اشتقاق
’’ظَلَمَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَظْلَم
بڑا بے رحم، نہایت سنگدل، سب سے بڑا ظالم
اِنْظِلام
تحمل ظلم، جورو ستم برداشت کرنا
تَظَلُّم
شکوہ، فریاد، داد خواہی کرنا، پناہ مانگنا
ظالِم
ظلم کرنے والا، جور و جفا ڈھانے والا، سنگ دل، بے رحم، ستمگر، ستمگار، تعدّی پسند
ظالِمانَہ
ظلم سے بھرا ہوا، ازروئے ظلم، ظلم کے طریقے پر
ظَلام
رات کے اوّل وقت کی تاریکی، ظلمت، اندھیرا
ظُلام
بہت زیادہ ظلم کرنے والا، بہت بڑا ظالم
ظَلّام
بہت زیادہ ظلم کرنے والا، بہت بڑا ظالم
ظُلْم
کسی بات میں کمی یا بیشی جو حق و انصاف کے خلاف ہو، نا انصافی، زیادتی
ظُلْمات
اندھیرا، تاریکیاں، اندھیرے (اُردو میں بطور واحد مستعمل)
ظُلْمَت
تاریکی، اندھیرا (نور کی ضد)، سیاہی، کالک
ظَلَمَہ
بہت سارے ظالم، ظلم کرنے والے لوگ
ظَلُوم
بہت زیادہ ظلم کرنے والا ، بڑا ظالم.
ظَلُومی
بہت زیادہ ظلم کرنے کی حالت
مُتَظَلِّم
ظلم کی فریاد کرنے والا، دادخواہ، فریادی
مُظْلِم
تاریک، سیاہ، مراد: شب دیجور
مَظْلِمَہ
جور، جفا، ستم، ناانصافی، داد خواہی، اندھیر، وبال
مَظْلُوم
جس کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہو، ظلم رسیدہ، ستایا ہوا، ستم رسیدہ، مونث کے لئے مظلومہ
مَظْلُومی
مظلوم ہونا، ظلم ہونا، ستم ہونا، جفا ہونا
مَظْلُومِیَت
ستم رسیدہ ہونا، مظلوم ہونا