تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَفْتَر" کے متعقلہ نتائج

دَفْتَر

وہ جگہ جہاں کسی اِدارے، انجمن یا محکمے وغیرہ کا عملہ یا کوئی شخص ذاتی کاروبار سے متعلق معمولاً کام کرتا ہے، آفس

دَفْتَر شاہی

نوکر شاہی، افسرانہ رویَہ

دَفْتَر تَہ کَرْنا

قِصَہ مختصر کرنا، دفتر بند کرنا

دَفْتَر بَرْہَم ہونا

رک : دفتر اُلَٹْنا.

دَفْتَر سِیاہ کَرْنا

طُول دے کر لِکھنا.

دَفْتَر سِیاہ ہونا

دفتر سیاہ کرنا کا لازم

دَفْتَری

کاغذوں کا پلندا، سونے چاندی کے ورقوں کا گَٹّھا

دَفْتَرِ عَمَل

فردِ نیکی و بدی، نامۂ اعمال

دَفْتَر اُلَٹ پُلَٹ ہونا

کسی چیز کا درہم برہم ہونا

دَفْتَر دَفْتَر

جگہ جگہ ؛ بہت سی کُتب میں.

دَفْتَر پَرِیشاں ہونا

ختم ہونا، محو ہونا

دَفْتَر کے دَفْتَر سِیاہ کَرنا

دفتر سِیاہ کرنا، طُول دے کر لِکھنا

دَفْتَر کے دَفْتَر سِیاہ ہونا

طول دے کر لکھنا

دَفْتَرِ خانَہ

دفتر میں کام کرنے والے لوگ

دَفْتَرِ عالَم

دنیا کا حساب کتاب، مجازاً: دنیا

دَفْتَرِ پارِینَہ

پرانی لا یعنی باتیں، فضول قصّے

دَفْتَرِ اَعْمال

اعمالنامہ ، وہ کِتاب جس میں اعمال کی تفصیل ہو.

دَفْتَر گاؤ خُورْد ہونا

کارخانہ درہم برہم ہونا ، دفترکا ختم ہو جانا.

دَفْتَر دار

ناظم مالیہ، محاسب

دَفْتَرْیات

دفتر سے متعلق معاملات.

دَفْتَر والا

داستان نویس ، مصنّف یا مؤلف.

دَفْتَر پانا

کھوج مِلنا ، نامِ و نشان معلوم ہونا

دَفْتَر داری

حِساب کِتاب رکھنا، محاسب کا کام.

دَفْتَر قاضی

(مجازاً) انتڑیاں ، اوجھ

دَفْتَر نَوِیس

محرر، منشی، کلرک (دفتر کا)

دَفْتَرِیَّت

دفتر جیسا ہونے کی حالت.

دَفْتَر کا دَفْتَر

بہت سا ، ڈھیر ؛ گٹھڑیاں ؛ طُول طوبل.

دَفْتَر کُھلْنا

بیان کِیا جانا

دَفْتَر لِکْھنا

طُویل تحریر لِکھنا

دَفْتَر بَنانا

بات کا بتنگڑ بنانا، بات کو طُول دے دینا، بات کو بڑھا چڑھا کر کہنا

دَفْتَر کھولْنا

شعبۂ کار میں کام جاری ہونا، دفتر کا کام چلنا

دَفْتَر اُلَٹْنا

صورتِ حال کا بالکل بدل جانا، سارا کام یا منصوبہ منتشر یا ملیا میٹ ہو جانا

دَفْتَر چَھانْنا

فطرت کا مطالعہ کرنا، بے نتیجہ تحقیق کرنا

دَفْتَر نَویسی

دفتری کام ؛ (مجازاً) لِکھائی ، تحریر کرنے کا عمل.

دَفْتَرِ بے مَعْنِی

بیکار مباحث

دَفْتَر چَڑھانا

(مجازاً) مشہور کرنا، شہرت دینا

دَفْتَر لَپیٹْنا

بات ختم کرنا، قصّہ کوتاہ کرنا

دَفْتَرِ خَرْچ

دَفْتَرِ نیچَر

فطرتی منظر ، قدرتی حسن کی کتاب ؛ (مجازاً) دنیا.

دَفْتَرِ حِکْمَت

عقل و خِرد کی باتیں.

دَفْتَر میں چَڑْھنا

رجسٹر میں داخل ہونا، رجسٹر میں اندراج ہونا

دَفْتَر باز کَرْنا

بیان کا آغاز کرنا، تقریر یا تحریر شروع کرنا، داستان سُنانا

دَفْتَر اُلَٹ دینا

دفتر اُلٹنا جس کا یہ تعدیہ ہے

دَفْتَر اُلْٹا دینا

سارا منصوبہ ختم ہو جانا.

دَفْتَر اُلَٹ جانا

سارا مال برباد ہونا، سخت نقصان ہونا

دَفْتَرُ الشَّطَب

سیاپہ (قلم زد کرنے کا رجسٹر)

دَفْتَرِ عِصْیاں

گناہوں کی فہرست

دَفْتَر کُشائے صُبْح

(مجازاً) آفتاب

دَفْتَر پَر نام چَڑْھنا

شہرت پانا.

دَفْتَری نوٹ

سرکاری ، نیم سرکاری یا نجی اداروں کی فائلوں اور مسلوں پر متعلقہ افسروں یا اہلکاروں کی رائے یا مشورہ.

دَفْتَرِ اَسْرار

سربستہ راز کی تفصیل.

دَفْتَری اَوْقات

دفتر لگنے کا اوقات، کام کرنے کا وقت

دَفْتَرِ یَومی

روزنامچہ .

دَفْتَرِ اِنْشاء

وہ عِمارت جس میں سرکاری سیکریٹریوں کے دفتر ہوں ، سکریٹریٹ ، ناظمہ ، نظامتِ سرکار.

دَفْتَرِ سَیاق

حساب کی کتاب ، علم حساب.

دَفْتَرِ اِسْتِیفا

باقی رکھنا ، کسی چیز کو پُوری طرح لے لینا ؛ (مجازاً) حساب جمع و خرچ سے دفتر پاک و صاف رکھنا.

دَفْتَرِ اِجْرائی

(قانون) دفترِ دیوانی و مالی.

دَفْتَرِ روزْگار

روزگار دِلانے ولا دفتر یا محکمہ

دَفْتَرِ کائِنات

(مجازاً) دنیا کی کِتاب ؛ دنیا.

دَفْتَرِ مُطَوِّل

طُولَ دیا گیا ، لمبا کِیا ہوا.

اردو، انگلش اور ہندی میں دَفْتَر کے معانیدیکھیے

دَفْتَر

daftarदफ़्तर

اصل: عربی

وزن : 22

دَفْتَر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ جگہ جہاں کسی اِدارے، انجمن یا محکمے وغیرہ کا عملہ یا کوئی شخص ذاتی کاروبار سے متعلق معمولاً کام کرتا ہے، آفس
  • مجموعۂ کاغذات (جِس میں کسی ادارے محکمے یا فرد کے ہر قسم کے رجسٹر حسابات ، فہرستیں، فائل، مسلیں، مسودے وغیرہ ہوں)
  • (مجازاً) احکام، قوانینِ نطم و بسق
  • (مجازاً) طویل تقریر یا تحریر، باتوں کا پشتارہ، طُومار، تفصیل
  • اعمالنامہ، خطا و گناہ کی رُوداد، فردِ عصیان
  • (مجازاً) لمبا چوڑا خط
  • مجموعۂ اشعار، مجموعہ، شاعری کی کتاب، دیوان
  • ہدایات، وصّیت، نصیحت
  • محفوظ کِتابچۂ سزا و جرائم، قیدیوں یا مجرموں کی تفصیل کا رجسٹر
  • روزنامچۂ شاہی، یاد داشت
  • فہرست
  • حِصّہ، باب، عنوان، جِلد
  • پرت، طبق
  • حالات، واقعات
  • سامان، اسباب، گودام
  • دفتر مجموعۂ حِساب کو کہتے ہیں
  • سرکاری نقشہ، رپورٹ
  • نوادرات، قدیم تاریخی دستاویزات کا محافظ

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of daftar

Noun, Masculine

दफ़्तर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • बहुत लंबी-चौड़ी चिट्ठी या पत्र जिसमें कोई विस्तृत विवरण हो।
  • वे सब कागज-पत्र जिनमें आय-व्यय के विवरण अथवा काम-काज के विवरण आदि लिखे हों।
  • कार्यालय; (ऑफ़िस)।
  • दे. दफ़्तर।
  • कार्यालय, पुस्तक, काग़ज़ात
  • कार्यालय, आफ़िस, किसी बड़ी किताब का एक भाग, जिल्द, ग्रंथखंड, वालूम, कोई लम्बी- चौड़ी बात, तुमार, जैसे—शिकायतों का दफ्तर ।।

دَفْتَر سے متعلق دلچسپ معلومات

اردو میں لفظ 'دفتر' کام کی جگہ یا کسی محکمے کے لئے عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ لفظ اردو میں فارسی سے آیا ہے اور فارسی میں اس کا مطلب ہے حساب کتاب کا کاغذ اور رجسٹر۔ اور یہی معنی قدیم عربی میں بھی ہیں۔ پرانی اردو شاعری اور نثر میں بھی یہی معنی نظر آتے ہیں، اور ایک محاورہ بھی ہے "شکایتوں کا دفتر کھولنا"۔ لیکن وقت کے ساتھ حساب کتاب کے کاغذات کو رکھنے کی جگہ ہی دفتر بن گئ اور لوگ روز دفتر جانے لگے۔ زبان شناسوں کا خیال ہے کہ یہ لفظ اصل میں یونانی زبان سے آیا ہے، جس میں "دفثیرا" چمڑے کو کہتے ہیں اور پرانے زمانے میں لوگ چمڑوں پر ہی لکھا کرتے تھے۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَفْتَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَفْتَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words