تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاں" کے متعقلہ نتائج

بُزُرْگی

مقدس، قابل احترام، مربی، سرپرست، عارف، ولی، سن رسیدہ ، بڑی عمر کا

بُزُرْگی کَرْنا

تعظیم و تکریم کرنا ، بڑا سمجھنا.

بُزُرْگی بَعَقْل ہے نَہ بَسال

بزرگ وہ ہے جس کی عقل زیادہ ہو نہ کہ عمر

بُزُرْگی بَعَقْل اَسْت نَہ بَسال

..

بُزُرْگی خُرْدی سَب ڈُوبی

بڑے چھوٹے کا کوئی لحاظ نہیں

بُزُرْگی فَروش

بڑا پن جتانے والا، خود ساختہ بزرگی کی نمائش کرنے والا، بڑا بننے والا

بُو زَدَگی

مہک سے متاثر ہونے کی کیفیت

سَر بُزُرْگی

اعلیٰ رتبہ ، بڑائی ، سرداری.

تَوَنگَری بَہ دِل اَسْت نَہ بَہ مال بُزُرْگی بَہ عَقْل اَسْت نَہ بَہ سال

تون٘گری دل سے ہوتی ہے مال سے نہیں، بزرگی عقل سے ہوتی ہے عمر سے نہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاں کے معانیدیکھیے

ہاں

haa.nहाँ

وزن : 2

ہاں کے اردو معانی

سنسکرت، ہندی - اسم، فعل متعلق

  • وہاں ، یہاں ، اس جگہ ، اس مقام پر ۔
  • گھر پر ، مکان میں
  • (کسی استفسار وغیرہ کے اثباتی جواب میں) ہوں ، جی (اقرار و قبولیت کا کلمہ) نہیں کا نقیض
  • (کسی بات کی) رضامندی ، منظوری ، اقرار ۔
  • حکم کا اشارہ ،کسی بات کا حکم دینے کا کلمہ ۔
  • خیال میں ، رائے میں ، نزدیک ۔
  • یقینا ، ضرور ، بے شک
  • (کلمہء تنبیہ و تاکید) آگاہ ہو جاؤ ، جان لو ، دیکھو ، ہوشیار ، خبر دار ۔
  • مجبوراً بات ماننے کا کلمہ ، بہ مجبوری اقرار کرنے کا کلمہ
  • کلمہء تحسین و آفرین ، سبحان اللہ (شوق یا حوصلہ بڑھانے کے لیے ، شاباش ، مرحبا) ۔
  • کلمہء ندا ، آواز دینے کا کلمہ ، پکار نے کا کلمہ
  • صرف ، بس ، محض ، فقط ۔
  • اگرچہ ، گو کہ ، ہر چند ۔
  • ۔ البتہ ؛ مگر ، لیکن ۔
  • ۔ اصرار اور ضد کے موقعے پر ۔
  • ۔ التجا یا خوشامد یا عاجزی و انکسار کے موقعے پر ۔
  • ۔ کسی امر کے یاد آنے کے بعد متوجہ کرنے یا توجہ دلانے کے موقعے پر ، لیجیے ، دیکھیے ، سنیے وغیرہ کی جگہ ۔
  • ۔ استفسار اور سوال کرنے کے موقعے پر ۔
  • ۔ کیوں کی جگہ مستعمل ۔

شعر

English meaning of haa.n

Sanskrit, Hindi - Noun, Adverb, Inexhaustible

  • assurance, assent, permission
  • here, at this place, house, surroundings, society
  • nod
  • sure, indeed
  • yes

Interjection

  • really? is it so?

हाँ के हिंदी अर्थ

संस्कृत, हिंदी - संज्ञा, क्रिया-विशेषण, अव्यय

  • अच्छा, सही, भला, हूँ, ठीक
  • एक अव्यय जिसका प्रयोग नीचे लिखे अर्थों में होता है
  • पुरानी हिन्दी में अतिरेक-बोधक शब्द
  • सहमति या स्वीकृति के लिए प्रयुक्त शब्द।
  • सावधान ! खबरदार ! देखो ! । होशयार !

ہاں سے متعلق دلچسپ معلومات

ہاں خواجہ عبد الرؤوف عشرت نے لکھا ہے کہ ’’یہاں‘‘ کے معنی میں’’ہاں‘‘ غلط ہے، مثلاً یہ کہنا غلط ہے : ’’ان کے ہاں جانا ہے/آپ کے ہاں ان کو دیکھا/غالب کے ہاں فارسی تراکیب بہت ہیں‘‘، وغیرہ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان معنی میں ’’ہاں‘‘ سارے جنوبی ہند میں اور مغربی علاقوں میں رائج ہے۔ میں خود ’’یہاں‘‘ کے معنی میں’’ہاں‘‘ نہیں لکھتا، لیکن متذکرہ معنی میں ’’ہاں‘‘ کو غلط نہیں کہہ سکتا: صحیح: میں نے ان کے ہاں مشاعرہ پڑھا ہے۔ صحیح: ۔۔۔یہاں۔۔۔ صحیح: یہ لفظ میرے ہاں کوئی دس بار تو آیا ہو گا۔ صحیح: ۔۔۔یہاں۔۔۔ بعض لوگ انھیں معنی میں’’وہاں‘‘ بھی بولتے ہیں، لیکن اب یہ بہت کم ہوگیا ہے۔ اس سے احتراز بہتر ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاں)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone