تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَڑا" کے متعقلہ نتائج

کَڑا

(نرم کا نقیض) سخت

کَڑاہا

پیتل یا لوہے وغیرہ کا بنا ہوا گول پیندے، کھلے منہ اور اونچی دیواروں کا ایک مشہور ظرف، بڑا کڑاہ، بڑی کڑاہی، کڑھاؤ

کَڑاہی

ایک پھیلا ہوا آہنی برتن جس میں حلوہ وغیرہ پکاتے اور پوریاں اور مٹھائیاں وغیرہ تلتے ہیں

کَڑا ہونا

کڑا کرنا کا لازم

کَڑاؤ

کڑھاؤ ، بڑی کڑاہی .

کَڑاں

(موسیقی) ڈھولک کی چار تالوں میں سے ایک تال .

کَڑاہ

کڑھاو جو فصیح ہے، بڑی کڑاہی، کڑھاؤ، حلوا پکانے یا کچوریاں وغیرہ تلنے کا بڑا ظرف، موہن بھوگ، کزغان کلاں

کَڑائی

سختی، کَڑا پن، کَڑا ہونا

کَڑا پَہْرَہ

سخت نگرانی ، وہ پہرہ چوکی جو کڑی ہو ، جس میں ڈھیل نہ ہو .

کَڑا پیادَہ

۔(عو) مذکر۔ دیکھو قاضی کا پیادہ۔

کَڑا فِقْرَہ

درشت جُملہ ، سخت بات .

کَڑا رَوَیَّہ

سختی کا برتاؤ ، سخت گیری کا سلوک ، بے مروّتی .

کَڑا مُنہ آنا

بد زبانی کرنا .

کَڑا وَقْت ہونا

To have a hard time.

کَڑا پَن

۱. سختی ، کرارا پن ، صلابت (نرمی کا نقیض).

کَڑاہی کَرْنا

نذر و نیاز کے لئے کچھ پکانا

کَڑاہی چاٹنا

۔عورتوں کا خیال ہے کہ جو لڑکا یا لڑکی کڑھائی چاٹتی ہے اس کے بیاہ میں منھ برستا ہے۔

کَڑا دِن

سخت دل ؛ (مجازاً منحوس دن ؛ مصیبت کا وقت ، ابتلا کا زمانہ ؛ نحوست .

کَڑا دَم

سخت جان ؛ سمتقل مزاج .

کَڑا مول

مہنگی قیمیت، کڑا بھاؤ

کَڑا کوس

۔دو میل سے کچھ زیادہ فاصلہ کو کڑا کوس کہتے ہیں۔

کَڑا گوس

دو میل سے زیادہ فاصلہ ؛ (مجازاً) بہت دور.

کَڑاکے

کڑاکا (رک) کی مغیرہ حالت نیز جمع ؛ تراکیب میں مستعمل .

کَڑاک

بجلی کے گرنے کی آواز .

کَڑاکا

زور کی آواز، گھن گرج، بادل کی کڑک، زور سے گرجنا

کَڑاوا

ذمّہ داری ، فرض.

کَڑا سال

دُشوار برس ، مُشکل کا سال ، کٹھن سال .

کَڑا تاؤ

غصّے کی تیزی ، غصّے کا بہت زیادہ جوش ، اُبال ، آگ کی لپٹ .

کَڑاڑ

کنارہ ؛ دریا کے کنارے جگہ جگہ مٹّی کٹ جانے سے اُبھرنے والے ٹیلے .

کَڑاڑا

۔(ھ) دیکھو کراڑا۔ ؎

کَڑاہی گوشْت

گوشت کے پکوان کی ایک قسم

کَڑاہے کی پُوجا

کسی اچھے کام کی شروعات کے لیے کڑاہا چولہا پر رکھنے سے پہلے اس کی پوجا کرنا، کڑاہا پوجن

کَڑا وَقْت

مصیبت کے ایّام، بُرا وقت، مشکل کا زمانہ، قحط سالی

کَڑا دینا

حصار کھینچنا ، حلقہ بنانا ، دائرہ کھینچنا.

کَڑا پانی

پانی کا تیز بہاؤ کہ پیرنا مشکل ہو ؛ (مجازاً) دُشواری.

کَڑا کَرْنا

سخت کرنا، اکڑا لینا، جیسے بدن کڑا کرلینا

کَڑا جَواب

بے مروّتی کا جواب، صاف جواب، سخت جواب، کورا جواب

کَڑا پَڑنا

سخت ہو جانا

کَڑا سَماں

قحط کا زمانہ، تنگی کا وقت

کَڑا بَنْنا

سخت گیر رویّہ اختیار کرنا .

کَڑا فِقْرا

درشت جُملہ ، سخت بات .

کَڑاکے کا فاقَہ

وہ فاقہ، جس میں دیر تک کچھ کھانے پینے کو نہ ملے، سخت فاقہ، وہ فاقہ، جس میں کھیل اڑ کر مُنھ تک نہ جائے

کَڑاکَڑ

کسی سخت چیز کے ٹوٹنے کی پیہم آواز، کڑ کڑ کی مسلسل آواز، کڑ کڑ کی آواز کے ساتھ

کَڑا آسمان

۔قحط کا زمانہ۔ تنگی کا وقت۔

کَڑاہی باندھنا

۔ منتر کے زور سے کڑھائی کو گرم نہ ہونے دینا۔

کَڑا لَگانا

چھت ڈالنا، اینٹ، چونے اور پتھر کا مکان بنانا، لداؤ کا مکان بنانا

کَڑا اِحتِجاج

Strong protest.

کَڑاہی میں ہاتھ ڈالْنا

اپنی بے گناہی اور سچائی ثابت کرنے کے لئے جلتے ہوئے تیل یا گھی میں ہاتھ ڈالنا

کَڑاہی چَڑْھنا

کڑاھی کا کسی چیز کو تلنے کے لیے چولہے پر رکھا جانا، پکوان کا تلا جانا

کَڑاہی چَڑھانا

کڑاہی کو چولہے پر رکھنا

کَڑاکے کی

کڑاکے کا (رک) کی تانیث ؛ تراکیب میں مستعمل .

کَڑاکے دار

بلند آواز والا ، زوردار کڑاکے والا ، کھنک دار .

کَڑاہی چاٹے گا تو تیرے بِیاہ میں مینھ بَرْسے گا

کہا جاتا ہے کہ کڑاہی چاٹنے والے کی شادی میں بارش ہوتی ہے

کَڑاکا بِیْتنا

فاقہ ہو جانا

کَڑاکَڑ بَجْنا

آپس میں رگڑ کھانا

کَڑاکا گُزرنا

فاقہ ہونا، بھوٗکا رہنا

کَڑاکے کی دُھوپ

شدت کی دھوپ، تیز دھوپ، انتہائی دھوپ ، سورج کی شدید گرمی

کَڑاکے کی مَوت

بہت تکلیف دہ موت ، جوں مرگی ، کڑیل جوانوں کی موت .

کَڑاکے کی آواز

کڑاکے دار آواز ، پاٹ دار آواز ، تیز آواز .

کَڑاکَڑ ٹُوٹنا

یکایک آواز کے ساتھ ٹوٹ جانا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone