تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَفْت" کے متعقلہ نتائج

ہَفْت

(عدد) سات، سبع، چھ اور ایک کا مجموعہ

ہَفْتے

۱۔ ہفتہ معنی نمبر ۱ (رک) کی جمع نیز مغیرہ صورت ، تراکیب میں مستعمل ۔

ہَفْتَہ

منسوب بہ ہفت یعنی سات سے نسبت رکھنے والا، سات دن، ساتواں دن، سات دن کی مدت

ہفت و نہ

سات ونو چیزیں عورتوں کے سنگار اور زیور، سات سنگار

ہَفْت سَر

چراغ دان جس کے سات سر ہوتے ہیں اور ہر سر میں ایک چراغ رکھا جاتا ہے ۔

ہفت عشرہ

تھوڑا سا عرصہ آٹھ دس روز کا زمانہ

ہَفْتْ دَر

(لفظاً) سات دروازے ؛ (کنایتہ) ہفت پہلو (مجازاً) حیران پریشان ۔

ہَفْت نُہ

(کنایتہ) زیب و زینت نیز رباب کے تار

ہفت و شس

سات آسمان

ہَفْتوں

کئی ہفتوں تک، طویل مدت تک (ہفتہ کی جمع)

ہَفْت خَط

سات لکیریں جو جمشید کے پیالے میں تھیں (۱) خط ازرق (۲) خط اشک (۳) خط بصرہ (۴) خط بغداد (۵) خط جور (۶) خط فرو دینہ (۷) خط کاسہ گر ؛ (کنایتہ) اقالیم سبعہ

ہَفْت خُم

سات آسمان

ہَفْتُم

سات سے نسبت رکھنے والا، ساتواں، ساتویں

ہَفْتَش

ہفت و ہشت، تکرار، بحث

ہَفْت جوش

(لفظاً) سات دفعہ ابالا یا جوش دیا ہوا، گلا ہوا (خصوصاً پیتل)

ہَفْت نیش

سات ڈنک والا ؛ (کنایتہ) نہایت زہریلا یا خطرناک ۔

ہَفْت تَن

سات سیارے

ہَفْت رَنگ

سات رنگ جو سات ستاروں کے متعلق ہیں (۱) سیاہ زحل یا سنیچر کے (۲) بادامی مشتری یا برہسپت کے (۳) سرخ مریخ یا منگل کے (۴) زرد سورج یا سریہ کے (۵) سفید زہرہ یا شکر کے (۶) نیلا عطارد یا بدھ کے (۷) زنگاری قمر یا چندر ماں کے

ہَفْت بَنْد

آئمہ اہلبیت ؑکی شان میں ایسے سات بندوں کی نظم جس کے ہر بند کے اشعار کی تعداد برابر ہوتی ہے ۔

ہَفْت ہنْد

پنجاب کا قدیم ترین نام جو سات دریاؤں (سندھ ، جہلم ، چناب ، راوی ، بیاس ، ستلج اور سرسوتی) کے سبب پڑ گیا تھا ۔

ہَفْت بَرْگ

ایک درخت جس کے پتے پھل وغیرہ دواؤں میں کام آتے ہیں ؛ ایک شیردار درخت کے پتے

ہَفْت شَوط

سات چکر ، سات دائرے (بالعموم خانہء کعبہ کے طواف کے لیے مستعمل جس میں سات چکر ہوتے ہیں) ۔

ہَفْت سُبْع

رک : ہفت منزل ؛ مکمل قرآن ، قرآن کے سات حصے ، قرآن کی سات منازل

ہَفْتَگی

رک : : ہفت روزہ ، سات دن کے بعد چھپنے والا اخبار یا رسالہ وغیرہ

ہَفْتَدہ

سترہ ، ۱۷۔

ہَفْت فَلَک

سات آسمان

ہَفْت گِرَہ

سات آسمان ؛ سات سیارے ؛ سات موسم

ہَفْت مُلْک

رک : ہفت اقلیم ؛ دنیا ۔

ہَفْت گِرْد

سات سیارے

ہَفْت پِدَر

آبائے علوی ؛ مراد : سات آسمان ۔

ہَفْت صُوَر

(لفظاً) سات صورتوں والا ؛ (کنایتہ) فارس میں اصطخرکا بت خانہ جسے مہ آباد نے تعمیر کیا ۔

ہَفْتُمی

رک : ہفتم جو فصیح ہے ، ساتواں ۔

ہَفْت گوشَہ

سات کونے والا ؛ (ریاضی) شکل جس میں سات ضلعے اور سات زاویے ہوں ، مسبع۔

ہَفْت روزَہ

جو ہفتے میں ایک بار نکلتا ہو (اخبار رسالہ وغیرہ) جو سات دنوں کے وقفے سے چھپتا ہو

ہَفْت پُشْت

سات پیڑھیاں، سات نسلیں، پشت در پشت

ہَفْتْ دَہُم

سترھواں ۔

ہَفْت پَرْدَہ

آنکھ کے سات پردے، ہفت حجلہ نور، جن کے نام اس طرح ہیں: شبکیہ، صلبیہ، عنابیہ، عنکبوتیہ، قرنیہ، مشیمیہ، ملتحمہ

ہَفْت پَیکَر

سات ستارے اور ساتوں آسمان، سات ستارے، کنایتہً: سات آسمان نیز نظامی کی ایک مشہور کتاب 'خمسہ' کی ایک مثنوی کا نام

ہَفْت چَرْخ

رک : ہفت فلک ۔

ہَفْت کَرْدَہ

سات سنگار سے آراستہ

ہَفْت کُہْنَہ

سات چیزیں جو پرانی ہوں تو اچھی ہوتی ہیں (۱) دوست (۲) واقف (۳) کتاب (۴) شراب (۵) حمام (۶) تلوار (۷) چینی کے برتن

ہَفْت کَوکَب

رک : ہفت کواکب ۔

ہَفْتاد

(عدد) ستر، ساٹھ اور دس کا مجموعہ

ہَفْت مَنْزِل

سات منزلوں والا

ہَفْت اَخْتَر

سبع سیارہ، سات ستاروں کا مجموعہ، جو جھومر کی شکل میں آسمان پر نظرآتا ہے، ثریا، عقد پروین

ہَفْت رَنگَن

(کنایتہً) مکّار ، چالاک .

ہَفْت و شَش

سات آسمان یا سات سیارے (قمر ، عطارد ، زہرہ ، شمس ، مریخ ، مشتری اور زحل) اور چھ اطراف (تحت و فوق ، یمین و یسار اور پس و پیش

ہَفْت طَبَق

سات آسمان، آسمان کے سات طبقے

ہَفْت راہ

آنکھ کے سات پردے

ہَفْت بام

سات تخت ؛ (کنایتہ) سات آسمان

ہَفْت گاہ

سات آسمان ؛ سات موسم نیز ہفت کشور

ہَفْت کار

چیز جس کو سات طرح کا رنگ دیا گیا ہو

ہَفْت قُلْزُم

ہفت دریا، سات سمندر جو ایک قدیم جغرافیائی تقسیم کے مطابق ہیں: بحیرۂ قلزم، بحیرۂ عمان، بحیرۂ عرب، بحیرۂ روم، بحیرۂ اخضر، بحیرۂ اسود بحیرۂ ظلمات

ہَفْت و ہَشْت

جھگڑے اور دشمنی کی باتیں، وحشت انگیز باتیں (خصومت انگیز یا نفرت آمیز گفتار کا کنایہ)

ہَفْت چاہ

سات کنویں ۔

ہَفْت باز

ایک قسم کا جھنڈا جس میں سات کپڑے ہوتے ہیں

ہَفْت پِیر

قرأت کے سات اُستاد یا امام (ابن عامر دمشقی (شامی) ، ابن کثیر مکی ، ابوعمرو بصری ، نافع مدنی ، حمزہ کوفی ، عاصم کوفی ، علی کسائی کوفی)

ہَفْت سِین

(پارسیوں میں) وہ میز جس پر نئے سال کی آمد کی خوشی میں سین (س) سے شروع ہونے والی سبزیاں سات رنگین پیالوں میں سجائی جاتی ہیں، سین سے شروع ہونے والی چیزیں جو نوروز کے دن میز پر رکھی جاتی ہیں، (سبزہ، سمنو، سنجد، سرکہ، سیب، سیر، سماق)

ہفت خواں

وہ ساتوں منزلیں جو رستم کو طے کرنی پڑی تھیں

ہَفْتادُم

(عدد ترتیبی) ستّرواں ، ستّر سے تعلق یا نسبت رکھنے والا.

ہَفْت کے مرکب الفاظ

ہَفْت

اصل: فارسی

'ہَفْت' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone