اشتقاق
’’عَلِمَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اسْتعْلام
خبر کی دریافت، حصول آگاہی، واقفیت حاصل کرنا
اِعْلام
۰۱ اعلان ، اطلاع ، جتانا ، آگاہ کرنا .
اَعْلَم
(امامیہ) وہ مجتہد فقہ جو اپنے زمانے کے دوسرے فقیہوں اور مجتہدوں سے علم، عدل اور زہد و تقویٰ میں افضل ہو، سب سے بڑا فقیہ، مجتہد اعظم (یہ ہر دور میں اہل خبرہ کے اجماع یا کثرت رائے شخص ہوتا ہے)
عالِم
صاحب علم، جاننے والا، دانا، خبر رکھنے والا
عالِمانَہ
عالموں جیسا، عالم کی طرح کا، دانشمندانہ
عالِمَہ
جاننے والی، علم رکھنے والی
عالَمی
جہاں گیری، آفاقیّت، عالم گیری، بین الاقوامی
عالَمِیان
دنیا کے باشندے، لوگ، انسان
عَلاّم
بہت جاننے والا، بہت علم رکھنے والا، بڑا دانا
عَلاّمی
بڑا عالم، بہت جاننے والا، علامہ (بطور طنز مستعمل)
عَلامَت
وہ چیز جو کسی امر یا چیز کے وجود کی طرف اشارہ کرتی ہو، نشان، پتا
علامتی
علامت سے منسوب، اشارتی (انگ Symbloism)
عَلامِیَت
علامیت ، علامت نگاری ، (انگ:Symbolic).
عَلّامَہ
بہت بڑا عالم اور فاضل، یکتائے زمانہ عالم، بہت جاننے والا، بڑا عالم، بہت دانا
عَلَم
مشہور، نامور، نیز رسوا، بدنام
عُلَما
تعلیم یافتہ، پڑھے لکھے لوگ
عِلْمی
علم سے متعلق، علم سے منسوب، علم کا
عِلْمِیَت
کسی چیز یا بات کا جاننا، علم ہونا، علمی قابلیت، واقف کاری، گہری جانکاری
عَلِیم
خدائے تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام
لا عِلْم
جو جاننا نہ ہو، جسے معلوم نہ ہو، جسے (کسی بات کی) خبر نہ ہو، ناواقف
لا عِلْمی
جہالت، بے خبری، ناواقفیت، علم نہ ہونا، آشنائی نہ ہونا، معلوم نہ ہونا
مُتَعالِم
سب کے جانے پہچانے ؛ ایک دوسرے کے واقف
مُتَعَلِّمانَہ
طالب علم کی حیثیت میں، طالب علمانہ ، شاگردانہ
مُتَعَلِّمہ
تعلیم حاصل کرنے والی، طالبہ
مُتَعَلِّمی
متعلم ہونے کی حالت، طالب علمی
مَعالِم
راہ کی نشانیاں، علامات، نشانیاں، کسی چیز کے پانے کی جگہیں
مُعَلِّم
پڑھانے والا، تعلیم دینے والا، سکھانے والا، استاد، مدرس
مُعَلِّمات
پڑھانے والی عورتیں، استانیاں
مُعَلِّمانَہ
معلم سے متعلق یا منسوب، پڑھائی کے پیشے سے متعلق، استادوں کے جیسا، استاد کی طرح
مُعَلِّمَہ
تعلیم دینے والی عورت، پڑھانے والی یا تربیت دینے والی عورت، استانی
مُعَلِّمی
بچوں کے پڑھانے کا پیشہ، معلم ہونا، تعلیم دینے کا کام، پڑھانے کا پیشہ، مدرسی، استادی
مُعَلِّمِین
بہت سے معلم ، تعلیم دینے والے ، پڑھانے والے
مُعَلَّم
تعلیم دیا ہوا، سکھایا ہوا، کنایۃً: وہ کتا جسے شکار کی تربیت دی گئی ہو
مُعْلَم
نقش کیا ہوا ، نقاشی کیا گیا ، نقش دار ، نقشین ۔
مُعْلِم
آگاہ کرنے والا، بتانے والا
مَعْلُوم
۱۔ جانا ہوا ، جس کا علم ہو ؛ جانا گیا ، تمیز کیا گیا ۔
مَعْلُومات
جانے ہوئے امور، علم، آگاہی، اطلاعات، واقفیت، تجربہ، علمی لیاقت، کسی چیز کے بارے میں تحقیقات، چھان بین، پوچھ گچھ، خبریں
مَعْلُوماتی
معلومات سے متعلق یا منسوب، اطلاعاتی، جس میں معلومات یا کوئی اطلاع یا خبریں پائی جائیں
مَعْلُومَہ
جس کا حال پہلے سے معلوم ہو، جانا ہوا