اشتقاق
’’جَدَّ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَجْداد
دادا پردادا وغیرہ کا سلسلہ، پرکھے، اسلاف
تَجَدُّد
نیا پن، نیا ہونا، نئی بات، جدت پسندی
تَجْدِید
نیا کرنے کا عمل، نئے سرے سے کوئی کام کرنے کی حالت
جِد
کو شش، دوڑ دھوپ، اردو میں جدو جہد کا خوب استعمال ہوتا ہے، سعی کرنا، ہمت کرنا، لوہا لینا
جَدّ
دولت، خوشحالی، تونگری، خوشی
جَدَّہ
جَدّ کی تانیث، دادی، نانی
جَدّی
جد سے منسوب یا متعلق، آبائی، موروثی
جَدی
۱. (لفظاً) بز، بز عانہ ، (نجوم) ( آسمان کے) بارہ برجوں میں سے دسویں برج کا نام جس کے ستاروں کا انْبوہ بکری کے بچے سے مشا بہ معلوم ہوتا ہے
جَدِیدِیَّت
جدیدی کا اسم کیفیت، نیا پن ہونا، نیا انداز، فکر اور نئی روش اختیار کرنا
مُجَدِّد
(مذہب) دین کی بنیادی باتوں کا ازسرنو احیا کرنے والا، نکھارنے والا، سنورانے والا
مُجَدَّد
ازسرنو ، پھر سے ، دوبارہ ۔
مُجَدَّداً
ازسرنو، نئے سرے سے، دوبارہ
مَجْدُود
خوش و خرم، خوش قسمت، لائق، قابل، شان و شکوہ والا، دولت مند، صاحب ثروت، اپنے بزرگوں کی یاد منانے والا