تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حَدْ" کے متعقلہ نتائج

ہَمیشَہ

ابدی ، غیر فانی ، لازوال ۔

ہَمیشا

رک : ہمیشہ جو درست املا ہے ۔

ہَمیشَہ کا

ابدی ، دائمی وغیرہ

ہَمیشَہ سے

سدا سے ۔

ہمیشہ رہے نام اللہ کا

ﷲ کا نام سدا باقی رہے گا یعنی خدا کی ذات ہی دائم ہے، خدا کے سوا سب فانی ہے

ہمیشہ روتے ہی روتے گزر گئی

سدا مصیبت ہی میں مبتلا رہے

ہَمیشَہ جَنَم روتے گُزَر گَئی

سدا رنج و غم میں مبتلا رہتے ہیں ، سدا مصیبت ہی میں مبتلا رہے ، ہمیشہ ہی تنگ دست رہے

ہَمِیشَہ پا

ہَماشا

۔ادنیٰ اور اعلیٰ۔ سب ۔عوام۔؎

ہَمیشَہ رو کے ہی جَنَم گُزرا

سدا رنج و غم میں مبتلا رہتے ہیں ، سدا مصیبت ہی میں مبتلا رہے ، ہمیشہ ہی تنگ دست رہے

ہمیشہ کے لیے

عمر بھر کے لیے، سدا کے لیے

ہَمیشَہ کے لیے خاموش ہو جانا

مر جانا ۔

ہَمیشَہ جَوان

رک : ہمیشہ بہار ۔

ہَمیشَہ سے چَلا آتا ہے

یوں ہی ہوتا ہے ، پرانا چلن ہے ، رسم قدیم ہے ۔

ہَمیشہ سے چَلا آتا ہے

۔پرانا چلن ہے۔ رسم قدیم ہے۔؎

ہَمیشَہ سے ہَمیشَہ تَک

اَزل سے پہلے اور اَبد کے بعد تک ، دائم ، مدام ، سدا ۔

ہَمیشَہ بَہار

(نباتیات) ہمیشہ ہرا بھرا رہنے والے ایک پیڑ کا نام، جو پہاڑوں جنگلوں اور دیواروں کی جڑوں میں اُگتا ہے، شاخیں پتلی اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں، دو اقسام کا پایا جاتا ہے، ایک کا پھول زرد و سرخی مائل اور دوسرے کا سفید زردی مائل ہوتا ہے، سدا بہار، حی العالم، ہمیشہ جوان

ہَمیشَہ ہَمیشَہ

سدا ، ابد تک ، عمر بھر ، دائماً

ہَمیشَہ ہَمیش

سدا ، عمر بھر ، دائماً ۔

ہَمیشَگی کی نِیند سونا

ابدی نیند سونا ، ہمیشہ کے لیے سو جانا ، مر جانا ۔

ہَمیشَگی کَرنا

مداومت اختیار کرنا ۔

ہَمیشَگی کا گَھر

ہمیشہ رہنے کی جگہ ؛ مراد : آخرت ۔

ہَم شوئے

ہَمَہ شیوَہ

کئی انداز کا ، ہر طرح کا ، طرح طرح کا۔

ہَمَہ شَکل

جس کی بہت سی شکلیں ہوں ، کئی شکلوں کا ، بے شمار شکلوں کا ، ہر شکل کا۔

مُفلِس ہَمیشَہ خوار

غریب آدمی ہمیشہ ذلیل و خوار ہوتا ہے

جُوارِی ہَمیشَہ مُفْلِس

جوا کھیلنے والا ہمیشہ تنگدست رہتا ہے

شَراب خوار ہَمیشَہ خوار

شراب پینے والا ہمیشہ ذلیل ہوتا ہے

طامِع ہَمیشَہ ذَلِیل اَسْت

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) لالچی ہمیشہ ذلیل ہوتا ہے .

سِپاہی کی جورُو ہَمیشَہ رانڈ

سپاہی اپنی بیوی کے پاس بہت کم رہتا ہے

چِڑیمار ہَمیشَہ نَنگے بُھوکے رَہْتے ہیں

ظلم کبھی سر سبز نہیں ہوتے.

رُوپے والے کی ہمیشہ پُوچھ ہے

امیر آدمی کی ہمیشہ قدر ہوتی ہے

مَرد بے زَر ہمیشَہ رَنجُور اَست

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) مفلس آدمی ہمیشہ پریشان رہتا ہے

گُلِ ہَمیشَہ بَہار

ایک پھول ، سدا گلاب ، حی المعالم ، دواءً مستعمل .

کاٹے ہے گَرْم لوہے کو لوہا ہَمیشَہ سَرْد

حسنِ سلوک سے ہر مسئلہ حْ ہو جاتا ہے ، رواداری سے ہر زنجیر کٹ سکتی ہے .

کَھرے سے کھوٹا اُسے ہَمیشَہ عَرْش کا ٹُوٹا

بد نیّت کے کام میں کبھی برکت نہیں ہوتی ، جو شخص نیک سے بدی کرے وہ نقصان اُٹھاتا ہے.

بَد قِسْمَتی سے بَد عَقْلی ہَمیشَہ چار ہاتھ آگے رَہْتی ہے

حماقت اور بیوقوفی خود ہی انسان کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے .

جو سادی چال چَلتا ہے وہ ہَمیشَہ خُوش حال رَہتا ہے

سادہ طور پر رہنے والا آرام سے رہتا ہے، سادگی سے رہنے والا ہمیشہ خوشحال رہتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں حَدْ کے معانیدیکھیے

حَدْ

hadहद

اصل: عربی

وزن : 2

جمع: حُدُود

موضوعات: علم الکلام

اشتقاق: حَدَّ

حَدْ کے اردو معانی

اسم، مؤنث، واحد

  • بہت زیادہ ، بے انتہا.
  • انتہا ، آخر ، اختتام.
  • طرف ، کنارہ.
  • مجال ، طاقت ، قدرت.
  • دو چیزوں یا مقامات کے درمیان کی روک آڑ ، دیوار ، خطِ فاصل.
  • (منطق) وہ تعریف جس میں کسی شے کی حقیقت و ماہیّت بیان کرنے کے لیے اسکے دو قسم کے ذاتیات یا اوصاف بیان کیے جائیں ، ایک وہ جو اوروں میں بھی پائے جاتے ہوں اور دوسرے وہ جو خاص اور مختص ہوں.
  • مقررہ مقام یا درجہ ، طے شدہ حیثیّت یا مرتبہ.
  • مقرَرہ مدّت ، میعاد.
  • دائرہ اختیار.
  • (تصوّف) صوفیوں کی زبان میں حد سے مراد خدا اور بندے کے درمیان وہ فصل ہے جو زمان و مکان کی قید کی بنا پر قائم ہے.
  • . (منعلق) الفاظ جو کسی قضیے کے مبتدا یا خبر ہوں.
  • قرآن پاک کی اصطلاح میں وہ احکام (امر و نہی) جن کے مطابق مسلمانوں کو عمل کرنا چاہیے.
  • اصول ، ضابطے.
  • وہ سزا جو شریعتِ اسلام کے مطابق دی جائے ، حد میں سزا مقرر شدہ ہے اور قاضی یا حاکم کی رائے کا اس میں دخل نہیں (تعزیر وہ سزا ہے جس کی تعین قاضی یا حاکم حسب حالات خود کرتا ہے).
  • (علمِ ہندسہ) مہندسین کے نزدیک حد کے معنی ہیں ، نہایۃ المقدار ، یعنی خط ، سطح ، جسم تعلیمی میں ، جب کسی خط کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے تو ان کے مابین حدِمشترک نقطہ ہو گا اور جب سطح کو تقسیم کیا جائے تو ان کے مابین خط حدِمشترک قرار پائے گا اور جسم تعلیمی میں سطح حدِمشترک ہو گی.
  • روانہ ہونے کی جگہ ؛ احاطہ ، باڑا .
  • دفعہء قانونی.
  • (علم الافلاک) بُرج کے ساتھ ملحقہ علاقہ .
  • (کلام و فلسفہ) تعیین (کسی شے کے جوہر یا کسی لفظ کے معنی کو متعین کرنا) .
  • ۔(ع۔ معانی نمبر ۱۔۲۔۳ میں عربی ہے۔ اردو میں تنہا بغیر تشدید ہے) مونث۔ ۱۔کنارہ۔ افق۔ سرحد۔ ؎ ۲۔ انتہا۔ تھمارے غصّہ کی کوئی حد نہیں۔ ۳۔اقلیدس کے مقررہ اصول۔ ۴۔وہ سزا جو شریعت اسلامی کے موافق دی جائے۔ ؎ ۵۔ مقرر مقام روانہ ہونے کی جگہ۔ ۶۔ احاطہ۔ باڑا۔

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of had

Noun, Feminine, Singular

Adverb

  • utmost, extremely

हद के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • किसी प्रकार की मर्यादा या सीमा। पद-हद से ज्यादा या बाहर नियत सीमा के आगे। मर्याद के बाहर। मुहा०-हद करना कोई काम या बात चरम सीमा तक पहुँचाना। जैसे-तुमने भी मिलनसारी की हद कर दी।
  • किसी वस्तु के विस्तार का अंतिम सिरा। किसी । चीज की लम्बाई, चौड़ाई, उंचाई या गहराई की सब से अन्तिम रेखा या पार्श्व। सीमा। मर्यादा। जैसे-गांव या बगीचे की हद।
  • सीमा, परिधि, अधिकार क्षेत्र, औक़ात
  • किसी स्थान या देश के क्षेत्र की सीमा
  • पराकाष्ठा, किनारा, अखीर, सीमा, छोर, ओट, आड़।
  • मर्यादा
  • पराकाष्ठा
  • इस्लामी शरीअत (कानून) के अनुरूप दिया हुआ दंड।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حَدْ)

نام

ای-میل

تبصرہ

حَدْ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone