تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"عِلّت" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں عِلّت کے معانیدیکھیے
عِلّت کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- وہ چیز جو کسی دوسری چیز کے وجود کا سبب ہو، وجہ، سبب
- بیماری، روگ، مرض
- جھگڑا، بکھیڑا، پریشانی
- خراب اور ناکارہ چیز، کوڑا کر کٹ
- لت، بُری عادت
- جُرم، الزام
- پاداش، بدلہ، عوض
- (تصوّف) تنبیہہ حق کو کہتے ہیں جو بندے کے واسطے ہے خواہ وہ کسی سبب سے ہو یا نہ ہو
- (عروض) تغیر جو اسباب کے حرف دوم کے سوا اور کسی جگہ واقع ہو، بعض کا خیال ہے کہ سبب کے آخر حرف کو ساکن یا حذف کردینا زحاف ہے اور باقی تغیرات علل اور بعض کل تغیرات کو زحاف کہتے ہیں اور جو تغیر صرف سبب کے حرف دوم میں واقع ہو، اسے عِلّت کہتے ہیں
- (منطق) حوادث کے تسلسل میں وہ شے جس سے کوئی حالت پیدا ہوتی ہے کوئی ایسا امر امکاناً پایا جاتا ہے جس کو کسی نہ کسی سبب سے ہم منفرد کر لیتے ہیں، اس کو علت کہتے ہیں
- (فلسفہ) ایسی چیزجس کے وجود سے کسی دوسری شے کا وجود اور جس کےعدم سے اس دوسری شے کا عدم لازم آئے نیز اس شے کا نام جس پر کسی چیز کا وجود اور ہونا موقوف ہو
- عیب خرابی
- عُذر معافی، حیلہ، بہانہ
شعر
جو پوچھتا ہوں کبھی بے رخی کی میں علت
بنا کے بات بنانے کی بات کرتے ہو
اپنی علت کہ ہم ایفا کئے جاتے ہیں وہ عہد
ان کی عظمت کہ وہ ہر آن مکر جاتے ہیں
خالی از علت نہیں ان کا کرم
مجھ پہ احساں ہے نہ جانے کس لیے
English meaning of 'illat
'इल्लत के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- कारण, हेतु, सबब, रोग, बीमारी, दुर्व्यसन, बुरीलत, झंझट।
- कारण, हेतु, सबब, रोग, बीमारी, दुर्व्यसन, बुरीलत, झंझट।
- बुरी लत; बुरी आदत; दुर्व्यसन
- सबब; कारण
- अपराध; दोष
- कमी; त्रुटि
- संकट; बाधा; झंझट
- रोग; बीमारी
- रद्दी; वाहियात चीज़।
عِلّت سے متعلق محاورے
عِلّت سے متعلق کہاوتیں
عِلّت کے قافیہ الفاظ
عِلّت کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (عِلّت)
عِلّت
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔