

جامِعی

عالم، جامع صفات

جامِعَہ

وہ درس گاہ جس میں طلبہ کے لیے جملہ علوم یا اکثر علوم کی اعلیٰ تعیلم و امتحان کا انتظام ہو کامیابی پر اسناد عطا کی جاتی ہوں، دارالعلوم، یونیورسٹی

جامِع لُغَت

مکمل لغت ، ایسی لغت جس میں کسی زبان کا ہر ایک لفظ پایا جائے.

جامِع کِتاب

ایسی کتاب جس میں موضوع کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہو .

جامِع خانَہ

خزانہ ، بجلی کا مخزن جس میں برقی قوت جمع کی جائے .

جامِع اَزْہَر

رک : جامعہ ازہر ، دنیا کی قدیم ترین مسلم یونیورسٹی جہاں تمام دینی وجدید علوم کی تعلیم دی جاتی ہے .

جامِع اَلْفاظ

مکمل الفاظ ، ایسے الفاظ جو تمام مطالب پر محیط ہوں .

جامِع مَسْجِد

وہ بڑی مسجد جس میں بہت سے آدمی جمع ہوں، جمعہ مسجد

جامِع مَدْرَسَہ

جامِع و مائِع

جس میں باہر کی چیزیں شامل نہ ہوں اور اندر کی چیزیں خارج ہونے نہ پائیں ، مکمل ، بھر پور ، مکمل و اکمل چیز جس میں کمی یا اضافہ ممکن نہ ہو ، مکمل و مدلل.

جامِعِیَّت

وسعت، اکملیت، ہمہ گیری

جامِعَۂ اَزْہَر

رک : جامع ازہر .

جامِعُ الْبرْق

بیٹری ، جس میں برقی رو کے دوڑنے سے پترے ضائع نہیں ہوتے ان کی کیمیائی ترکیب میں تبدیلی واقع ہوتی ہے ، بجلی کی زخیرہ گاہ .

جامِعِ عُلُوم

رک : جامع العلوم.

جامِعُ الْعُلوُم

کتاب یا شخص جو تمام علوم پر حاوی ہو

جامِعِ اَوراق

(کتاب یا رسالے) مرتب ، مؤلف ،کتاب وغیرہ معتب کرنے والا .

جامِعُ الْکَمال

وہ جس میں تمام خوبیاں ہوں ، وہ جو تمام علوم و فنون جانتا ہو .

جامِعَۂ مِلِّیَہ

دہلی کی ایک جامعہ جو برطانوی دور میں الگ اصولوں پر قائم ہوئی.

جامِعُ اللُّغات

جامِعُ الْقُرْآن

قرآن مجید کو جمع کرنے والا، حضرت عثمانؓ کا لقب

جامِعِ اَضْداد

مجموعہ اضداد ، ضدوں کا مجموعہ ، متضاد اور متناقص اشیا ، اقوال و اعمال کا مجموعہ .

جامِع شَرِیعَت و طَرِیقَت

شریعت اور طریقت کا مجموعہ ، ایسا شخص جو پابند شریعت بھی ہو اور پابند طریقت بھی ، شریعت و طریقت کو ایک جگہ اکٹھا کرنے والا .

جامِعِ کَمالات

رک : جامع الکمال / الکمالات .

جامِعُ الْاَوصاف

تمام خوبیوں اور اچھی صفات سے آراستہ

جامِعُ الْاَضْداد

رک : جامع اضداد .

جامِعُ الشُّرُوط

رک : جامع الشرائط .

جامِعُ الْخَصائِص

وہ جو خصوصیات کا مجموعہ ہو ، جس میں تمام خصوصیات جمع ہوں .

جامِعُ الشَّرائِط

جس میں ساری شرطیں پوری ہوں ، جس میں معینہ و مطلوبہ شرائط پائی جاتی ہوں .

جامِعُ اللِّسانَین

وہ جو بہت سی زبانوں کا ماہر یا جاننے والا ہو

جامِعُ الضِّدَّین

رک : جامع اضداد.

جامِعِ حَیثِیات

حیثیتوں کا مجموعہ جس میں تمام خصوصیات موجود ہوں ، متعدد صلاحیتوں کا مالک .

جامِعُ الْاِسْم نِظام

(حرکیات) اگر کوئی نظام ایسا ہو کہ اس کے کسی ذرہ کے محدد غیر تابع محددوں کی رقوم میں ایسی مساواتوں کے ذریعے بیان ہوسکیں جن میں تفرقی سر بلحاظ وقت کے شامل نہ ہوں تو ایسے نظام کو جامع الاسم نظام کہتے ہیں.

جامِعُ التَنزِیہ

بالکل پاک ، ہر عیب سے منزہ .

جامِعُ الْمُتَفَرِّقَین

بچھڑوں کو ملانے والا

جامِعُ السَّیف وَالْقَلَم

جو فن حرب کا ماہر بھی ہو اور صاحب علم بھی ہو .

بَرْزَخِ جامِع

رک: برزخ نمبر۲.

جِہَت جامِع

(معانی) وہ مناسبت جس کی وجہ سے دو جملوں یا مفردات کو حرف عطف کے ذریعے جمع کیا جاسکے.

وَجہِ جامِع

(بلاغت) رک : وجہ ِ شبہ ۔

جَفْرِ جامِع

جفر کے قاعدے کی ایک جدول ،اس کتاب میں ۲۸ جز ہیں اور ہر جز میں ۲۸ صفحات ہیں اس کی مدد سے غیب کے حالت معلوم کیے جاتے ہیں ۔

مَسْجِد جامِع

شہر یا بستی کی بڑی مسجد جہاں بہت سے لوگ نماز کے لیے جمع ہوں، جامع مسجد، وہ مسجد جہاں جمعہ کی نماز پڑھی جاتی ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں جامِع کے معانیدیکھیے

جامِع

jaame'जामे'

نیز - جامِع

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: جَمَعَ

جامِع کے اردو معانی

صفت

  • ۔(ع) صفت۔ ۱۔جمع کرنے والا۔ شامِل۔ حاوِی۔ ۲۔مونث۔ وہ بڑی مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا کریں۔
  • جمع کرنے والا، یکجا کرنے والا، مرتب، مدیر
  • محیط، وسیع
  • ملانے والا، اکٹھا کرنے والا، برقرار رکھنے والا
  • مسجد جس میں نماز جمعہ ادا کی جائے

English meaning of jaame'

Adjective

जामे' के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • संग्रह करने वाला संग्रहीता, संपादन करने वाला, संपादक
  • व्यापक, बहुत ही विस्तृत
  • मिलाने वाला, इकट्ठा करने वाला, स्थिर रखने वाला
  • वो मस्जिद जिसमें जुमा की नमाज़ पढ़ी जाती है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جامِع)

نام

ای-میل

تبصرہ

جامِع

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words