تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"vote" کے متعقلہ نتائج
vote کے لیے اردو الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ووٹ گِننا
رائے دہی کی پرچیوں کو شمار کرنا ، کسی معاملے پر رائے شماری کا نتیجہ مرتب کرنا ، بیلٹ بکس میں سے تمام ووٹ نکال کر ان کی تعداد کو گننا ۔
ووٹ دِلوانا
رائے دہندہ کو آمادہ کرنا کہ وہ کسی خاص امیدوار کے حق میں رائے دے ، ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنا ۔
ووٹَر لِسٹ
رائے دہندہ کے ناموں کی فہرست جس میں ان کا نام ، ولدیت ، عمر ، شناختی علامت اور پتا وغیرہ درج ہوتا ہے ، وہ فہرست جس میں کسی حلقہء انتخاب کے تمام رائے دہندگان کی تفصیل درج ہوتی ہے تاکہ رائے دہی کے وقت شناخت کی جا سکے ، ووٹروں کی فہرست ۔
وِٹو
حق ِتنسیخ، حق ِتردید، حق ِالتوا (ویٹو زیادہ مستعمل ہے)، مقننہ کے ذریعہ کی گئی پیش کش یا فیصلے کو مسترد کرنے کا آئینی حق
وِیٹو
کسی قانون ساز ادارے کے قانون کو مسترد کرنے کا آئینی حق ، فیصلے یا قانون یا تجویزکو نامنظور کرنے کا آئینی حق ، حق استرداد ، حق تنسیخ ؛ حکم نامنظوری (جو عموماً بڑی طاقتوں کو حاصل ہوتا ہے) ؛ آخری فیصلے کا اختیار ، حتمی اختیار ۔
votive mass
کلیسا: منّتی عشائے ربانی، کسی خاص مقصد کے لیے یا کسی خاص موقع پر ہونے والی عشائے ربا نی کی تقریب۔.
ووٹِنگ مَشِین
ایک مشین جو کسی انتخاب میں رائے دہندگان کے ڈالے گئے ووٹوں کا میزان کرتی ہے اور گوشوارہ مرتب کرتی ہے ، ووٹ مشین ۔
voice vote
بآواز رائے شماری ، جس میں یہ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے کہ ہاں کہنے والوں کی تعداد زیاد ہ ہے یا ناں کہنے والوں کی ۔.
کاسْٹِنْگ ووٹ
کسی انجمن وغیرہ کے جلسے میں رائے شماری کے موقع پر ، ممبروں کی دو پارٹیوں کی رائے برابر برابر ہونے کی حالت میں صدر جلسہ کا ووٹ (جس سے کسی ایک پارٹی کو اکثریت حاصل ہو جاتی ہے).
عَدَمِ اِع٘تِماد کا ووٹ
اعتماد نہ ہونے کا ووٹ، اعتماد سے محروم کرنے کا ووٹ، وہ رائے جو کسی منتخب رکن کے خلاف عدم اعتماد ظاہر کرنے کے لیے دی جائے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (vote)
vote
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔