تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حاضِر مال" کے متعقلہ نتائج

حاضِر

(قواعد) وہ ضمیر شخصی جو موجود کے لیے استعمال کی جائے، ضمیر مخاطب

حاضِر طَبْع

ذہین ، طباع ، جس کا ذہن ہر وقت کام کرتا رہے، حاضر دماغ.

حاضِر باش

پابندی کے ساتھ حاضر رہنے والا، حاضری کا پابند، باقاعدگی سے آنے والا، موجود رہنے والا، ہر وقت موجود رہنے والا، مصاحب، موجود

حاضِر دِماغ

تیز ذہن رکھنے والا، طبّاع، حاضر جواب

حاضِر مال

جو مال منڈی میں موجود ہو، اسٹاک میں موجود مال، فروخت کے لیے تیار مال

حاضِر جَواب

وہ شخص جو فوراً بر محل اور موزوں بات کہے، بلا تامل معقول جواب دینے والا، فی البدیہہ جواب دینے والا

حاضِر باشی

پابندی کے ساتھ آنا، موجودگی، حاضری، مصاحبت

حاضِر اِمام

زندہ امام ، موجودہ امام.

حاضِر شُمار

شکل کے استعمال سے سوالات حل کرنے کی ترسیم.

حاضِر دِماغی

حاضر دماغ کا اسم کیفیت، ذہانت، توّجہ، یکسوئی

حاضِر آنا

حاضر ہونا، آنا، موجود ہونا، سامنے آنا

حاضِر بازی

(شطرنج) وہ بازی جو آمنے سامنے بیٹھ کر بساط بِچھا کر مُہروں کی چال چل کر کھیلی جائے (غائب بازی کے بالمُقابل کہ وہ نقشوں کی مدد سے کھیلی جاتی ہے).

حاضِر جَوابی

حاضر جواب کا اسم کیفیت، برجستہ گوئی، جواب فی البدیہ اور معقول

حاضِرُ الْوَقْت

موجود، مہیا، میَسر، وقت پر موجود ہونا

حاضِر ضامِن

وہ شخص جو کسی کے حاضر رہنے کی ضمانت دے، کسی کو حاضر کرنے کی ذمہ داری لینے والا، جو دوسرے کو عدالت میں موجود کرنے کا ذمہ دار ہو

حاضِر ناظِر

جو ہر جگہ پر موجود ہو اور ہر جگہ نظر رکھتا ہو، موجود و نگراں خدا کے لیے بطور صفت مستعمل).

حاضِر و غائِب

ہر وقت ، ہر موقع پر، موجودگی اور غیر کوجودگی میں.

حاضِر ہونا

آموجود ہونا، پیش ہونا، سامنے آنا یا ہونا، آنا

حاضِر مُساوات

(ریاضی) ٹھیک ٹھیک مساوات، انگ : Exact Equation Staticاوپر کے مسئلہ ابتدائی یا تمہیدیہ کی مدد سے ہم اکثر جلدی دیکھ سکتے ہیں کہ مساوات معلومہ حاضر مساوات ہے یا نہیں.

حاضِر لانا

رک : حاضر کرنا.

حاضِر رَہْنا

فرض ادا کرنے کے لیے موجود رہنا

حاضِر کَروانا

حاضِر کَرْنا

کسی کو بُلا کر لانا، خدمت میں پیش کرنا، پیش کرنا، سامنے لانا، لانا، موجود کرنا

حاضِر ضامِنی

وہ کاغذ جس پر کسی کو حاضر کرنے کی ضمانت لکھی جائے، کسی شخص کو عدالت میں موجود کرنے کی ذمہ داری

حاضِر ضَمانَت

رک : حاضر ضامنی.

حاضِر میں حُجَّت نَہیں غَیر حاضِرْ کی تَلاش نَہیں

جو موجود ہیں ان کو مل جاتا ہے، جو موجود نہیں انکی پروا نہیں کی جاتی، بےلاگ آدمی کے متعلق کہتے ہیں

حاضِر باش کَرْنا

سامنے لانا ، حاضر کرنا ، موجود بنا دینا.

حاضِر و ناظِر

موجود اور دیکھنے والا، خدائے تعالیٰ کی نسبت کہتے ہیں خدا کو حاضر و ناظر جان کے بیان کرتا ہوں، خدا، اللہ تعالیٰ

حاضِر میں حُجَّت نَہِیں

جو کچھ موجود ہے اس کے دے دینے میں انکار نہیں، جو میَسر ہے اسے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں

حاضِر مارے ، غافِل روئے

موجود آدمی کو کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے غیر حاضر کو کچھ نہیں ملتا.

حاضِرَہ

موجودہ

حاضِر کو لُقْمَہ غائِب کو تَکْبِیر

نیک آدمی کی تعریف ہے کہ موجود اشخاص کو کھانا کھلاتا ہے اور مُردوں کے نام پر فاتحہ پڑھتا ہے

حاضِری

حاضر ہونے کا عمل یا کیفیت، موجودگی، پیشی

حاضِر میں حُجَّت کَرْنا

موجود چیز دینے سے انکار کرنا.

حاضِر میں حُجَّت نَہیں غائِب کی تَلاش نَہیں

جو موجود ہے اس کے دینے میں انکار نہیں، نذر ہے، جو چیز موجود نہیں اسے لا کر دینے کا اقرار نہیں.

حاضِر کو حُجَّت نَہِیں

حاضِر کو حُجَّت نَہِیں غَیر کی تَلاش نَہِیں

جو موجود ہے لیجئے یا جو ملے اس کو غنیمت سمجھنا چاہیے.

حاضِر گِیری دُور جَہَنَّمی

بُرے آدمی کی نسبت کہتے ہیں جو حاضر غائب سب کو گالیاں دے.

حاضِر میں حُجَّت نَہیں غَیر کی تَلاش نَہیں

جو موجود ہے اس کے دینے میں انکار نہیں، نذر ہے، جو چیز موجود نہیں اسے لا کر دینے کا اقرار نہیں.

حاضِری بَنْد

حاضری کا رجسٹر، وہ روزنامچہ جس میں موجودگی کا اندراج کیا جائے.

حاضِرَت

حاضِراتی

حاضرات کرنے والا، جادو گر، عامل

حاضِرِیَّہ

ایک گروہ (فرقہ) جو امام محمد باقر کے بعد ان کے لڑکے زکریا کی امامت کا قائل ہے اور زکریا کے بعد سلسلۂ امامت ختم ہے.

حاضِری بَہی

ایسی بیاض، کاپی یا رجسٹر جس میں کام پر آنے والوں یا طالب علموں کے نام اور آنے کی یادداشت تاریخ وار درج کی جاتی ہے

حاضِری وُصُول

کسی کے حاضر یا موجود ہونے کی اطلاع یا تصدیق ؛ موجودگی اور وصول کرنے کی رسید لکھنا.

حاضِران

حاضر (رک) کی جمع ، (کسی محفل وغیرہ میں) موجود لوگ.

حاضِرات

(عملیات) دعائیں یا منتر پڑھ کر جن، بھوت، پربت اور روحوں یا بد روحوں کو بلانے اور حاضر کرنے کا عمل یا جلسہ جو عموماً سیانے لوگ کرتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اس طرح وہ اَن دیکھے حالات ان کے ذریعے جان لیتے ہیں اور غرض مندوں کی حاجتیں پُوری کرتے ہیں

حاضِرِین

حاضر کی جمع، کسی جلسے وغیرہ میں موجود اشخاص، مجمع، اہلِ محفل، شرکائے انجمن

حاضِری دینا

موجود ہوجانا (خصوصاً کار منصبی پر)، حاضر ہونا، پیش ہونا

حاضِری چَڑھانا

کسی درگاہ یا مزار پر نذر و نیاز کا کھانا پہن٘چانا.

حاضِری چُننا

ناشتہ لگانا ، دستر خوان پر صبح کا کھانا رکھنا.

حاضِری لینا

جائزہ لینا، موجود اشیا کو شمار کرنا اور فہرست موجودات سے ملانا

حاضِری میں کَھڑا رَکھنا

ہر وقت خدمت میں موجود رکھنا

حاضِری دیکھنا

موجودات دیکھنا.

حاضِری میں کَھڑے رَہنا

حاضِری میں کَھڑا رَہْنا

خدمت کے لیے ہر وقت موجود رہنا ، خدمت گُزاری کے لیے تیار رہنا.

حاضِری ہونا

پیشی ہونا ؛ باریابی ہونا، رسائی ہونا.

حاضِری اَصالَتاً

عدالت میں متعلقین مقدمہ کا خود حاضر ہونا

حاضِری کَرنا

پراٹھے، شیر مال وغیرہ پر جناب عبّاس کی نذر دلانا.

حاضِرات کا عَمَل

اردو، انگلش اور ہندی میں حاضِر مال کے معانیدیکھیے

حاضِر مال

haazir-maalहाज़िर-माल

وزن : 2221

حاضِر مال کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • جو مال منڈی میں موجود ہو، اسٹاک میں موجود مال، فروخت کے لیے تیار مال

English meaning of haazir-maal

Noun, Masculine

  • stock available in market

हाज़िर-माल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • बाज़ार में उपलब्ध भण्डार, जो माल मंडी में उपलब्ध हो, भण्डार में उपलब्ध माल, बिक्री के लिए तैयार सामान

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حاضِر مال)

نام

ای-میل

تبصرہ

حاضِر مال

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words