تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آزادْ نَظْم" کے متعقلہ نتائج

گُناہ گار

(شریعت) وہ جو ایسا فعل کرے جو شرعاً ممنوع ہو، وہ جو ایسا کام کرے جس کا حکم نہ ہو، عاصی، دوشی، پاپی

گُناہگار ٹَھیرنا

گناہ گار ٹھیرانا (رک) کا لازم ، قصوروار تجویز ہونا ، ملزم ہونا

گُناہ گار ہونا

ایسے فعل کا مرتکب ہونا جو حلال و جائز نہ ہو ، ملزم ٹھیرنا ، مجرم و قصوروار ہونا ، گرفتار بلا و مصیبت ہونا ، عذاب میں پڑنا.

گُناہ گار کَرْنا

گناہ گار بنانا ، شرمندہ کرنا.

گُناہ گار بَنانا

گناہ میں مبتلا کرنا ، شرمندہ کرنا ؛ ملزم بنانا

گُناہْگار ٹَھہْرانا

مُجرم قرار دینا ، قصور وار تجویز کرنا ، ملزم ٹھیرانا

گُناہ گاری دینا

جُرمانہ دینا ، چٹی بھرنا ، تاوان دینا ، ٹوٹا بھرنا ، خسارہ دینا

گُناہ گاری

گناہ کرنا، جرم، خطا

گُنَہ گار

خطاوار، قصوروار، مجرم، گناہ کرنے والا، عاصی، بدکار، خدا کی نافرمانی کرنے والا

گُناہگار ٹَھیرانا

مُجرم قرار دینا ، قصور وار تجویز کرنا ، ملزم ٹھیرانا

گُنَہْگار ہونا

عاصی ہوجانا ، گناہ کا مرتکب ہونا ، معصیت کا مرتکب ہونا

گُنَہْگار کَرْنا

گناہ میں مبتلا کرنا

گُنَہْگار بَنانا

شرمندہ کرنا

گُنَہْگار ہو جانا

عاصی ہوجانا ، گناہ کا مرتکب ہونا ، معصیت کا مرتکب ہونا

گُنَہگار ٹَھہرانا

گُنَہ گاری

گناہ کی بات، گناہ کی حالت

گُناہ گَرْدَن پَر ہونا

الزام یا گناہ کا بوجھ کسی کے ذَمّے ہونا.

مفت گناہ گار کرنا

خواہ مخواہ جھگڑے میں پھنسا دینا

مُفت گُناہ گار ہونا

مفت گناہ گار کرنا (رک) کا لازم ، بلا وجہ ، بلا سبب کسی جھگڑے میں پھنس جانا ۔

توبہ بڑی سِپَر ہے گنہگار کے لئے

توبہ کرنے سے گنہگار سزا سے بچ جاتا ہے، اس کے لئے توبہ بڑی ڈھال ہے

کَہہ کے گُنَہْگار ہونا

بیجا بات کہنا، بے نتیجہ بات کہنا، کہہ کے پچھتانا

بال بال گُنَہْگار

سراپا گناہوں سے آلودہ

مُفت گُنہگار کَرنا

خواہ مخواہ جھگڑے میں پھنسا دینا، بلا سبب کسی مسئلہ میں شامل کرنا

بات کَہہ کے گُنَہْگار ہونا

بولتے ہی قصور وار ٹھہرایا جانا، لب کھولتے ہی بات پر لے دے ہونے لگنا

کان گُنَہْگار ہَیْں

میں نے یونہی سنا ہے، جھوٹ سچ کا ذمہ دار نہیں، کسی غلط بات کا سننا، جبکہ جھوٹ یا سچ کا پتا نہ ہو یا تحقیق نہ ہو، بیشتر بُری بات سننے کے لئے مستعمل ہے

بال بال گُنَہْگار ہونا

سراپا گناہوں میں آلودہ ہونا

پُرانے گُنَہگار

(لفظاً) قدیم قصور وار ، خچا کار ، (مجازاً) سرد گرم آموزدہ.

بات کَرکے گُنَہْگار ہونا

بولتے ہی قصور وار ٹھہرایا جانا، لب کھولتے ہی بات پر لے دے ہونے لگنا

اردو، انگلش اور ہندی میں آزادْ نَظْم کے معانیدیکھیے

آزادْ نَظْم

aazaad-nazmआज़ाद-नज़्म

وزن : 22121

موضوعات: عروض عروض شاعری

آزادْ نَظْم کے اردو معانی

فارسی، عربی - اسم، مؤنث، مرکب لفظ

  • وہ نظم جس كے مصرعوں میں دریف وقوافی كی پابندی نہ ہو اور جس كے مصرعوں میں اركان كی تعداد عروضی قواعد كے برخلاف مختلف ہو

English meaning of aazaad-nazm

Persian, Arabic - Noun, Feminine, Compound Word

  • free verse, vers libre

आज़ाद-नज़्म के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, अरबी - संज्ञा, स्त्रीलिंग, संयुक्त शब्द

  • मुक्त छंद, उर्दू शायरी की वह विधा जिसमें रदीफ़ काफ़िये की पाबंदी न हो

آزادْ نَظْم سے متعلق دلچسپ معلومات

قافیے کی قید سے آزاد ہونے کی خاطر مغربی ادب سے استفادہ کر کے اردو نظم کی جو اصناف مقبول ہوئیں وہ "آزاد نظم" اور "معری نظم" ہیں۔ لیکن یہ وزن اور بحر پر مبنی ہوتی ہیں۔ معری نظم blank verse قافیے سے عاری ہوتی ہے، لیکن سارے مصرعے ایک ہی بحر اور ایک ہی وزن میں ہوتے ہیں۔ جیسے جانثار اختر کی نظم "مہکتی ہوئ رات" ۔ یہ ترے پیار کی خوشبو سے مہکتی ہوئی رات اپنے سینے میں چھپائے ترے دل کی دھڑکن آج پھر تیری ادا سے مرے پاس آئی ہے آزاد نظم free verse بھی کسی ایک بحر میں لکھی جاتی ہے، لیکن اس کے مصرعے چھوٹے بڑے ہوتے ہیں۔ مخدوم محی الدین کی آزاد نظم "چارہ گر" یوں شروع ہوتی ہے : اک چنبیلی کے منڈوے تلے میکدے سے ذرا دور اُس موڑ پر دو بدن پیار کی آگ میں جل گئے آزاد نظم میں ہم قافیہ مصرعے بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ فیض کی نظم ”تم مرے پاس رہو“ دیکھئے۔ تم مرے پاس رہو مرے قاتل مرے دلدار مرے پاس رہو جس گھڑی رات چلے آسمانو ں کا لہو پی کے سیہ رات چلے مرہمِ مشک لئے نشترِالماس لئے بین کرتی ہوئی ہنستی ہوئی گاتی نکلے درد کے کاسنی پازیب بجاتی نکلے تصدق حسین خالد ، میرا جی اور ن۔ م۔ راشد آزاد نظم کے سرخیل مانے جاتے ہیں۔ فیض احمد فیض، سردار جعفری اور اختر الایمان بھی اس صنف کے ممتاز شاعر ہیں۔

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آزادْ نَظْم)

نام

ای-میل

تبصرہ

آزادْ نَظْم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone