تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گھوڑی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں گھوڑی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
گھوڑی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- مادہ اسپ
- (پکوان پونی) سویاں توڑنے کی ڈھیکلی کی قسم کی دستی کل جس میں اوکھلی کی وضع کا ایک سوراخ دار توا معہ موسلی کے ہوتا ہے اور موسلی کی داب سے سویوں کا لچھا نکلتا ہے
- (سلائی بٹائی) ریشم کے بٹائی کے تاروں کو اوپر اٹھائے رکھنے والا چوبی چوکھٹا جس سے تار لٹوؤں میں بندھے لٹکتے رہتے ہیں جن کو گھما کر تاربٹا جاتا ہے، چمبل
- (دری بافی) وہ لکڑی جس پر مکڑا ٹکا رہتا ہے
- (گھڑی سازی) گھڑی کے چکر کی چوکی کے سوراخ کا تو یا پروا، پلیٹ، دڑی
- دوچوبی پایوں پر لیٹواں جڑا ڈنڈا جس پر عموماً کپڑے لٹکائے جاتے ہیں
- (نائی) بیچ میں سے چری ہوئی کھپچی جس سے ختنہ کے وقت کھال دبا کر کاٹتے ہیں تا کہ کھال پیچھے نہ سرک جائے
- بیاہ کے گیت جو وداع سے قبل گائے جاتے ہیں (ان معنوں میں عموماً بصیغہؑ جمع)، سہاگ گھوڑیا
- (کھیل) چڈھی چڑھول، آنکھ مچولی یا چدّر چھپّول وغیرہ میں جس پر وہ سوار ہوں یعنی جس کی چڑھی لیں اسے گھوڑی کہتے ہیں
- ٹکٹکی جو نیچے میں ہوتی ہے تاکہ حقے کی نے یا لمبی سٹک کے بوجھ سے حقہ گر نہ جائے
- لکڑی کے قدمچے یا پائیدان جن میں دو تین سیڑھیاں بنی ہوتی ہیں، جو مکانات کی تعمیر یا پتائی وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں
- چھوٹ خانے دار الماری جس کے اوپر یا جس میں جوتے رکھے جاتے ہیں
- لکڑی یا ہاتھی دانت کا ٹکڑا جو ستار میں لگاتے ہیں اور جس پر تار رکھتے ہیں
شعر
مصیبت بن گیا گھوڑی پہ صحرا باندھ کر چڑھنا
خوشی سے ہم اگر سولی پہ چڑھ جاتے تو اچھا تھا
خط پہ خط لکھیے گا اے شاہ سوار
گھوڑی کاغذ کی بھی دوڑائیے گا
ایسی گھوڑی پر چڑھا کر یہ نہیں بھپتی تجھے
گرچہ جھالردار ہے پھر پا لگے کی پالکی
Urdu meaning of gho.Dii
- Roman
- Urdu
- maadda asp
- (pakvaan puunii) sivayyaa.n to.Dne kii Dheklii kii kism kii dastii kal jis me.n okhlii kii vazaa ka ek suuraaKhdaar tivaa ma.aa muusalii ke hotaa hai aur muusalii kii daab se savaiyo.n ka lachchha nikaltaa hai
- (silaa.ii baTaa.ii) resham ke baTaa.ii ke taaro.n ko u.upar uThaa.e rakhne vaala chobii chaukhaTaa jis se taar laTTuu.o.n me.n bandhe laTakte rahte hai.n jin ko ghumaa kar taarabTaa jaataa hai, chambal
- (darii baafii) vo lakk.Dii jis par mak.Daa Tika rahtaa hai
- (gha.Dii saazii) gha.Dii ke chakkar kii chaukii ke suuraaKh ka to ya parva, pleT, du.Dii
- do chobii paa.iyo.n par liiTvaa.n ju.Daa DanDaa jis par umuuman kap.De laTkaa.e jaate hai.n
- (naa.ii) biich me.n se charii hu.ii khapachchii jis se Khatnaa ke vaqt khaal dabaa kar kaaTte hai.n taa ki khaal piichhe na sarak jaaye
- byaah ke giit jo vida se qabal gaay jaate hai.n (anumaano.n me.n umuuman basiiGahau jamaa), suhaag gho.Dyaa
- (khel) chaDhii chu.Daul, aankhamichaulii ya chaddar chhappol vaGaira me.n jis par vo savaar huu.n yaanii jis kii chu.Daile.n use gho.Dii kahte hai.n
- TikTikii jo niiche me.n hotii hai taaki haqiiqii ne ya lambii sTik ke bojh se huqqa gir na jaaye
- lakk.Dii ke qadamche ya paa.edaan jin me.n do tiin sii.Dhiiyaa.n banii hotii hain, jo makaanaat kii taamiir ya pitaa.ii vaGaira me.n istimaal karte hai.n
- chhuuT Khaanedaar almaarii jis ke u.upar ya jis me.n juute rakhe jaate hai.n
- lakk.Dii ya haathiidaant ka Tuk.Daa jo sitaar me.n lagaate hai.n aur jis par taar rakhte hai.n
English meaning of gho.Dii
Noun, Feminine
- ricer, crude machine for making vermicellis
- lace-maker's stand
- mare
- shoe rack
- stepladder
- weaver's stand
- wooden pincers used in circumcision
घोड़ी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- खेल में वह लड़का जिसकी पीठ पर दूसरे लड़के चढ़ते हैं
- घोड़ा जाति के पशु की मादा
- शादी-विवाह में वर पक्ष की तरफ़ से गाया जाने वाला विशेष गीत व रस्म
- धोबियों की अलगनी
- पानी के घड़े रखने के लिए खंभों के सहारे लगायी हुई पटरी
- जुलाहों का एक उपकरण
گھوڑی سے متعلق محاورے
گھوڑی کے قافیہ الفاظ
گھوڑی کے مرکب الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
گھوڑی کو گَھر کیا دُور ہے
گھوڑے کے آگے فاصلہ اور مسافرت کچھ چیز نہیں ، کام جاننے والے کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ؛ چالاک شخص اپنا مطلب جلد نکال لیتا ہے .
گھوڑی کے دانت کی سِیاہی
وہ سیاہی جو گھوڑے کی دان٘توں پر زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے آ جاتی ہے اس سے گھوڑے کی عمر کا اندازہ ہو سکتا ہے
گھوڑی بُھسیلے ہی میں دَم لے گی
گھوڑی پر پھر کر اپنے اڈے یا جائے سکونت ہی پر آجائے گی ؛ اس شخص کے بارے میں بولتے ہیں جو گھر سے زیادہ دن دور نہ رہ سکے .
گھوڑی پَھینسے کی لاگ
گھوڑا اور بھین٘سا جب بھی ملیں گے لڑائی ضرور ہو گی ، سخت دشمنی کے لیے کہتے ہیں .
گھوڑی کو اِشارَہ کافی ہے ، گَدھے کو لاٹِھیاں پِیٹا کَرو
شریف اشاروں سے مان جاتا ہے ، کمینہ یا ذلیل پٹ کر بھی نہیں سمجھتا .
گھوڑی کی ہَنسی اَور بالَک کا دُکھ جانا نَہِیں جاتا
گھوڑے کی ہن٘سی اَوربچے کی تکلیف معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ بتا نہیں سکتے ، بے زبان کی بات کوئی نہیں سمجھ سکتا .
گھوڑی کو ٹانگ مَرْد کو بانگ
رک : گھوڑے کو تنگ آدمی کو جنگ ، نادان سختی کرنے سے مانتا ہے اورعقل مند کو اشارہ کافی ہوتا ہے .
گھوڑی چَڑھانا
۰۱ چری ہوئی لکڑی سے بچے کے عضو تناسل کی کھال پکڑی کر ختنہ کرنا تاکہ کھال پیچھے نہ کھسک جائے ، عضوِ تناسل کی کھال کو کھپچی سے کَس دینا .
گھوڑی کے لَگے تھے نَعْل مینْڈْکی بولی میرے بھی جَڑ دو
بڑے آدمی کی ریس میں چھوٹے یا ادنیٰ لوگ بھی ویسی ہی آرزو کرنے لگتے ہیں .
گھوڑی پَر سَوار آنا
عُجلت میں آنا ، جلدی میں آنا ، تھوڑی سی دیر کو آنا ، مختصر وقت کے لیے آنا ، کم وقت کے لیے آنا .
گھوڑی بیچ کَر سونا
نہایت اطمینان سے سونا ، بان٘و پسار کے سونا ، بے فکری سے سو جانا (طنزاً یا مزاحاً غافل ہونے والے کےلیے مستعمل) .
گھوڑی گھوڑے لَڑیں موچی بَدْنام ہو
لڑے کوئی نقصان کسی کا ، زبردست کے جھگڑے میں غریب یا نا دار لوگوں ہی کو نقصان پہچ جاتا ہے .
گھوڑی کی ہَنسی اَور بالَک کا دُکھ جانا نَہِیں پَڑْنا
گھوڑے کی ہن٘سی اَوربچے کی تکلیف معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ بتا نہیں سکتے ، بے زبان کی بات کوئی نہیں سمجھ سکتا .
گھوڑی کا گِرا سَنبَھلتا ہے نَظروں کا گِرا نَہیں سَنبَھلتا
انسان ایک بار نظروں سے گر جائے تو پھر اسے عزّت نہیں ملتی
گھوڑی کی شادی کَرْنا
گھوڑے کو فروخت کرنا چونکہ گھوڑے بیچنا فال بد خیال کیا جانا ہے اس لیے اس کے فروخت کرنے کو شادی کرنا کہتے ہیں .
گھوڑی کو سِیدھا کَرْنا
گھوڑے کو دوڑنے کا اشارہ کرنا ، گھوڑے کا رخ درست کرنا ، لڑائی کے لیے تیّار کرنا ، حملہ کرنے کے رُخ پر لانا .
گھوڑی بیچ کَر نِینْد آنا
رک : گھوڑۓ بیچ کر سونا ، غفلت کی نیند سونا ، انتہائی بے خبری کے عالم میں سونا .
گھوڑی گھوڑے لَڑیں موچی کا زین ٹُوٹے
لڑے کوئی نقصان کسی کا ، زبردست کے جھگڑے میں غریب یا نا دار لوگوں ہی کو نقصان پہچ جاتا ہے .
گھوڑی کو نَعْل ٹُھکواتے دیکھ کَر بی مینڈْکی بھی نَعْل لَگوانا چاہیں
رک : گھوڑے کےلگے تھے نعل مینڈکی بولی میرے بھی جَڑ دو .
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hal
हल
.حَل
solution (of a knotty problem), resolution
[ Har masle ka koi na koi hal zaroor hota hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
malhuuz
मलहूज़
.مَلحُوظ
contemplated, regarded, considered
[ Koi kaam karo lekin dusron ka khayal bhi malhuz rahna chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
istilaah
इस्तिलाह
.اِصْطِلاح
technical term, terminology, term
[ Lughat aur farhang hi wo zariya hain jin mein istilahon ke mani va mafhum bataye jate hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qatl
क़त्ल
.قَتْل
murder, killing
[ Insani qatl ko baaz auqaat do suraton mein taqsim kar diya jata hai yani iradatan aur ghair-iradatan ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kashtii
कश्ती
.کَشْتی
ship, vessel, boat
[ Hukm ki der thi ki maujon ka ek aisa thapeda aaya ki kashti tukde-tukde ho gayi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
libaas
लिबास
.لِباس
clothes, dress, attire
[ Shadi haal mein dulhan ke ghar ke sabhi log umda aur khubsurat libas mein maujood the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mahluul
महलूल
.مَحْلُول
dissolved, solution
[ Chini aur pani ka mahlool sharbat kahlata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
lihaaf
लिहाफ़
.لِحاف
quilt, blanket, quilted counterpane
[ Lihaf ke andar munh dhank kar sona tib ki roo se mana hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kafaalat
कफ़ालत
.کَفالَت
protector, patron
[ Karkunon ki giraftari ki surat mein unke mutalleqin (relatives) ki kafalat ke liye funds nahin the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
lihaaz
लिहाज़
.لِحاظ
respect, advertence
[ Muzammil ab bhi jalvat (public place) va khalvat (loneliness) mein unse lihaz baratta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (گھوڑی)
گھوڑی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔