زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’جوتا‘‘ سے متعلق الفاظ

’’جوتا‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

بے بھاو کی لَگانا

بہت زیادہ (جوتے وغیرہ) مارنا

پاپوش

جوتی ، جوتا

پَچی

چپکا یا جڑا اور سیا ہوا، پچر کی طرح ٹھکا ہوا، پیوست، ایک جان

پَلاسْنا

(جوتا سازی) جوتی کے تلے اور ایڑی کے کناروں کو تراش کر صحیح اوردرست کرنا، جوتی پر تیاری کا ہاتھ پھیرنا یا کور کسر نکالنا، ٹھپیانا، جوتا تراشنا

پنجہ

(بنائی) دری کا بنالا ٹھوکنے کا پنجے کی شکل کا اوزار ، کرکری.

پَنّا

(جوتا سازی) جوتی کے اوپر کے حصے کی تراش کا سان٘چہ، اندازہ، چھان٘د کا؛ جوتی کے اوپر کا حصہ، اوگی.

پَنّی

ایک قسم کی لمبی گھاس جو چھپروں پر ڈال دیتے ہیں ، چھپر کا پھون٘س ؛ پان کا پولا

تَلا چَڑھانا

جوتے میں تلا لگانا، سول چڑھانا

تَنگ

(زمان یا مکان کے لیے) تھوڑا، مختصر، چوڑائی یا قطر میں کم، چھوٹا جو فراخ نہ ہو، کم چوڑا

چَسْنا

چسکنا = مسکنا

چوٹی

عورتوں کے سر کے بال، گندھے ہوئے بال جو عورتوں کی گردن سے نیچے پیٹھ پر پڑے ہوتے ہیں، چُٹیا

چَکْمَہ

(جوتا سازی) پیروں کی حفاظت کا چمڑے وغیرہ کا بنا ہوا پہناوا جو مختلف وضع کا بنایا جاتا ہے، جوتی، جوتا، موزہ

رُخانی

پٹاسی کی وضع کا اوزار جو موٹا، نوکیلا، اور ڈھال دار ہوتا ہے

سانچہ

قالب، ڈھان٘چا، فرما

سَپاٹ جُوتی

(جُوتا سازی) نسواں زری کام کی جوتی

قالِبْ

ساںچہ، وہ آلہ جس میں کوئی چیز ڈھالیں، ڈائی

گَٹْھوانا

سلوانا، مرمت کروانا جُوتا وغیرہ

گِھس گِھس کَر چَلْنا

(جوتے کا) بہت عرصے تک کام دینا ، بڑا مضبوط ہونا ؛ آہستہ آہستہ چلنا ؛ کپڑے کا خوب اور مدت تک کام دینا ، کپڑے کا اخیر تک مضبوط اور دیرپا رہنا.

گھیر

محیط، دَور، پیٹا

لِبْڑی

(جوتا سازی) ایک قسم کا گھٹیا چہل، گھٹیا قسم کی پھڈّی جوتی، جس میں گھر نہ ہو

نِعال

نعل جو گھوڑے کے سموں میں لگائے جاتے ہیں

ٹَانْکا

سیون، سلائی، سوئی تاگے کا ایک دفعہ کپڑے میں سے نکلنا، (کشیدہ کاری) پھندا، سلائی کے سلسے کی ایک آن٘ٹ، پھیر

ٹاٹ بافی

ٹاٹ بننے کا کام، زر دوزی کا کام، زر دوزی کے کام کا جوتا

ٹیڑھے تار کا

چان٘دی سونے یا کسی اور چمک دار دھات کے خمیدہ تاروں سے بنا ہوا ، (جوتے کا اوپری حصہ یا ٹوپی وغیرہ جس پر اس قسم ے تا۵روں کا کام کیا گیا ہو).

ڈَھیّا

(عور) ڈھیا دہلیز کے معنوں میں بولا جاتا ہے.

کَسون

(جوتا فروش)جوتا بیچنے والوں کی اصطلاح ہے، جس کے معنی کمی کے ہیں، تنگی

کَف پائی

ایک قسم کی پتلی ایڑی کی جوتی، سلیپر، زیرپائی (عموماً عورتیں پہنا کرتی ہیں) اس کو سلیپر یا زیر پائی کہتے ہیں

کھانپ

فاش، ٹکڑا، پھانک

یَک لَخْت

اچانک، دفعتاََ، یکبارگی

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone