تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اُلَٹْنا" کے متعقلہ نتائج

اُلَٹْنا

اوندھ جانا، اوندھا ہو جانا

اُلَٹْنا پَلَٹْنا

الٹ پلٹ کے مادے کا فعل لازم یا متعدی، ترتیب بگاڑنا، گڑبڑ کرنا، ترتیب بدلنا

طَبَقَہ اُلَٹْنا

(کسی ملک یا حکومت کو) سخت نقصان پہنچانا ، انقلاب لانا ، تباہ و برباد کرنا .

مُعامَلَہ اُلَٹْنا

کام بگڑ جانا ۔

طَبِیعَت اُلَٹْنا

خللِ دماغ ہو جانا ، بات سمجھنے کی صلاحیت نہ رہنا.

دُعا اُلَٹْنا

جس کام کے لیے وِرد یا وظیفہ پڑھا جائے اس کا اُلٹا ظہور میں آنا ، دعا کا مخالف اثر ہو جانا.

بُرْقَع اُلَٹْنا

چہرے سے برقع ہٹانا یا ہٹنا .

دِل اُلَٹْنا

دل پریشان ہونا.

بات اُلَٹْنا

۱. معاملہ برعکس ہونا ، حالات کا مخالف رخ اختیار کرنا.

دُنیا اُلَٹْنا

برباد کرنا ، لوٹنا

دَریا اُلَٹْنا

بہت تحقیق و تلاش کرنا ، کھنگال ڈالنا.

پَٹّا اُلَٹْنا

(سوداگری) دیوالا نکالنا ، دیوالیہ ہونے کے اعلان کا ایک طریقہ جس میں دوکاندار دکان کھول کر اپنے بیٹھنے کی گدی کو اُلٹ دیتا ہے اور اپنی جگہ سے علیحدہ ہوکر ایک طرف بیٹھ جاتا ہے اس عمل سے بازار میں اس کے دیوالیہ ہونے کا اعلان ہوتا ہے اور ساتھ ہی اس سے کاروبار کرنا بند کردیا جاتا ہے ، ٹاٹ الٹنا .

مَت اُلَٹْنا

عقل جاتی رہنا ، مت ماری جانا (مت اُلٹ/دینا (رک) کا لازم) ۔

قِسْمَت اُلَٹْنا

حالات کا پلٹا کھانا، نصیبہ بگڑ جانا، حالات کا ناموافق ہونا.

سانس اُلَٹْنا

دم رُکنا ، اندر ہی اندر سان٘س لینا ، سان٘س قابو میں نہ ہونا.

پَرا اُلَٹْنا

صف لشکر کا پرا گندہ ہونا ، فوج کا درہم برہم ہونا ، (مجازاً) تباہی یا بربادی ہونا .

مُقَدَّر اُلَٹْنا

برے دن آنا ، ناکامی ہونا ، کام موافق ِمراد نہ ہونا ۔

حَشْر اُلَٹْنا

رک: حشر بپا (--- بَرْپا) ہونا

زَمِین اُلَٹْنا

زمین کا پلٹا کھانا، قیامت ٹوٹنا، افتاد پڑنا، غضب کرنا، معاملہ تلپٹ ہو جانا

خَنْجَر اُلَٹْنا

خنجر کا کسی چیز سے ٹکڑا کر اُچٹ جانا

جادُو اُلَٹْنا

جادو کا اثر زائل کرنا

وَرَق اُلَٹْنا

کاغذ کا ورق ایک رخ سے دوسرے رخ کرنا ، صفحہ پلٹنا نیز ورق گردانی کرنا ، کسی کتاب کا شروع سے آخر تک سرسری مطالعہ کرنا ؛ ایک دور یا زمانے کا جائزہ لینا

صَفیں اُلَٹْنا

لڑائی میں فوج کی صفوں کا تِتَّر بَتَّر یا درہم برہم ہونا.

تَدْبِیر اُلَٹْنا

سوچے ہوئے کےخلاف ہونا ، منصونہ بگڑجانا ، پر انتظام بر عکس ہونا .

دِماغ اُلَٹْنا

پاگل ہو جانا، دیوانہ ہو جانا، حواس باختہ ہو جانا.

حُکْم اُلَٹْنا

پہلے حکم کے برخلاف فیصلہ کرنا

دَفْتَر اُلَٹْنا

صورتِ حال کا بالکل بدل جانا، سارا کام یا منصوبہ منتشر یا ملیا میٹ ہو جانا

پَھٹّا اُلَٹْنا

دیوالہ نکالنا ، دکان بند کرنا ، ٹاٹ اُلٹنا .

گھوڑا اُلَٹْنا

گھوڑے کا روگرداں ہو جانا، واپس مڑنا

بِساط اُلَٹْنا

بساط الٹ جانا، الٹ دینا

تَخْت اُلَٹْنا

سلطنت درہم برہم کردینا ،حکومت میں انقلاب برپا کرنا ، ملکی نظم و نسق میں انقلاب آنا .

اِینٹ اُلَٹْنا

(عور) روایتی طور پر دشمن کو ہلاک کرنے کی نیت سے مسجد میں اینٹ الٹی کرکے رکھ دینا (ناخواندہ عورتوں کا ٹوٹکا).

طَبْقے اُلَٹْنا

تہس نہس ہو جانا ، تباہ و برباد ہو جانا.

پانسا اُلَٹْنا

انقلاب ہونا ، تدبیر یا تقدیر کا موافق سے مخالف ہو جانا.

دُودْھ اُلَٹْنا

رک : دودھ اُگلنا.

کَھٹولی اُلَٹْنا

(”پر“ کے ساتھ) بے بس کر دینا ، قابو می لے آنا ، ٹھیک بنانا.

مَسْنَد اُلَٹْنا

رک : بساط اُلٹنا ۔

گُھونگَھٹ اُلَٹْنا

پردہ اُٹھانا ، عیاں کرنا .

طَبَق اُلَٹْنا

درہم برہم ہو جانا ، تباہی مچنا ، تباہ و برباد ہو جانا .

مَشَک اُلَٹْنا

مشک کا پانی خالی کرنا ۔

جِیبھ اُلَٹْنا

صحیح تلفظ سے بولنا، تلفظ اچھی طرح ادا کرنا

زَبان سے اُلَٹْنا

زبان سے ادا کرنا، زبان سے دُہرانا

نَوبَت نَقّارے اُلَٹْنا

نقّارے یا شادیانے وغیرہ نہ بجانا، نقارخانہ بند کرنا، (عموماً کسی کے سوگ میں)

دِل پَر سے پَردے اُلَٹْنا

دل پر رازوں کا انکشاف ہونا ، نئی نئی باتیں معلوم ہونا.

خُدا کے گَھر میں اِینٹ اُلَٹْنا

چور کو سزا دینے کا ٹوٹکا کرنا .

اُلَٹْنا سے متعلق محاورے

اُلَٹْنا

'اُلَٹْنا' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone