تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آسْ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں آسْ کے معانیدیکھیے
آسْ کے اردو معانی
سنسکرت - اسم، مذکر، قدیم/فرسودہ
- آسرا، سہارا، پناہ، مدد، حمایت۔
- (كاریگر) ٹیك، ٹیكن، ٹكاؤ، اڑ واڑ، سہارا، پشتہ
- آواز سنگت والوں كا آ آ كر كے گویے یا سوز خواں كو سہارا دینے كا عمل؛ ستار، سارنگی یا بانسری وغیرہ كے ساتھ ضمنی ساز كی سہارا دینے والی آواز تاكہ تسلسل، لے یا رنگ قایم رہے۔
- اعتبار، اعتماد، بھروسا۔
- بال بچے، آل اولاد، ذریات
- تمنا، خواہش
- توقع، امید
- حمل، لڑكے بالے كی امید
- لاگ جس كی مدد یا لگاو سے كوئی كام انجام پائے۔
فارسی، سنسکرت - اسم، مؤنث
- ایک درخت كا نام جس كا پھل كالی مرچ سے قدرے بڑا ہوتا ہے اور جس كا شگونہ اتنا خوشبودار ہوتا ہے كہ سونگھنے والے كو نیند آنے لگتی ہے (پھل كا رنگ كالا، مزا بكٹا، بیچ میں سات آٹھ چكنے بیج۔ اس كے پھل اور پتے بطور دوا مستعمل)
فعل متعلق
- پاس (رک) كا تابع اور مركبات میں مستعمل۔
شعر
تم نہیں پاس کوئی پاس نہیں
اب مجھے زندگی کی آس نہیں
زباں زباں پہ شور تھا کہ رات ختم ہو گئی
یہاں سحر کی آس میں حیات ختم ہو گئی
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائے
کوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
English meaning of aas
आस के हिंदी अर्थ
संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग, प्राचीन
फ़ारसी, संस्कृत - संज्ञा, स्त्रीलिंग
- एक पेड़ जिसके फल और पत्ते दवा में प्रयुक्त होते हैं
क्रिया-विशेषण
- पास (रुक) का ताबे और मुरक्कबात में मुस्तामल
آسْ کے مترادفات
آسْ کے متضادات
آسْ کے قافیہ الفاظ
آسْ کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (آسْ)
آسْ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔