تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَکیلا" کے متعقلہ نتائج

اَکیلا

تنہا، جس کے ساتھ دوسرا نہ ہو، واحد، ایک

ہَکیلا

رک : اکیلا ۔

اَکیلا نَہ روتا بَھلا نَہ ہَنْستا

رک : اکیلا روتا بھلا نہ ہنستا بھلا .

اَکیلاپَن

رک : اکیل پن .

اَکیلا حُسْنو روئے کِہ قَبْر کھودے

تنہا شخص جس پر مصیبت کے وقت میں کئی کئی ذمہ داریاں ہوں وہ کس کس کام کو سنبھالے (اس موقع پر مستعمل ہے جب کہ مصیبت اور پریشانن کی حالت میں کام کثرت سے پیش آئیں اور سنبھالنے والا تنہا ہوا)

اَکیلا دُکیلا

تنہا

اَکیلا چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑتا

تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا

اَکیلا سُورْما چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑْ سَکْتا

رک : اکیلا چنا بھاڑ نہیں بھوڑ سکتا

اَکیلا چَنا کیا بھاڑ پھوڑے گا

تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا

اَکیلا سو باوْلا، دُوکیلا سو سَنگ، تِکیلا سو کَھٹ پَٹ، چَوکیلا سو جَنگ

آدمی تنہا ہو تو اسے وحشت ہوتی ہے دو ہوں تو دل مضبوط ہوتا ہے ےہن ہوں تو باہم کھٹ پٹ شروع ہوجاتی ہے اور چار (یا زیادہ) ہوں تو لڑ بیٹھتے ہیں

باندھ سَکیلا پِھیرے اَکیلا

ہتھیار بند کے ساتھ رہنے سے لوگ گھبراتے ہیں کہ کہیں کسی جھگڑے میں نہ پھن٘س جائیں

یِہ میری سِکْشا مان رے چیلا، کَدھے باٹ نَہ چال اَکیلا

سفر میں اکیلا نہیں جانا چاہیے ، کوئی ہمراہی ساتھ لینا چاہیے .

باجْرَہ کَہے میں ہوں اَکیلا دو موسْلی سے لَڑُوں اَکیلا جو میری تاجو کِھچْڑی کھائے تو تُرَت بولتا خوش ہو جائے

ایک فقرہ جو باجرے کی توصیف میں مستعمل، مترادف:اگر حسین عورت باجرا کھاۓ توبہت خوش ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں اَکیلا کے معانیدیکھیے

اَکیلا

akelaaअकेला

اصل: سنسکرت

وزن : 122

اَکیلا کے اردو معانی

فعل متعلق، صفت

  • تنہا، جس کے ساتھ دوسرا نہ ہو، واحد، ایک
  • بلا شرکت غیر، صرف، فقط، محض
  • تنہائی، خلوت
  • یکتا، لاثانی، فرد، بے مثل، لاجواب
  • وہ مقام جہاں کوئی دوسرا نہ ہو، سنسان اور خالی مکان یا جگہ

شعر

English meaning of akelaa

अकेला के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण, विशेषण

  • जिसे किसी का सहयोग या सहायता न प्राप्त होती हो, जिसके साथ और कोई न हो, बिना साथी, श्रेष्ठ, एकाकी, तन्हा, केवल एक, एकमात्र, अविवाहित
  • वह स्थान जहाँ कोई और न हो, एक उजाड़ और खाली घर या स्थान

اَکیلا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَکیلا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَکیلا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words