تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

جوبَن

شباب، جوانی کا اٹھان ابھارہ یا آغاز، اٹھتی جوانی، چڑھتی جوانی

جوبَن مَت

رک : جوبن وان

جوبَن جور

جوانی کا زور

جوبَن وان

جوان ، پرشاب ، نو عمر ؛ بالغ شادی کے قابل ؛ خوبصورت ، حسین

جوبَن وَتی

جوبَن اُمگا

۔دیکھو امگا۔

جوبَن اُمَنڈْنا

رک : جوبن ابھرنا

جوبَن اُمَنگْنا

رک : جوبن اٹھنا.

جوبَن بَرَسْنا

حسن ظاہر ہونا، رونق چھانا

جوبَن میں تُلْنا

بہت زیادہ خوبصورت ہونا.

جوبَن اُومَنگْنا

رک : جوبن اٹھنا.

جوبن سے ڈھلنا

رونق ختم ہوجانا

جوبَن کی بَہاریں لَوٹنا

جوبْنا

جوونا، جوبنا، دیکھنا، مڑکردیکھنا

جوبَن ٹَپْکا پَڑْنا

حسن یا جوانی کا نمایاں ہونا.

جوبَن پَھٹا پَڑْنا

رک : جوانی بھٹی پڑنا

جوبَن تھا جَب رُوپ تھا گاہَک تھا سَب کوئی، جوبَن رَتَن گَنْوائے کے بات نَہ پُوچھے کوئی

جب خوبصورتی اور جوانی تھی ہر ایک چاہنے والا تھا جب یہ جاتی رہی تو کوئی پوچھتا بھی نہیں

جوبَن کا

پر لطف، بہار کا، عمدہ، مزے دار، خوش ذائقہ

جوبَن کی

۔صفت۔ مونث۔ دیکھو جوبن کا۔

جوبَن کے دِن

۔مذکر۔ رونق کا زمانہ۔ شباب کا زمانہ۔ ؎

جوبَن آنا

کسی چیز پر ترو تازگی یا جوانی چھانا ، رونق آنا (ہر یا پہ کے ساتھ)

جوبَن ہونا

۔حسن ہونا۔ رونق ہونا۔ ؎

جوبَن دینا

رک : جوبن دکھانا

جوبَن کَرنا

زیب و زینت دینا ، آرائش کرنا.

جوبَن لُٹْنا

جوانی کا لٹنا، (کسی عورت) کی جوانی کے مزے لوٹنا

جوبن پر آنا

بہار پرآنا، جوائی پرآنا، کسی چیز کا اپنے کمال پر ہونا

جوبَن اُٹھنا

جوبن امگنا، جوانی کا آغاز ہونا

جوبَن نِکَلْنا

جوبن نکالنا کا لازم

جوبَن ڈَھلنا

جوانی کے آثار ختم ہونا

جوبَن لُوٹْنا

کسی کی جوانی کے مزے لوٹنا، حسن یا جوانی سے لطف اندوز ہونا

جوبَن ٹَپَکْنا

جوانی کا ظاہر ہونا، حسن کا نمایاں ہونا

جوبَن اُمَکْنا

رک : جوبن ابھرنا

جوبَن آ گَیا

۔بہار آگئی۔ رونق آگئی۔ ۲۔جوبن اُمگا۔

جوبَن نِکالْنا

حسن و جمال نکھارنا، بننا، سنورنا، حسین و خوبصورت ہو جانا

جوبن دِکھانا

حسن کی نمائش کرنا، خوبصورتی بڑھانا

جوبَنْ چَمَکْنا

جوبن پھٹا پڑنا، جوبن کا ابھار دکھنا

جوبَن اُبھَرنا

جوانی پر آنا، بلوغ کو پہنچنا

جوبَن چَمْکانا

حسن کی نمائش کرنا، جوبن دکھانا، جوبن کا ابھار دکھانا

جوبَن کی دُھوپ

بھرپور جوانی.

جوبَن کی ماتی

۔(ھ) صفت۔ بدمست عورت۔ مستی میں بھری ہوئی۔

جوبَن کا مانا

جوانی میں مست ، جوانی کے نشے میں مخمور ، جوانی کی مستی میں بھرا یا بھری ہوئی

جوبَن کا ماتا

۔صفت۔ مذکر۔ جوانی میں مست۔

جوبَن کا ماتی

جوانی میں مست ، جوانی کے نشے میں مخمور ، جوانی کی مستی میں بھرا یا بھری ہوئی

جوبَن پَر ہونا

جوبن پرآنا، کمال حسن پر ہونا

جوبَن پَر آنا

۔۱۔جوانی پر آنا۔ بہار پر آنا۔ ۲۔کھلنا۔ زیبا ہونا۔ ۳۔کمال حسن پر ہونا۔ ؎

جوبَن اُچھالْنا

جوانی یا حسن و جمال کی نمائش کرنا ؛ سینہ ابھارنا.

جوبَن ڈَھل جانا

سج دھج یا رونق ختم ہونا ؛ کمال کا زوال پذیر ہونا.

جوبَن پَر بَہار آنا

کسی چیز کا اپنے کمال ہر ہونا.

نکھرا جوبن

خوصورتی یا حسن جو نہانے یا جوانی کی وجہ سے پورے زوروں پر ہو

کِس جوبَن سے

کس شان سے

اُٹھتا جوبن

جوانی کا آغاز، عذفوان شباب، سینے کے ابھار کا زمانہ

بالا جوبَن

اٹھتی جوانی، نوجوانی

مالْ جوبَن

رک : ماء الجبن وہ پانی جو دودھ (خصوصاً بکری کے دودھ) کو پھاڑ کر سفیدی جُدا کرنے کے بعد رہ جاتا ہے.

چَڑْھتا جوبَن

حسن راز افزوں، پھولتا ہوا جوانی (ایک لڑکی کی،عام طور پر اچھی طرح سے پستان کی ابھار یا جنسی خواہشات رکھنے والی)، بڑھتی ہوئی خوبصورتی

سَدا جوبَن نَہیں رَہتا

حسن ہمیشہ نہیں رہتا

گَئے جوبَن بَھٹار

جوانی جانے کے بعد خاوند اور وقت گزر جانے کے بعد ، ضرورت کی چیز کے ملنے کا کیا فائدہ.

چاند جوبَن پَر آنا

ماہ کامل ہونا، پورا چان٘د ہونا

رَنْڈی کا جوبَن رَکابی میں

جو خرچ کرے وہ لُطف اُٹھائے، بکاؤ مال ہر شخص خرید سکتا ہے

شاہِدِ بَہار پَر جوبَن ہونا

موسمِ بہار زور پر ہونا

گوری کا جوبَن چُٹکِیوں میں جائے

کسی کے حسن کی بے قدری ہونا، کسی چیز کا مفت اور عبث رائیگاں ہونا، کسی چیز کی خوبی کا ضائع ہونا، جلد اور تیزی سے مٹ جانا، مال برباد ہو جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone