تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آگ کو آگ مارتی ہے" کے متعقلہ نتائج

آگ کو آگ مارتی ہے

شریرشریر ہی سے دبتا ہے

مُنہ کو آگ لَگانا

منھ کو جلانا ، چہرہ جھلسا دینا

ہَوائی کو آگ دینا

آتش بازی کی کسی چیز کو جلانا ؛ آتش بازی چلانا ۔

آتْما میں آگ لَگی ہے

بہت ہی بھوک لگی ہے، بھوک بے چین کررہی ہے

آئی تھی آگ کو رَہ گَئی رات کو

بے غیرت ہے، بدچلن ہے، بدچلنی کے لئے ذرا سا بہانہ کافی ہے

کَون پَرائی آگ میں گِرْتا ہے

کوئی کسی کی وجہ سے مصیبت مول نہیں لیتا.

اَپْنے ہی گَھر سے آگ لَگی ہے

اپنوں ہی کا اٹھایا ہوا فساد، کسی غیر کی شرارت نہیں

آگ کا جلا آگ سے اچھا ہوتا ہے

آگ سے جلی ہوئی جگہ کو آگ سے سینکیں تو جلن کم ہو جاتی ہے، جس نے ایذا دی وہی تسکین پہنچا سکتا ہے

تُم آگ کے جَلے ہوئے کو سینکْتے ہو

آفت رسیدہ کو اور زیادہ تکلیف دیتے ہو

آگ کا پُتْلا آگ کو دھائے

ہر ایک چیز اپنی صل کی طرف رجوع کرتی ہے

دِل میں ایک آگ سی لَگ رَہی ہے

دل میں جلن محسوس ہورہی ہے ، اندر ہی اندر پُھنکا جا رہا ہوں .

آگ پانی کا بیر ہے

دو متضاد چیزیں ایک دوسرے کی ضد ہوتی ہیں، طبعی مخالفت ہے

جَوانی اَور اُس پَر شَراب دُونی آگ لَگْتی ہے

جوانی میں شراب پینا سخت غضب ڈھاتا ہے

پَہْلےاَپْنی ہی داڑھی کی آگ بُجھائی جاتی ہے

پہلے اپنے فائدہ کی بات کی جاتی ہے، پھر دوسرے کا خیال آتا ہے

آگ کو پانی کَرنا

آگ ٹھنڈی کرنا، آگ بجھانا

گَھر کو آگ لَگانا

گھر کو جلانا ؛ گھر تباہ کرنا ، ازدواجی زندگی برباد کرنا.

مِزاج کو آگ کَرنا

طبیعت میں تیزی پیدا کرنا ۔

دَرُونا کو آگ لَگْنا

دل جلنا ، تکلیف ہونا ، دُکھ ہونا.

پیٹ کو آگ لَگْنا

اولاد کا مخالف ہو جانا ، اولاد کا نالائق ہونا ، اولاد سے دکھ پہن٘چنا۔

دَھن کو آگ لَگانا

دوہت برباد کرنا .

باوْلی بَہُو آگ کو جاوے، اُپلْا ڈالے تَوا اُٹھا لاوے

بے وقوف بھی اپنے فائدے کی بات کو خوب سمجھتا ہے، ظاہر کی بیوقوف باطن کی ہوشیار

آگ اور بیری کو کم نہ سمجھے

آگ چاہے کتنی ہی کم ہو اور دشمن کیسا ہی حقیر ہو مگر ان دونوں کو تھوڑا نہ سمجھنا چاہیئے، آگ کے پھونک دینے اور دشمن کے ضرر پہنچانے میں دیر نہیں لگتی

آگ میں جو چیز پڑی وہ آگ ہے

صحبت کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے

آگ کو باتھ میں رَکھنا

ظاہر چیز کو چھپانےکی کوشش کرنا، جوچیزچھپ نہیں سکتی اسے چھپانا

آگ لَگا پانی کو دَوڑْنا

ایذا پہنچاکر اظہار ہمدردی کرنا، شر پیدا کرکے اس دفع کرنے میں سرگرمی دکھانا

آگ کو دامَن سے ڈَھانْکنا

بات کو اس طرح چھپانا کو اورافشا ہوجائے

پیٹ کی آگ کو ٹَھنْڈا کَرْنا

رک : پیٹ کی آگ بجھانا.

آگ لَگا کَر پانی کو دَوڑنا

ایذا پہنچاکر اظہار ہمدردی کرنا، شر پیدا کرکے اس کے دفع کرنے میں سرگرمی دکھانا

آگ لینے کو جائیں پَیَمْبَرِی مِل جائے

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کسی شخص کو توقع کے خلاف کوئی چیز حاصل ہو جائے

آگ لینے کو آنا

آتے ہی پلٹ جانا، کھڑے کھڑے آنا اور چلا جانا

باوْلے کو آگ بَتائی اُس نے لے گَھر کو لَگائی

بے وقوف آدمی ذرا سے اکسانے میں مشتعل ہو کر اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے

سائیں جس کو راکھ لے مارن مارا کون، بھوت دیو کیا آگ ہو کیا پانی کیا پون

جس کو خدا رکھے اسے کون چکھے

اردو، انگلش اور ہندی میں آگ کو آگ مارتی ہے کے معانیدیکھیے

آگ کو آگ مارتی ہے

aag ko aag maartii haiआग को आग मारती है

عبارت

مادہ: آگ

آگ کو آگ مارتی ہے کے اردو معانی

  • شریرشریر ہی سے دبتا ہے

English meaning of aag ko aag maartii hai

  • diamond cuts diamond, measure for measure, like cures like

आग को आग मारती है के हिंदी अर्थ

  • दुष्ट, दुष्ट ही से दबता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آگ کو آگ مارتی ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آگ کو آگ مارتی ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words