تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَرْض" کے متعقلہ نتائج

زمین

خِظّۂ ارض، ملک، کِشور، وطن، دیس، علاقہ، کُرۂ ارض کا خُشک حِصّہ، برَ، خُشکی

زَمِینا

رک : زمین ۔

زَمِینی

زمین سے نِسبت رکھنے والا خواہ جاندار ہو یا بے جان، زمین کا، زمین والا، زمین سے متعلق

زَمِین٘ دار

زمین یا جائداد کا مالک، زیر کاشت یا قابل کاشت اراضی یا گاؤں کا مالک، حاکم، سردار

زَمِین توڑ٘نا

(کاشت کاری) مٹی کے ڈھیلے توڑنا، زمین ہموار کرنا، قابل کاشت بنانا

زَمِین چَڑ٘ھنا

گھوڑے (نیز سواری کے کسی جانور) کا اس طرح مسافت طے کرنا کہ پہلے دن دو میل دوسرے دن تین میل اور اسی طرح بتدریج اس کی تیز رفتاری کی مشق بڑھتی جائے اور وہ طویل ترین فاصلے طے کرنے میں مشاق ہوجائے

زَمِینَہ

چٹان وغیرہ کا ٹکڑا، جس میں بیش قیمت معدنیات، جواہرات وغیرہ پائے جاتے ہیں

زَمِین سَن٘گْلاخ ہونا

(شاعری) بحر اور ردیف قافیہ بہت مُشکل ہونا ۔

زَمِین مُتَحَرِّک ہونا

زمین کانپنا، زلزلہ آنا

زَمِین پَر جائے نَہ ہونا

گنجائش یا وسعت نہ ہونا، نا کافی ہونا، کہیں ٹھکانا نہ ہونا

زَمِین کا پَیوَن٘د ہو

(کوسنا) زمین میں گڑ جائے ، مر جائے ، برباد ہو جائے ۔

زَمِین پَر چَڑ٘ھنا

بہت زیادہ مسافتیں طے کرنا، گھوڑے کا روز بروز تگ و تاز میں زور پکڑنا، تیز رفتاری میں مشّاق ہونا

زَمِین ٹَل جائے اَور یہ نَہ ٹَلے

یہ بلا تو آکے رہے گی ، خواہ کچھ ہو ، یہ مصیبت تو بہر صورت نازل ہو گی ، یہ شخص تو چاہے کچھ بھی ہو اپنی جگہ سے ہلے گا نہیں ، یہ حکم تو ہر صورت میں واجب التعمیل ہے

زَمِین دارَہ

زمیں داری، زمین٘دار کا کام یا منصب، کسی زمیں دار کی زمین کا علاقہ

زَمِین دارْچَہ

چھوٹے زمیں دار، طفیلی زمیں دار، زمیں دار کے اہلکار

زَمِین دَہَلْنا

زمین لرزنا، زمین کا تھرّانا

زَمِین دارانَہ

زمین یا زمینداری سے منسوب ، زمین کا ، زمینی ؛ مالکانہ ، حاکمیت سے متعلق ۔

زمین دار کو کسان، بَچّے کو مَسان

زمیندار کو کسان نقصان پہنچاتا ہے اور بچے کو مسان

زَمِینی مادَّہ

خلیوں میں پایا جانے والا بُنیادی مادّہ جو جاندار کو زندہ رکھتا ہے ۔

زَمِینِ شِعْر

غزل یا نظم کی ردیف ، قافیہ اور بحر کا ایک خاص پیمانہ جس میں شعر کہا جائے، شاعری

زَمِین جُن٘بَد نَہ جُن٘بَد گُل مُحَمَّد

چاہے زمین اپنی جگہ سے سرک جائے مگر فُلاں آدمی ٹس سے مَس نہ ہو گا (ٹس سے مس نہ ہونے والے یا اپنی بات پر اڑے رہنے والے کے متعلق کہتے ہیں)

زَمِین تَھرّانا

ہل چل مچنا

زَمِین شَق ہو جائے اور میں سَما جاؤُں

بہت پریشانی کے عالم میں کہتے ہیں

زَمِین سا

قدم بوس، قدم چومنے والا، (مجازاً) احترام کرنے والا

زَمِین ہِل جانا

زمین تھرّانا، زمین کان٘پنا، زمیں دہلنا، معاملات درہم برہم ہو جانا، ہنگامہ ہوجانا

زَمِین سَہْل ہونا

(شاعری) ردیف و قافیے اور بحر کا آسان ہونا جس سے شاعری کرنا آسان ہو

زَمِین کا ہَنسْنا

کسی زمین کا نہایت با رونق ہونا

زَمِین کا پَرْدَہ

روئے زمین، طبقِ زمین، دنیا جہان، پوری دنیا

زَمِین دوز کَمْرَہ

زیرِ زمیں بنایا ہوا حجرہ ، تہہ خانہ ۔

زَمین بوس ہونا

اظہارِ تعظیم کے لیے کسی کے حضور زمین چومنا، قدموں تک جھکنا، قدم بوسی کرنا

زَمِین کی مِٹّی

خاک، دُھول، زمین کی تہہ، زمین کے ذرّات، ریت

زَمِین کی پَٹّی

جغرافیائی تقسیم کے مُطابق دنیا کا ایک خط یا باردہ

زَمِین تَنْگ ہونا

مصائب کا سامنا ہونا، مشکلوں سے دو چار ہونا

زَمِینِ شِعْر سن٘گلاخ ہونا

شعر کا بحر اور وزن مشکل ہے

زَمین شَق ہونا

زمین پھٹ جانا

زَمِین کا رِشْتَہ

علاقائی تعلق، وطنی تعلق، دُنیا سے تعلق، دُنیاوی رابطہ

زَمِین دوز ہونا

زمین پر جھکنا، پیشانی کو زمین پر ٹیکنا

زَمِینِ خالِصَہ

سرکاری زمین جس میں کسی اور کا حق نہ ہو ، شاہی زمین جس پر لگان صرف ملکی ضروریات کے تحت وصول کیا جائے ۔

زَمِین پامال ہونا

(شاعری) جب کسی ردیف قافیے اور بحر میں بہت سی غزلیں کہی جا چکی ہوں تو اس صورت میں کہا جاتا ہے کہ یہ زمین پامال ہے

زَمِین اُفْتادَہ

زمین جو کاشت نہ کی گئی ہو

زَمِین گَرْم ہونا

سُورج کی تپش سے حرارت پیدا ہونا

زَمِین پَسْت ہونا

غزل یا نظم میں بحر، ردیف، قافیے کا مبتذل یا عامیانہ ہونا، زمین پامال ہونا

زَمِین پائِمال ہونا

(شاعری) جب کسی ردیف قافیے اور بحر میں بہت سی غزلیں کہی جا چکی ہوں تو اس صورت میں کہا جاتا ہے کہ یہ زمین پامال ہے

زَمِین بَیٹھی ہونا

کسی قطعۂ زمین کا دھنسنا، نیچے کو دب جانا

زَمِین ہِلنے لَگنا

ہلچل مچ جانا، تہ و بالا ہوجانا، قیامت مچنا

زَمِین گُلْنار ہونا

بہار آنا ، سُرخ پُھولوں سے زمین بھری ہونا ؛ خُون سے زمین لال ہونا ۔

زَمِین کَمْزور ہونا

(کاشت کاری) ایسی زمین جس میں کاشت مُشکل ہو جائے

زَمِین ہَمْوار ہونا

سطح برابر ہونا، یکساں سطح ہونا، زمین ہموار کرنا کا لازم

زَمِین ہَمْوار کَرْنا

(کاشت کاری) سطح برابر کرنا، فضا تیار کرنا، بنیاد قائم کرنا

زَمِینِ مُرْدَہ

(شاعری) پامال ردیف و فاقیہ، کمزور خیالِ شعری

زَمِین پَر آ رَہْنا

دفعۃً زمین پر گِر پڑنا، ڈھیر ہو جانا، ڈھے جانا

زَمِین ہِلا دینا

حشر برپا کر دینا ، ہنگامہ بپا کر دینا ۔

زَمِینِ عُشْری

زرعی زمیں جس پر لگان وصول کیا جائے ۔

زَمِین کی تَیّاری

(کاشت کاری) زمیں کو بیج ڈالنے کے لئے ہموار کرنا

زَمِین داری پَٹّا

ایک تحریر جس میں سرکار زمین٘دار کے حقوق عطا کرتی ہے ۔

زَمِین مُتَزَلْزَل ہونا

زمین کانپنا، زلزلہ آنا

زَمِین بوس

زمین چومنے والا، زمین پر گرا ہوا

زَمِین دوز

جو زمین کے اندر یا سطح زمین کے نیچے واقع ہو، زیرِ زمین

زَمِین ٹُلَّد نَہ ٹُلَّد مِرزا صاحِب

(زمین جنبد نہ جنبد گل محمد کے قیاس پر عوامی اُردو فقرہ) اپنی بات پر اَڑ جانے والے یا اپنی جگہ سے نہ ہلنے والے کے متعلق کہتے ہیں

زَمِین سُسْت ہونا

(شاعری) ردیف و قافیے اور بحر کا شگفتہ نہ ہونا، جس کی وجہ سے شعر کہنا دُشوار ہو

اَرْض کے مرکب الفاظ

اَرْض

اصل: عربی

'اَرْض' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone