تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بھائی نَہ دے بھاؤ دے" کے متعقلہ نتائج

بھائی نَہ دے بھاؤ دے

اپنی محبت اور دوستی پر بھروسہ کرنا چاہیے

گَنوار گَنّا نَہ دے بھیلی دے

نادان معمولی خرچ میں خِسْت کرکے نُقصان اُٹھاتا ہے، بیوقوف تھوڑا نہیں دیتا، بہت دے دیتا ہے، ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی شخص کسی معمولی خرچ میں کنجوسی کرے اور بڑے خرچ کے لئے آمادہ رہے

ناک نَہ دے سَکنا

نہ سونگھ پانا، بدبو کو برداشت سے باہر پانا، سخت بدبو کے موقع پر مستعمل

دُشمَن سوئے نَہ سونے دے

دشمن نہ تو خود آرام سے بیٹھتا ہے اور نہ ہی دوسروں کو آرام سے رہنے دیتا ہے

رُخ دے کَر بات نَہ کَرْنا

توجہ سے بات نہ کرنا، خاطر میں نہ لانا

خُدا گَنْجے کو ناخُن نَہ دے

اللہ پاک کم حوصلہ اور کمینے آدمی کو اختیار نہ دے

گَنْجے کو خُدا ناخُن نَہ دے

نَہ مَیں دُوں نَہ خُدا دے

۔مثل۔ اس کی نسبت بولتے ہیں جو خود فائدہ نہ پہنچائے اور نہ کسی اور سے فائدہ پہنچنے دے۔؎

ٹھاڑا مارے اَور رونے نَہ دے

زبردست اپنی من مانی کرتا ہے

نَہ میں دُوں، نَہ خُدا دے

اس کی بابت کہتے ہیں جو نہ خود فائدہ دے نہ فائدہ پہنچنے دے

خُدا گَنْجے کو پَنْجے نَہ دے

خدا کم حوصلہ اور کمینے کو ذی اختیار نہ کرے

سُوم کا کُتَا جائے نَہ جانے دے

بے فیض بخیل کا ساتھی بھی کسی کو فیض نہیں پہن٘چنے دیتا ہے.

نَنْگا گھیرے گھاٹ ، نَہ نَہائے ، نَہ نَہانے دے

شرارتی آدمی نہ خود فائدہ اُٹھاتا ہے نہ دوسروں کو فائدہ اٹھانے دیتا ہے

چِیز نَہ رَکھے آپْنی چوروں گالی دے

جو شخص اپنی چیز کو سین٘ت سن٘ھال کر نہ رکھے اور دوسروں پر الزام لگائے اس کی نسبت کہتے ہیں .

ہَتِھیا چَلے نَہ پَیَّا ، بَیٹھے دے گُسِیّاں

کام کرتا نہیں اور چاہتا ہے کہ بیٹھے کو خدا کھانے کو دے ، نکمّے ، کام چور آدمی کے متعلق کہتے ہیں

گانٹھ کا دے دے، پَر بِیچ میں نَہ پَڑے

ضامن ہونا اچھا نہیں ، ضامن بننے سے کچھ دے دینا بہتر ہے.

مُرْغا بانْگ نَہ دے گا تو کیا صُبح نَہ ہوگی

کوئی کام کسی خاص شخص پر منحصر یا موقوف نہیں، بستی دنیا تک کام ہوتے ہی رہیں گے

مُرْغ بانگ نَہ دے گا تو کیا صُبح نَہ ہوگی

کوئی کام کسی کی ذات ِخاص پر موقوف نہیں ، دنیا کا کام وقت پر ہوتا رہے گا

ہاتھ چَلے نَہ پَیّاں ، بَیٹھا دے گُسیاں

خدا تعالیٰ اپاہجوں کو گھر بیٹھے روزی پہنچاتا ہے ، کام کاج ہو یا نہ ہو مگر رزاق بھوکا نہیں رکھتا اور گھر بیٹھے دیتا ہے

سُوم کے گھر کا کُتا، جائے نَہ جانے دے

بخیل کے کارندے بھی کسی کو دیکھ نہیں سکتے

سونےکی کَٹاری ، کَٹورے میں کَون بِھیک نَہ دے گا

امیر آدمی کو قرض ، خُوصورت عورت کو خاوند فوراً مِل جاتا ہے.

وَہاں تَک ہَنْسیے جو رو نَہ دے

ہنسی ٹھٹھا وہیں تک بہتر ہے جہاں تک فساد نہ ہو جائے

سَب جَگ رُوٹھا رُوٹَھن دے ایک وہ نَہ رُوٹھا چاہیے

ساری دنیا ناراض ہو پر خدا ناراض نہ ہو

اُوت گَئے نَہ جانِیے دے گََئے باڑ

جس کے گھر ڈھنکھر لگ گئے کوئی نہ رہا اور جو شخص اپنے بزرگوں کے خلاف بد چلن اور بد اطوار ہوا وہی اوت ہے ۔

خُدا رِجالے کو ناخُن نَہ دے جو اَپنا سَر کُھجائے

کمینے آدمی کو اِتنی طاقت اور حکومت نے ملے کہ جس کے غلط استعمال سے وہ اپنا نقصان کر لے.

وَہاں تَک ہَنْسایِئے جو رو نَہ دے

رک : وہاں تک گدگدایئے الخ

جو نَہ بھائے آپ کو ، وہ دے بَہُو کے باپ کو

(عو) اس جگہ بولتے ہیں جہان کوئی شخص دوسرے کے لیے وہ بات کرے جو خود کے لیے ناپسند ہو.

گَنْجے کو خُدا ناخُن نَہ دے جو سَر کُھجائے

خدا ظلم کو صاحبِ اختیار اور کمینے کو صاحبِ ثروت نہ کرے (ورنہ وہ غریبوں کوبہت ستائے گا)

گَنْجے کو خُدا ناخُن نَہ دے جو کُھجاتے کُھجاتے مَر جائے

خدا ظلم کو صاحبِ اختیار اور کمینے کو صاحبِ ثروت نہ کرے (ورنہ وہ غریبوں کوبہت ستائے گا)

قِسمَت نَہ دے یاری تو کیوں کَر کَرے فَوجداری

اگر قسمت ساتھ نہ دے تو حکومت نہیں ملتی

نَنْگی گھیرے گھاٹ ، نَہ آپ نَہائے ، نَہ اَوروں کو نَہانے دے

رک : ننگا گھیرے گھاٹ ، نہ آپ نہائے ، نہ اوروں کو نہانے دے ۔

چَودھری ہو یا راؤ جَب کام نَہ دے اَیسی تَیسی میں جاؤ

کوئی بڑے سے بڑا ہو جب کام نہ آیا تو نکما ہے

جِس کو نَہ دے مَولا اُس کو دِلائے آصِفُ الدَّوَلہ

آصف الدولہ کی فیاضی بہت مشہور تھی ، (مجازاً) اگر سر کار سے نہ مل سکے تو آصف الدولہ سے مل جاتا ہے (آصف الدولہ کی اپنی فیاضیوں اور سخاوت نے لکھنؤ کے بچے بچے کے من٘ھ میں یہ کہاوت ڈال دی).

گُڑ نَہ دے گُڑ کی سی بات تو کَرے

گُڑ نَہ دے تو گُڑْ کی سی بات تو کَہے

اگر سلوک نہ کر سکے تو نرمی سے تو بولے

وَہاں تَک گُدگُدائیے جَہاں تَک دُوسرا رو نَہ دے

اتنا مذاق ہونا چاہیے جس سے دوسرا تنگ نہ آ جائے ، وہاں تک ہنسایئے جو رو نہ دے

بَخْت دے یاری تو کَر گھوڑے اَسْواری ، بَخْت نَہ دے یاری تو کَر کھا چَروے داری

اقبال مندی میں انسان ہر طرح کا عیش کرسکتا ہے.

مَرْد وہ ہے جو دے اَور نَہ لے، اَور نِیم مَرْد وہ ہے جو دے اَور لے، نا مَرْد وہ ہے جو نَہ دے اَور نَہ لے

بزرگوں کا قول ہے کہ بہادر وہ ہے جو دیتا ہے یعنی سخاوت کرتا ہے مگر کسی سے لیتا نہیں ، نیم بہادر وہ ہے جو دیتا بھی ہے اور لیتا بھی ، بزدل اور نالائق وہ ہے جو لیتا تو ہے مگر دیتا کسی کو نہیں

اَپنی مُرغی بُری نَہ ہو تو ہَمسایےِ میں اَنڈا کیوں دے

نقصان اپنے ہی ہاتھوں ہوتا ہے

دِلّی سے مَیں آؤُں خَبَر کَہے میرا بھائی، گَھر سے آئے کوئی سَندیسا دے کوئی

یہ کہاوت ان لوگوں کی نسبت بولتے ہیں جن کو کسی بات کا علم ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے مگر وہ بوجہ غفلت یا کم عقلی کے اس امر سے غافل یا لاعلم ہوں

دانت ٹُوٹے کُھر گِھسے پِیٹھ نَہ بوجھا لے ، اَیسے بُوڑھے بَیل کو کَون باندھ بُھس دے

بوڑھے آدمی کو کوئی اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتا

سانسا سائیں میٹ دے اَور نَہ میٹے کو، جب ہو کام سنْدیہ کا تو نام اسی کا لو

خُدا کے سِوا کوئی فِکر دُور نہیں کر سکتا، جب کوئی خطرناک جُرم کرتا ہو یا پریشانی کی بات ہو تو خدا کو یاد کرنا چاہیے

سائِیں سانسا میٹ دے اَور نَہ میٹے کوئے، وا کو سانسا کیا رہا جا سر سائیں ہوئے

خُدا کے سِوا کوئی سان٘سا یعنی پریشانی اور مصیبت دُور نہیں کر سکتا مگر جسے خُدا نیکی کی ہدایت دے

اردو، انگلش اور ہندی میں بھائی نَہ دے بھاؤ دے کے معانیدیکھیے

بھائی نَہ دے بھاؤ دے

bhaa.ii na de bhaav deभाई न दे भाव दे

ضرب المثل

بھائی نَہ دے بھاؤ دے کے اردو معانی

  • اپنی محبت اور دوستی پر بھروسہ کرنا چاہیے
  • بھاؤ کے مطابق بیچنا چاہیے لحاظ نہیں کرنا چاہیے
  • بازار میں بھاؤ سے ہی سامان دے، کسی کو بھائی سمجھ کر کم داموں میں نہ دے

भाई न दे भाव दे के हिंदी अर्थ

  • अपने प्रेम एवं मित्रता पर भरोसा करना चाहिए
  • भाव के अनुसार बेचना चाहिए दया नहीं करना चाहिए
  • बाज़ार भाव से ही चीज़ दे, किसी को भाई समझ कर कम दामों में न दे

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بھائی نَہ دے بھاؤ دے)

نام

ای-میل

تبصرہ

بھائی نَہ دے بھاؤ دے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone